اتوار, ستمبر 14, 2014

شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے مدد کی اپیل - ٹیم آشیانہ

محترم دوستوں اور ساتھیوں،
اسلام و علیکم 

الله پاک کے حضور دعا گو ہوں کہ آپ جہاں کہیں ہوں الله پاک کی رحمت کے سایے میں ہوں.
الله پاک کے فضل و کرم سے میں اور میرے ساتھی (ٹیم آشیانہ) دوست شمالی وزیرستان کے بے گھر (آئ-ڈی-پیز) کے مدد اور خدمات اپنے موجودہ وسائل کو پوری طرح استعمال کرتے ہوۓ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ جو بھی اپنے بھائی، بہنوں اور بچوں کے لئے کر سکتے ہیں کریں. الله پاک کا نے ہم کو جو بھی توفیق اور ہمت دی ہے ہم اس کے سہارے اپنا فلاحی مشن جاری رکھے ہوۓ ہیں. اپنے فلاحی مشن کی تفصیلات بیان کرنے سے پہلے کچھ زمینی حقائق کو یہاں بتانا اپنا فرض سمجھتا ہوں. 
گزشتہ ایک ماہ سے پورے پاکستان کی سیاسی  حالات اور بگڑی ہوئی معیشت کہ اثرات شمالی وزیرستان کے بے گھر لوگوں کے لئے بھی مشکلات کا سبب .بن رہے ہیں. مجھے نہیں علم کہ بنوں سے باہر کیا چل رہا ہے لیکن یہاں موجود فلاحی کارکنان، فلاحی تنظیمیں سرکاری اور غیر سرکاری ادارے شمالی وزیرستان کے بے گھر لوگوں کی مدد کرنے سے پوری طرح ناکام ہو رہے ہیں، صرف پاکستانی افواج ہی ہیں جو پوری تندہی، جانفشانی اور محنت سے ان لوگوں کی مدد اور خدمات کرنے میں مصروف عمل ہیں. ہم جیسے لوگ صرف باتیں کرنے اور وقت ہے گزار رہے ہیں. الله پاک ہم کو ہمت دے، حوصلہ دے، استقامت دے - آمین 

ایک قوم کی طرح پتہ نہیں ہم کب سوچیں گے، ہم سب کے مسائل بہت ہیں لیکن حل کسی کے پاس نہیں خود ہمارے اپنے پاس ہمارے مسائل کا کوئی  حل موجود نہیں. بحیثیت پاکستانی ہم ہمیشہ کسی غیبی امداد / مدد کا انتظار کرتے رہتے ہیں. لیکن کیا کبھی ایسا ہوا کے انسان کچھ بھی کرے بغیر کوئی مدد حاصل کر سکے؟ پہلے ہم کو خود کو اس قابل کرنا ہوگا کے الله پاک ہماری مدد کرے. نہیں تو جہاں ٦٥ برس گزر گئے ہیں کسی غیبی مدد کے انتظار میں وہیں مزید ١٠٠ برس گزر جانے ہیں. 

شمالی وزیرستان کے بے گھر بھائی، بہنوں اور بچوں کو فلحال فوری طور پر جس مدد کی ضرورت ہے وہ کچھ اس طرح ہے:
غذائی اجناس: 
 آٹا، چاول، شکر (چینی)، گھی، نمک، مصالے، پیاز، آلو، ٹماٹر، وغیرہ.
کپڑے:
خواتین، مرد، بچوں کے لئے کپڑے.
ادویات:
مفت طبی امداد (فری میڈیکل کیمپ) کے لئے ادویات. خاص طور پر خواتین اور بچوں کے امراض کے لئے ادویات. 
دیگر اشیا:
بچوں کے لئے کتابیں،  کھلونے وغیرہ.

میری تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ شمالی وزیرستان کے بے گھر اور متاثرین کے لئے دل کھول کر مدد کریں. چاہے ہم سے رابطہ کریں یا دیگر فلاحی تنظیموں سے جو یہاں (بنوں) میں فلاحی خدمات سر انجام دے رہی ہیں سے رابطہ کریں. 

اگر آپ شمالی وزیرستان کے متسیریں کی کسی بھی طرح مدد کرنا چاہتے ہیں اور ہم سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں تو براہ کرم درج ذیل پر رابطہ کریں.
http://teamashiyana.blogspot.com/2012/11/for-contrubution-help-or-any-assistance.html

جزاک الله 
آپ کا بھائی 
سید عدنان علی نقوی اور ساتھی فلاحی کارکنان 
 

منگل, جولائی 08, 2014

آئ-ڈی-پیز (بنوں) کے حالت اور حالات: "سید عدنان علی نقوی کی تحریر"

محترم دوستوں اور ساتھیوں 
اسلام و علیکم 

الله کے حضور دعا گو ہوں کہ آپ جہاں کہیں ہوں رمضان کریم کی رحمتیں سمیٹ رہے ہوں. الله پاک  رحمت کا سایہ آپ اور ہم سب پر سلامت رکھے - آمین.

کچھ سمجھ نہیں آرہا کہاں سے شروع کروں؟ اور کیا لکھوں؟ میرے دوست اور ساتھی جو شمالی وزیرستان سے آنے والے ہمارے بھائی، بہنوں اور بچوں کے ساتھ فلاحی خدمات میں مصروف ہیں مجھ سے مستقل تقاضہ کر رہے ہیں کہ جو کچھ یہاں چل رہا ہے اس کے بارے میں پاکستان اور دنیا کو بتایا جائے. لیکن ایک سماجی کارکن ہونے اور پاکستانی ہونے کے ناطے ہماری کچھ مجبوریاں اور پابندیاں بھی ہیں،جن کی وجہہ سے سب کچھ جیسا ہے بیان نہیں کیا جا سکتا. 

میں اپنی پچھلی پوسٹ میں آئ -ڈی - پیز  کو درپیش مشکلات کا ذکر بہت تفصیل میں کر چکا ہوں. میرے سامنے ہزاروں کی تعداد میں شمالی وزیرستان سے آنے والے، (کچھ لوگوں کے بقول، نکالے جانے والے) وزیری بھائی، بہن اور بچے موجود ہیں. یہاں بنوں (خیبر پختونخواہ) پوری طرح سے بھر چکا ہے ہر جگہ لوگوں کے اجتماع لگے ہوۓ ہیں. میں یہاں خاص کر بنوں کے لوگوں کی مہمان نوازی کی جتنی تعریف کروں کم ہے، یہاں کے لوگ بہت محبت اور اپنایت کے ساتھ شمالی وزیرستان سے آنے والے لوگوں کو فوری طور پر جو بھی مدد دے سکتے ہیں دے رہے ہیں. یہاں کے لوگوں نے اپنے گھروں، دکانوں، راستوں کے دروازے اپنے وزیری بھائی، بہنوں کے لئے کھول رکھے ہیں، اس کا اجر الله پاک ہے ان کو دے گا. ہم سب صرف دعا ہے کر سکتے ہیں کے الله پاک ہم کو بھی ایسی ہی ہمت، صبر اور استقامت دے کے کے ہم پوری ایمانداری، خلوص کے ساتھ اپنے لوگوں کی خدمات کر سکیں. ہمارے ساتھی سمجھی کارکنان نے پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے اپنے کاموں کو سر انجام دیا ہے اور دے رہے ہیں لیکن ایک انسان ہونے کے ناطے  ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں. ہم سب الله پاک کے حضور دعا گو ہیں کے ہم اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں اور اپنے فلاحی کاموں کو بہتر سے بہتر کر سکیں - آمین.
بنوں (خبیر پختونخواہ) میں "آئ -ڈی -پیز" کے حالات:
جتنا لکھوں، جو لکھوں کم ہے. بس اتنا کہ ہمارے وزیری بھائی، بہنوں کا جذبہ، اور صبر کی تعریف میں جتنا کہوں الفاظ کم ہیں. ایک خاندان کو اگر صرف ایک بوتل پانی کی دے دی جائے یہ اسی میں خوش ہو جاتے ہیں اور الله پاک کا شکر ادا کرتے ہیں. لیکن ان کی حالت اور حالات کا بہتر اندازہ آپ خود یہاں (بنوں) میں آکر لگا سکتے ہیں. متعلقہ ادارے اور حکام اپنی جو کوشش کر سکتے ہیں کر رہے ہیں اور کر بھی رہے ہونگے لیکن افراد زیادہ ہیں، اور وسائل بہت کم ہیں.
 بنوں کے اکثر آئ -ڈی -پیز کیمپ میں گنجائش سے زیادہ افراد موجود ہیں.
آئ -ڈی -پیز کو رقم کی فراہمی کافی حد تک مکمل کی جا چکی ہے لیکن دیگر وسائل بہت کم ہیں. 
پینے کے صاف پانی کی مستقل فراہمی بڑھتی ہوئی تعداد کے وجہہ سے مکمل نہیں ہو پا رہی ہے. افسوس کی بات یہ ہے کہ اکثر پانی جو ممکنہ طور پر آپ کی مدد یا عطیات کی شکل میں یہاں لایا جا رہا ہے ٹھیک نہی ہے.  ہم نے اپنے طور پر متعلقہ حکم کو آگاہ کیا ہے اور انہوں نےاقیں دلایا ہے کہ اب جو بھی پانی متاثرین کو فراہم کیا جائے گا اس کو پہلے اچھی طرح چیک کرنے کے بعد ہی متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا.  ہم کو بھی جو پانی مختلف لوگوں نے فراہم کیا اس میں سے اکثر پانی پینے کے  قبل نہیں تھا جس کو ہم نے متاثرین کو عام استعمال کے لئے دے دیا. 

شروع میں جو راشن یہاں کے متاثرین میں تقسیم وو کچھ بہتر معیار کا تھا لیکن ابھی جو راشن مختلف فلاحی اداروں کی طرف سے تقسیم کیا جا رہا ہے اس کے متعلق بھی کچھ شکایات ہیں. میری تمام فلاحی کارکنان سے اور فلاحی اداروں سے اپیل اور درخواست ہے کہ راشن اور اجناس کی فراہمی سے قبل اس کے معیار کو ضرور چیک کریں، ہمارے وزیری بھائی، بہن جنہوں نے یہ راشن کھانا ہے انسان ہیں اور ان کی صحت جتنی ہماری لئے ہماری صحت ہے اہم ہے. خدا کے لئے غیر معیاری اجناس کی فراہمی سے گریز کریں.

متاثرین کے لئے مفت طبی امداد (فری میڈیکل کیمپ) نہ ہونے کے برابر ہیں، ایک ڈسٹرکٹ ہسپتال اور کچ میڈیکل کیمپ لاکھوں کی تعداد میں موجود متاثرین کی طبی امداد کے لئے ناکافی ہیں. یہاں متاثرین خاص کر خواتین اور بچوں میں سے اکثر کو طبی امداد دینے کی ضرورت ہے. حاملہ خواتین میں سے اکثر بغیر کسی تیبیمداد کے بچوں کو جنم دے رہی ہیں. یہاں موجود لوگوں کا دستور ہے کہ ضرورت پیش آنے پر ہی اپنے گھروں کے قریب موجود طبی مراکز پر لے جایا جاتا ہے لیکن ابھی یہ اپنے گھروں پر موجود نہیں ہیں خیموں میں تنگدستی اور کم خوراکی کا شکار ہیں جس کی وجھہ سے جسمانی کمزوری کی شکار ہیں. مزید نوزائدہ (پیدا ہونے والے بچوں) کے لئے کسی بھی طرح کی وکسنیشن کا انتظام بھی  موجود نہیں. یہاں بنوں میں ادویات کی شدید قلت ہے اور کسی بھی وقت کوئی بھی برا اور پڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے. خدارا یہاں کے لوگوں کے لئے ادویات عطیات کریں. ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کچھ وقت کے لئے یہاں آکر فلاحی خدمات سر انجام دیں. یہ ہمارے اپنے لوگ ہیں. آج ان کو ہماری ضرورت ہے. ہو سکتا ہے کل ہم کو ان کی ضرورت پڑھ جائے. میری تمام فلاحی اداروں اور کارکنان سے اپیل ہے، درخواست ہے کہ یہاں کے لوگوں کے لئے مفت طبی امداد کے کیمپ اور زیادہ سے زیادہ ادویات کی فرہمی کو یقینی بنائیں. 
مخیر خواتین و حضرات، سے اپیل ہے کہ آپ لوگوں کو الله پاک نے بہت کچھ دیا ہے. یہ رمضان کا مہینہ ہے اور یہ ہمارے اپنے لوگ ہیں. اگر آپ چاہیں تو خود یہاں آکر لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں نہیں تو کسی بھی فلاحی ادارے کے ذریے آپ ان لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں. ہم تو اپنے فرض کے ہاتھوں مجبور ہیں. لیکن اگر آپ چاہیں تو مدد کرتے وقت یہاں کے لوگوں کے ساتھ اجازت لے کر اپنا فوٹو سیشن بھی کروا سکتے ہیں. کچھ وجوہات کی بنا پر ہم کو ابھی تک ہمارے فلاحی کام سر انجام دینے کے دوران کسی بھی طرح کے فوٹو سیشن کی اجازت نہیں ہے. اور میں ذاتی طور پر اس کی کوئی ضرورت بھی محسوس نہیں کرتا کیونکہ میں اور میرے ساتھ فلاحی کارکنان یہاں جو بھی فلاحی خدمات سر انجام دے رہے ہیں وہ صرف اور صرف یہاں کے لوگوں کی خدمت اور الله پاک کی رضا حاصل کرنے کے لئے ہے شاید اسی لئے ہم کو ملنے والے فنڈز، عطیات اور امداد کی تعداد قبل ذکر نہی. پھر بھی الله پاک کا شکر اور احسان ہے کے ہم کو اتنی توفیق، صبر، جزبہ اور استقامت دی کہ ہم یہاں کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہو سکیں اور ان کا کچھ دکھ بانٹ سکیں. الله پاک ہم کو ہمت دے. - آمین.

میں ایک دفع پھر ذکر کر دوں کہ یہاں (بنوں، خیبر پختونخواہ) میں موجود متاثرین (شمالی وزیرستان) ہمارے اپنے ہیں، یہ بھی پاکستانی ہیں اور ان کا بھی اس وطن پر ہم پر اتنا ہی حق ہے جتنا کہ ہم جیسے دیگر شہروں میں رہنے والی پاکستانی لوگوں  کا، خدارا اس مشکل وقت میں ان لوگوں کی مدد کریں، ان کا ساتھ دن. پورا پاکستان اگر ان لوگوں کے ساتھ کھڑا ہو جائے تو ہم کو کسی بھی بیرونی مدد یا امداد کی کوئی ضرورت ہی نہ رہے. 

یہاں پینے کے صاف پانی کی مستقل فراہمی، غذائی اجناس یا پکی پکائی غذا کی کم از کم دو (٢) وقت (سحر و افطار) میں مستقل فراہمی اور طبی امداد کے مراکز اور مستقل ادویات کی فرہمی کی اشد ضرورت ہے. خیموں (ٹینٹ) کی بھی کمی ہے جس کے بارے میں مطلقہ حکام کا کہنا ہے کچھ روز میں پوری کر لی جائے گے.     

شمالی وزیرستان سے یہاں (بنوں) میں آنے والے ہمارے بھائی، بہن اور بچے شدید احساس کمتری کا شکار ہیں، یہ پاکستان کو اپنے لئے اجنبی سمجھ رہے ہیں ایسا صرف ہمارے برتاؤ کی وجہہ سے ہے، ان لوگوں کی ذہنی حالت بھی بہتر نہیں جس کے لئے نفسیاتی ڈاکٹرز کی بھی یہاں ضرورت ہے جو یہاں کہ لوگوں کے ساتھ مل کر بیٹھیں اور ان کا احساس کمتری ختم کرنے میں مدد دیں. یہ لوگ ایک طرح کی بے اعتباری، ڈر و خوف کا شکار ہیں کہ اس فوجی کاروائی کے بعد کیا ہوگا؟ اس بات کی ضمانت تو خود ہم بھی نہی دے سکتے لیکن ان لوگوں میں اچھے سے اچھا ہونے کے احساس جو جگانے کی سخت ضرورت ہے. 

میں نے بہت ہی مختصر اور نپے تلے الفاظ میں متاثرین (شمالی وزیرستان) کو در پیش مسائل کا ذکر کیا ہے اور جن وسائل کی ضرورت ہے ان کا بھی ذکر کر دیا ہے. مجھے الله پاک کی ذات پر پورا یقین ہے کہ ہم سب مل کر اس مشکل وقت سے نکل کر رہیں گے. انشا الله 

میں اور میرے ساتھ کارکنان ٹیم آشیانہ کے نام سے ایک چھوٹا اور مختصر کیمپ (آشیانہ کیمپ) میرانشاہ - بنوں روڈ پر لگے ہوے ہیں. ہم پر ابھی تک ٣٠٠ افرد کو روزانہ دو (٢) وقت کی غذا کی فراہمی، پینے کے صف پانی اور افطار کے وقت کھجور کی فراہمی کی ذمہ داری ہے. میں اور میرے ساتھ کارکنان اپنی پوری کوشش کر رہی ہیں کہ جس طرح   بھی ممکن ہو ہمارے فلاحی کام میں کوئی کمی نہ ہو بلکہ ہو سکے تو اضافہ ہی کر سکیں. ہم کو بھی فنڈز کی کمی کا بہت سامنا ہے. ہم اپنے دوستوں، گھر والوں سے مدد کی بار بار اپیل اور درخواست کر رہے ہیں اور جو کر سکتے ہیں کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں. تمام دوستوں سے مدد اور دعا کی درخواست ہے کہ الله پاک ہمارے اس فلاحی کام کو قبول کرے اور ہم کو حوصلہ، صبر و استقامت دے.

میں اپنے تمام دوستوں، ساتھیوں کا دل کی گہرایوں سے شکر گزار ہوں جنہوں نے کسی بھی طرح ہماری مدد کری اور کر رہے ہیں. خاص کر ہماری بہن فریال زہرہ جو کینیڈا سے یہاں ہمارے فلاحی کاموں میں شریک ہونے آئ ہیں اور ہر طرح کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں. کراچی،  لاہور، پشاور، دبئی، قطر، برطانیہ، امریکہ اور دیگر میں رہنے والے دوست جو ہماری مدد کر رہے ہیں یا اپنے پیغامات سے ہماری ہمت بڑھا رہے ہیں. الله پاک آپ سب کی خدمات کو قبول کرے  اور اجر عظیم عطا کرے - آمین.

میں ذاتی طور پر خیبر پختونخواہ کی حکومت اور اداروں کا شکر گزار ہوں جوبہت کم وسائل ہونے کے باوجود ان لوگوں کی مدد میں کوشاں ہیں. پاک افواج پر ہم کو فخر ہے جو نہ صرف ایک طرف دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں دوسری طرف متاثرین  کے لئے بھی خدمات میں کوشاں ہیں. 

نام نہاد سمجھی تنظیموں اور حقوق انسانیت کے اداروں کو بھی میرا سلام ہے جو یہاں آنا اپنی شان میں توہین سمجھتے ہیں اور اتنی گرمی میں کہیں ان کی طبیعت خراب نہ ہوجاے تو بہتر موسم کے انتظار میں بیٹھے ہوۓ ہیں. لیکن اتنا یاد رکھیں بیٹا ہوا موسم اور گزرا ہوا وقت کبھی واپس نہیں آتا.

اگر آپ کسی بھی طرح متاثرین (شمالی وزیرستان) می مدد کرنا چاہتے ہیں یا کر سکتے ہیں. تو اس لنک پر ہم سے رابطہ کریں. 
http://teamashiyana.blogspot.com

اگر آپ ایک ڈاکٹر ہیں، ایک نرس ہیں، ایک ٹیچر (استاد) ہیں، ایک طالبعلم ہیں، ایک سماجی کارکن ہیں تو ہم کو اور یہاں (بنوں) میں موجود لوگوں کو آپ کی ضرورت ہے. آیے متاثرین (شمالی وزیرستان) کی مشکلات کو کم کرنے میں ہمارا ساتھ دیں، ہماری مدد کریں. یہاں کسی بھی قسم کی سیکورٹی کا کوئی مسلہ نہیں ہے. بنوں کے لوگ اور شمالی وزیرستان سے آنے والے بہت محبت کرنے والے، پر خلوص اور مہمان نواز ہیں. اگر آپ کو کچھ مشکل ہوگی تو صرف گرمی اور ناکافی سہولیات کی وجہہ سے ہوگی لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ان مشکل حالات اور مشکل وقت میں گزارا ہوا ایک ایک لمحہ آپ کو ساری عمر تسکین اور سچی خوشی دے گا. انشا الله.

جزاک الله 
آپ کا بھائی    
سید عدنان علی نقوی 
آشیانہ کیمپ . میرانشاہ - بنوں روڈ 
بنوں، خیبر پختونخواہ.

ہم سے رابطے کے لئے:
team.ashiyana@gmail.com
faryal.zehra@gmail.com
s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca
+92 333 342 6031 (if not answer please leave a text)
Twitter: 
@TeamAshiyana
@F4Faryal




جمعرات, جولائی 03, 2014

Ashiyana Camp for IDPs, Bannu. "Funds Details".

Respected Brother, Sister and Readers.
Assalam O Alikum.

Here's a details of "Funds, Collection & Contributions" from "Wednesday, 25th, June. 2014 till Wednesday, 2nd, July. 2014."

Details of Funds (Amount):
In A/c (Bank Transaction)
Ashiyana”
Mansoor Ahmed.
A/c # 1921 1921 1008 8246.
IBAN: PK75 UNIL 0112 1921 1008 8246.
United Bank Limited.
Gulistan e Joher Branch. (1921)
Karachi, Pakistan.
Swift Code: UNILPKKA

  • Pak Rs. 30,000/= (Thirty Thousands) Donation by brother "Doha-Qatar".
  • Pak Rs. 15,500/= (Fifteen Thousands & Five Hundred) Donation by Sister "Japan"
Total amount by bank transaction is Pak Rs. 40,500/= (Fourty Thousands & Five Hundred only)

By Western Union:
Pak Rs. 20,000/= (Twenty Thousands) Donation by Suliman Bhai "U.K"

Collection from friends & family of  Team Ashiyana volunteers:
Pak Rs. 10,000/= (Ten Thousands) "Lahore Friends & Family".
Pak Rs. 18,000/= (Eighteen Thousands) "Karachi Friends & Family".

Collection of Items:
Karachi:
200 suites for Women, Men & Children.
Raw food items:
Flour 50kg, Rice 24kg, Sugar 15kg, Tea 4kg, Dates (Khajoor) 20kg, Drinking water 400 liter. Biscuit's etc 5 kg.
Medicines: None
Lahore:
50 suites for Children only.
Raw food items:
Flour 15kg, Rice 8kg, Sugar 5kg, Tea 1kg, Dates 3kg, Drinking water 8 liter.
Medicines: None

Purchased Items by available funds "Pak Rs.93,500/=" (Ninety Three Thousands & Five Hundred).
Food Items: Amount of  Rs. 40,000/= (Forty Thousands)
Medicines: Amount of Rs. 35,000/= (Thirty-five Thousands)
Dates (Khajoor) & Drinking water: 10,000/= (Ten Thousands)
Transportation: Rs. 8,000/= (Eight Thousands)
Total Amount used in Purchasing: Rs. 93,000/= (Ninety Three Thousands)
Balance Amount: Rs. 500/= (Five Hundred)

Al Hamd Ul ALLAH, we are doing our best for our beloved brothers, sisters and children who are coming as our guest from North Waziristan. But we need more funds, more things (relief items) to help them. A lot of IDPs are still waiting for good hope for them, they need drinking water, they need proper supply of prepare or raw food stuff. Free medical camps are also a big requirement to establish in different places here at Bannu - KPK. 

Those who want to work as volunteer with us or help these peoples (IDPs) from us kindle contact with us on given below;
team.ashiyana@gmail.com
faryal.zehra@gmail.com
s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca
or Call / Text us on +92 333 342 6031 (If not responding leave a text for us please)

Jazak ALLAH
Volunteer
Ashiyana Camp for IDPs,
Bannu, KPK.
Pakistan



جمعرات, جون 26, 2014

آشیانہ کیمپ (بنوں) سے عدنان کی تحریر "آئ-ڈی-پیز کے حالات اور ہم"

"بھائی  مجھے یہاں نہیں رہنا، مجھے میرے گھر جانا ہے!"

"عدنان بھائی، مجھے اور میرے گھر والوں کو آپ کی بھیک یا خیرات نہیں چاہیے. ہم کو ہماری عورتوں اور بچوں کے لئے عزت والی جگا چاہیے!"

"بھائی، آپ کب تک ہم کو اس طرح کھانا دو گے؟ ایک دن، دو دن، ایک ہفتہ، ایک مہینہ؟ ہم کو اپنی محنت کا کھانا کب ملے گا؟"

"عدنان بھائی،  اگر تم ہم کو اپنا بھائی سمجھتے ہو اور ہماری عورتوں کو اپنی بہنیں اور ہمارے بچوں کو اپنے بچے تو بس ہم کو عزت سے رہنے کے لئے کوئی جگہہ دے دو. ہم محنت مزدوری کر کے اپنا اور اپنے گھر والوں کا پیٹ بھرے گا مگر یہ خیرات اور بھیک کا کھانا ہم سے نہیں کھایا جاتا جس کے لئے جانوروں کی طرح لڑنا پڑتا ہے." 

"باجی، ہم کو صرف پینے کا پانی اور کھجور دے دو ہم اسی میں الله کا شکر ادا کر لیں گے. ہم جب سے یہاں پہنچے ہیں ہم کو .کچھ نہیں ملا."

"باجی، ہم کو ہمارے گھر بھیج دو، یہاں رہنے سے اچھا ہے ہم کو وہیں طالبان والے مار ڈالیں."

"بھائی، کیا آپ کو پتا ہے اس فوجی آپریشن کے بعد ہمارے ساتھ کیا ہوگا؟ اگر ایک بھی طالب (طالبان) رہ گیا وو ہم سب کو مار ڈالے گا."

"ہم کو خیرات نہی عزت چاہیے. وہ  کون دے گا؟"

"باجی، ہمارے ساتھ اس طرح کا سلوک کیوں کر رہے ہیں؟ ہم تو طالبان نہیں ہیں. ہمارا بس اتنا قصور ہے کہ ہم وزیری (وزیرستانی) ہیں. شاید اسی لئے."

"بھائی خدا کے لئے ہمارا فوٹو نہیں کھینچو. ہم کوئی بھکاری نہیں ہے، ہم یہاں صرف آپ لوگوں کی وجہہ سے ہیں. آپ لوگوں نے ہم پر آپریشن کیا ابھی طالبان بھاگ گیا اپنے علاقے میں ابھی ہم جب بھی واپس جائے گا وو ہم کو نہیں چھوڑے گا."

"او بھائی، ہم کو ہمارے خاندان کو کیا یہاں ذلیل اور تذلیل کرنے کے لئے بلایا گیا ہے؟" 

بھائی، اپ کو پتا ہے ہمارا آدھا لوگ ابھی تک اپنے علاقے میں موجود ہے. جب ان کو یہاں (آئ-ڈی-پیز کیمپ) کے حالات کا پتا چلا تب ان لوگوں نے یہاں نہیں آنے کا فیصلہ کیا. ابھی ان لوگوں کا کیا ہوگا؟"

"ابھی ہم کب تک یہاں رہیں گے؟ کیا آپریشن کے بعد سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا؟"

"ہم کو یہاں نہیں رہنا ہے، ہم کو ہمارے گھر بھیجو یا ہم کو کوئی اور جگہ دو."'


محترم دوستوں، ساتھیوں، اسلام و علیکم.

جو کچھ لکھا ہے یہ میرے یا میرے کسی فلاحی کارکنان کے الفاظ نہیں ہیں بلکہ ان متاثرین کہ ہیں جو گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے ایف-آر. بنوں، اور بنوں کے کیمپس میں منتقل ہوۓ ہیں. مجھے اور میرے کارکنان کو کوئی ایک بھی ایسا انسان نہیں ملا جو یہاں آنے پر خوش ہو یا اس کو کوئی شکایات نہ ہو. ہر شخص، عورت، بچہ بوڑھا، جوان  سب اس اچانک انے والی آفت پر نہ صرف پریشان بلکہ شدید اذیت میں مبتلا ہیں. آئ -ڈی -کیمپس میں منتقل ہونے والے اکثر متاثرین کو اپنے اسباب (گھریلو سامان، مال، مویشی ) کو اپنے ساتھ لانے تک کا موقع نہی مل سکا. وجہہ شمالی وزیرستان میں مستقل کرفیو اور ٹرانسپورٹ کی کمی اور علاقے سے نکلنے کے لئے محدود مدت رہی. یہاں آنے والے اکثر متاثرین میلوں پیدل چل کر یہاں تک پہنچ سکے ہیں. ابھی (٢٦-٠٦-٢٠١) تک ٥، لاکھ کے لگ بھگ لوگ شمالی وزیرستان سے مختلف علاقوں میں منتقل ہو چکے ہیں یا کر دے گئے ہیں. یہاں ایک بات قابل تحسین ہے کہ بہت قلیل اور محدود مدت میں 
مقامی لوگوں میں وہ جذبہ دیکھا جو میں نے اسس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا. ٢٠٠٥ کے زلزلے کے بعد بھی میں نے اس طرح کا ایثار و قربانی کا جذبہ نہیں دیکھا جو آج کل یہاں بنوں کے لوگوں میں دیکھ رہا ہوں اور میرے کچھ دوست مجھے بتا رہے ہیں کہ خیبر پختونخواہ کے دوسرے علاقوں میں بھی مقامی آبادی میں موجود مرد، عورتیں، بچے سب مل کر شمالی وزیرستان سے آنے والے قافلوں کو جس طرح سے فوری مدد فراہم کر سکتے ہیں کریں، اس کا عملی نمونہ میں یہاں بنوں میں دیکھ رہا ہوں. خبیر پختونخواہ کی صوبائی حکومت  نے بھی کافی اقدامات کے ہیں جو اب نظر آنا شروع ہو گئے ہیں لیکن متسیریں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور وسائل کی اشد کمی کی وجھہ سے ان متاثرین کو سمبھالنے اور مینیج کرنے میں بہت دشواری اور دقت پیش آرہی ہے. 

افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ متاثرین کی مدد کے لئے پاکستانی قوم کو جس طرح مدد کرنا چاہیے تھی اس طرح سے مدد نہیں کر رہے. کوئی دھوکہ دہی کی وجہہ سے مدد کرنے کو تیار نہیں کوئی اس کو حکومتی کا مسلہ سمجھ کر مدد نہی کر رہا اور کچ بے ضمیر لوگ ہیں جو بس اتنا ہے کہ رہی ہیں کہ الله مدد کرے گا. یہ ہمارے اپنے لوگ ہیں. ان لوگوں نے اپنا گھر، اپنا علاقہ ہمارے لئے، پاکستان کے لئے صرف ایک آواز پر چھوڑا ہے. ان لوگوں کو خود نہی علم کے جب یہ لوگ اپنے علاقوں میں واپس ہونگے تو وہاں ان کے گھر کیسے اور کس حال میں ہونگے، اور کس طرح سے یہ لوگ اپنی زندگیوں میں واپس پلٹیں گے. 

بنوں اور (ایف-آر -بنوں ) کے آئ -ڈی -کیمپ کے حالات :

افسوس صد افسوس پوری کوشش کے باوجود بد نظمی، بد حالی بہت آسانی سے دیکھی جا سکتی ہے. صوبائی حکومت اپنی پوری کوشش کر رہی ہے لیکن بنوں اس وقت مکمل طور پر متاثرین سے بھر چکا ہے. یہاں موجود کیمپ میں گنجائش سے بہت زیادہ متاثرین  آ چکے ہیں. اس پر سب سے بڑی مشکل یہ ہے کے ایف-آر بنوں میں موجود کیمپ جو پاکستن آرمی اور وفاقی حکومت کے زیر نگرانی چل رہا ہے جہاں ابھی تک ٣٥ کے قریب خاندان موجود ہیں کا حل بھی کچھ اچھا نہیں ہے اسی لئے متاثرین وہاں جانے سے گریز کر رہے ہیں. بنوں میں مقامی لوگ اور انصاف کے نوجوان جگہ جگہ موجود ہیں. ایک سیاسی جماعت کے کچھ کیمپ موجود ہیں لیکن یہ سب بھی ان متاثرین کو ٹھیک طرح سے سمبھلنے میں ابھی تک کامیاب نہی ہو سکے ہیں. دیگر تنظیموں کے کچھ کیمپ موجود ہیں لیکن  کم ہیں یا پھر یہ کیمپ کسی اور مقصد کے لئے لگاے گئے ہیں. 

سہولیات جن کی اس وقت اشد ضرورت ہے:
اس وقت سب سے زیادہ ضرورت ماہر، پڑھے لکھے، سلجھے ہوۓ سماجی کارکنان (مرد و خواتین والینٹرز) کی بہت سخت ضرورت ہے جو یہاں کے لوگوں کے مزاج سے آگاہ ہوں اور یہاں کے سخت ترین حالت میں یہاں آنے والے متاثرین کی مناسب رہنمائی کر سکیں.

پینے کے صاف پانی کی  تک شدید قلت ہے، قلت کا اندازہ اس بات سے  لگایا جا سکتا ہے کہ  لیٹر کی بوتل کو حاصل کرنے کے لئے ١٠-١٥ افراد اپس میں لڑ پڑتے ہیں.

تیار (پکی پکائی) غذا جو کم از کم دن میں دو دفع ان متاثرین کو دی جا سکے کی شدید ضرورت ہے. متاثرین کے کیمپ میں ابھی تک مکمل سہولیات موجود نہیں ہیں جیسے کے کھانا پکانے کے لئے جن اشیا کی ضرورت ہے وہ ابھی تک موجود نہی.

ادویات اور مفت طبی کیمپ (فری میڈیکل کیمپ) کی مہم فوری چلانا ہوگی کیونکہ شدید گرمی میں میلوں پیدل سفر کر کے آنے والے متاثرین میں سے اکثر پانی کی شدید کمی کا شکار ہیں. کچھ خواتین حاملہ ہیں، بچوں اور بزرگ لوگوں کی حالت بہت خراب ہے جن کو یہاں آتے ہے طبی امداد دینے کی ضرورت ہے اور جن کو مزید طبی امداد کی ضرورت ہو ان کو دوسرے شہروں میں پہچانے کے لئے بھی انتظام کرنے کی ضرورت ہے. (ریسکیو ١١٢٢ اور کچھ تنظیموں کے جوان یہاں امبولینسس کے ساتھ موجود ہیں لیکن متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہہ سے مزید کی ضرورت ہے)

آئ- ڈی -پیز کیمپ جو صوبائی حکومت، مقامی لوگوں اور کچھ فلاحی تنظیموں کی طرف سے لگاے گئے ہیں ان میں صاف پانی، تیار غذا اور مفت طبی امداد کی مستقل فراہمی کی اشد ضرورت ہے. 

آشیانہ کیمپ اور ٹیم آشیانہ کے کارکنان کا کردار:
آئ - ڈی - پیز کی ایف-آر-بنوں آمد کے ساتھ ہی میں اور میرے ساتھ کارکنان یہاں موجود رہے اور پوری کوشش کرتے رہے کہ منتقل ہونے والے متاثرین کے لئے اپنی ذات سے جو کچھ کر سکتے ہیں کریں. پاکستان کے دیگر شہروں میں موجود ہمارے گھر والوں، دوستوں اور کارکنان کو یہاں کے حالات سے آگاہ کیا اور جو کچھ وہ کر سکتے تھے کرنے کے اپیل کری. مقامی لوگوں اور جوانوں کے ساتھ مل کر فوری طور پر آئ-ڈی-پیز کی رجسٹریشن اور ان کو کیمپ تک منتقل کرنے کے عمل میں ہم جو کردار ادا کر سکتے تھے کیا. جب کراچی، لاہور اور دیگر شہروں کے دوستوں نے کچھ امدادی سامان اور فنڈز جمع کے تو ان کو لسٹ کر کے یہاں روانہ کرنے کا  اس امداد کو متاثرین میں تقسیم کیا. میں اپنی اور یہاں موجود کارکنان کی طرف سے ان سب دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں ہماری مدد کری جس سے ہم آج تک یہاں موجود ہیں اور ہم الله پاک کے شکر گزر ہیں جس نے مجھے اور میرے ساتھیوں کو اتنی ہمت اور حوصلہ دیا اور ہماری مدد کر جو آج ہم اپنے بھائی بہنوں کا ساتھ دینے کے لئے یہاں موجود ہیں. یہاں میں خاص طور پر کینیڈا سے آنے والی بہن فریال کا شکر گزار ہوں جو صرف ایک کال پر یہاں آگئی اور اب ہم سب سے بڑھ کر فلاحی کاموں میں حصہ لے رہی ہیں (الله پاک بہن فریال کو مزید ہمت اور حوصلہ دے - آمین)

دوستوں اور ساتھیوں، ابھی ہمارا کم ختم نہی ہوا ہے. جب تک ہمارے بھائی، بہن یہاں سے واپس اپنے گھروں میں منتقل نہیں ہو جاتے ہم انشا الله یہاں موجود رہیں گے، ہم اگر زیادہ کچھ نہیں کر سکے تو ہماری خدمات ان لوگوں کے لئے موجود ہونگی. 

میں آپ سب سے انسانیت اور پاکستان کے نام پر ان لوگوں کی مدد کے لئے اپیل کرتا ہوں کے جتنے سلجھے ہووے لوگ یہاں اکر فلاحی خدمات سر انجام کر سکتے ہیں آجائیں. خاص کر خواتین رضا کار، ڈاکٹر، پیرا میڈیک، ٹیچرز، طالبعلم  وغیرہ. یہ ہمارے اپنے ہے لوگ ہیں. یہ وقت ہے کہ ہم کسی بھی طرح کی ذاتی رنجش، وابستگی کو ایک طرف رکھ کر اک ساتھ  مل کر کام کریں.

آشیانہ کیمپ، نے فوری طور پر ہفتے میں ایک دفع مفت طبی کیمپ (فری میڈیکل کیمپ) اور پینے کے پانی کی فرہمی کے لئے اپنے تمام دستیاب فنڈز کو مختص کرا ہے. ہمارے کیمپ میں اس وقت ٣٠٠ کے قریب لوگ موجود ہیں جن کو ہم کچھ مدت کے لئے رکھ رہے ہیں مناسب انتظام ہوتے ہی ان لوگوں کو دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا. تمام دوست اور کارکنان بڑھ چڑھ کر ہارا ساتھ دیں. کسی بھی طرح ہماری مدد کریں، آپ غذائی اجناس، کھجور، پینے کا پانی، ادویات، گھریلو استعمال کی اشیا، ادویات وغیرہ سے ہماری مدد کر سکتے ہیں. کراچی، لاہور، راولپنڈی، میں ہمارے کارکنان موجود ہیں جن کو آپ یہ سامان دے سکتے ہیں. اگر ایسا ممکن نہیں تو اپ پاکستان آرمی کے ریلیف کیمپ جو پاکستان کے ہر علاقے میں موجود ہیں میں اپنا سامان پیک کر کے اس پر "آشیانہ کیمپ کے لئے" لکھ کر جمع کرا دیں انشا الله آپ کی امداد ہم تک پہنچ جائے گی. اگر آپ فنڈز سے ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دے گئے لنک پر جا کر آن لائن عطیات بھی دے سکتے ہیں. 

Click here to contact or donate us for IDPs of North Waziristan

میں ایک دفع پھر تمام دوستوں اور ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جو ہماری کسی بھی طرح مدد کر رہے ہیں اور ہمارا ساتھ دے رہے ہیں. الله پاک ہماری ان خدمات کو قبول کرے اور ہم سب کو پوری ایمانداری اور نیک نیتی کے ساتھ اپنے بھی بہنوں کی مدد کرنے کی توفیق، ہمت اور استقامت عطا فرمائے - آمین.
جزاک الله 
آپ کا بھائی 
سید عدنان علی نقوی 
آشیانہ کیمپ. 
بنوں. فاٹا. پاکستان.

بدھ, جون 25, 2014

Ashiyana Camp For IDPs of North Waziristan: Current Situation (25-06-2014)

Muhtram Doston aur Sathiun,
Assalam O Alikum

A lot of stories from IDPs of North Waziristan. My other volunteers and friends are asking me to write for them but how would I write as a lot of work need to be done in a very short timing. Still hope is not coming for them. Jawans of forces are in there best to accommodate our brothers and sisters who are still coming from North Waziristan a few of volunteers from local and our team also busy in work but this is not enough. We are not allowed to have snap shoots, capture images nor to record any videos due to security risk at yet may be any big media organization could do it easily but haven't seen any media organization inside the camp here. 

A big thanks:
  • It was unexpected from our Karachi friends and volunteers to have any contact. But today we'd have a contact from our good friend from Karachi. They've told us that Medicines of an amount of Pak Rs. 80,000/= (Eighty Thousands) has been collected and on the way for F.R. Bannu, IDPs camp which could be reached in a day or two. Jazak ALLAH.
  • Our friends and volunteers from Lahore, Rawalpindi and Peshawar told us that they are collecting Raw food stuff, Drinking water and other things instead of money. A big thanks to all of the friends who are helping Team Ashiyana for IDPs at this stage. Jazak ALLAH. Hope that these things would be sent to us here at Bannu in short time. (We need help and assistance ASAP.
  • We are thankful to our brother Qazi Jalal @JalalQazi (Twitter) for his kind assistance and promise to help us in any mean for the IDPs work. Hope for an active and rapid work on ground by himself and his guys - Insha ALLAH.
Details of Contributions, Funds, Aid (As on Wednesday, June 25th. 2014):
Received Funds at: 

 “Ashiyana”
Ashiyana”
Mansoor Ahmed.
A/c # 1921 1921 1008 8246.
IBAN: PK75 UNIL 0112 1921 1008 8246.
United Bank Limited.
Gulistan e Joher Branch. (1921)
Karachi, Pakistan.
Swift Code: UNILPKKA

Pak Rs: 35,000/= (Thirty Five thousands) only. from our friends (U.A.E & Canada)

Received Funds at Westren Union: By "Mansoor Ahmed":
Pak Rs: 15,000/= (Fifteen Thousands) From our friends (U.S.A) 

Other Aid for IDP's:
Karachi: Medicines worth of Pak Rs. 80,000/= (Eighty Thousands) "On the way from Karachi to F. R. Bannu".
Raw Stuff:
Rice: 50kg, Flour 80kg, Sugar 20kg, Tea 3kg, (Collected by volunteers Lahore, Pindi and Peshawar)

Dates (Khajoor): 15kg (Collected by volunteers at Peshawar)

Drinking Water:
1000 liter (Collected by volunteers Lahore, Pindi and Peshawar)

All above are reported us to be at here IDPs camp as soon as we'd have an opportunity for transportation. Insha ALLAH

We are requesting to our beloved nation and all of those who have heart for humanity to help our brother and sisters who are suffering in very warm weather and waiting for your help. 
This is not necessary to use our link or channel to help them out. You can use any of your choice who are working on the ground but it is a personal request do not use any political link as only Insafians are working on the ground for the help IDPs as volunteers and local peoples side by side with the Jawans of Pak Armed forces. 
We have 14 volunteers with us here at Ashiyana Camp For IDPs of North Waziristan with almost 300 IDPs under the supervision of locals and armed forces. In try our best to feed our brother and sisters with children but have issues with low funding and minimum aid for them. Insha ALLAH we'll make it with the help of Almighty ALLAH and our friends. 

A detail report from the ground of IDPs camp is also on the table of our volunteers for the editing will be published shortly. Insha ALLAH.

We are again requesting to everyone who is reading this blog in any reference do not forget to help our brother and sisters who are suffering for us for nation for Pakistan. This is the time to show our strength with them. This is the time to show our hand of courage with them. This is the time to show the world that we are Pakistani and we are united. Please use Armed Forces channel to submit your funds, raw stuff in your cities or any other NGO who is working for the IDPs of North Waziristan. We are sure we will get over on this issue with together. Insha ALLAH.

Adnan Bhai message from the ground of Ashiyana Camp for IDPs (F. R. Bannu, FATA. Pakistan):
Dear brother and sisters I have nothing to say, I just wanna let everybody knows who is in Pakistan or out of the country, Who else belongs from any faith, cast, religion area, province, language, political party etc. If anybody has heart for humanity so don;t wait for the right moment. Let come here at IDPs camp, and work for them, Help them to set at here. Stay in tents and help other volunteers to feed them to accommodate them. Help our forces to get easy from this work and concentrate on the there real work. I have a lots of stories from IDPs they are all in trouble, they leave there homes there local business for us, for the best future of Pakistan. So please please please let us show that they are not alone the whole nation is standing with them. 

Another detail story is already sent to my friend (Volunteer) to write in proper way and share with others. 

Jazak ALLAH
Syed Adnan Ali Naqvi
Ashiyana Camp For IDPs. F. R. Bannu. FATA. Pakistan.

PS: If anybody wanna be volunteer or donate us by any thing (Raw stuff, Clothes, Medicines, Drinking water or by funds etc) Please use the link given below.
Twitter: @F4Faryal  / @TeamAshiyana

















منگل, جون 24, 2014

An appeal for the help of IDPs of North Waziristan.

محترم دوستوں ساتھیوں، اسلام و علیکم 
الله پاک کی ذات سے امید رکھتا ہوں کے آپ جہاں بھی ہونگے خیریت و عافیت سے ہونگے. الله پاک ہم سب پر اپنا کرم کرے اور ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے - آمین 
محترم دوستوں، جیسا کہ آپ سب کے علم میں ہے کہ میں اپنے دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ  شمالی وزیرستان سے منتقل کیے جانے والے پریشان حال اور بے گھر بھائی، بہنوں کی خدمات میں مصروف ہوں. الحمد الاللہ ہم نے ٣٠٠ بھی بہنوں کی مدد کری ہے جتنی امداد ہم نے پاکستان کے مختلف شہروں میں موجود دوستوں کی مدد سے ہم نے جمع کری وو سب لے کر ہم یہاں بنوں آگئے اور جو کچھ ہم کر سکتے ہیں کر رہے ہیں. الله پاک ہم کو مزید بہتر کرنے کی توفیق اور ہدایت دے - آمین
محترم دوستوں، میں اس سے پہلے بھی کافی عرصہ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں دتہ خیل ، میران شاہ وغیرہ میں آشیانہ کیمپ ہوں، یہ ہمارے اپنے لوگ ہیں، آج ہمارے ان بھائی، بہنوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے. جہاں ہماری بہادر سیکورٹی فورسس کے جوان پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں وہیں ہمارے ان پاکستانی بھائی، بہنوں کی قربانیوں کو بھی کسی بھی طرح فراموش نہیں  کیا جا سکتا. ان لوگوں کے ساتھ ان کے بزرگ بھی ہیں جوان بھی ہیں خواتین بھی ہیں اور بچے بھی ہیں. ان سب کی مناسب دیکھ بھال کرنا اور خیال رکھنا ایک انسان اور ایک مسلمان ہونے کے سبب ہم سب پر فرض ہے. آشیانہ کیمپ میں موجود ہارے فلاحی کارکنان پوری ذمے داری اور محنت سے ان لوگوں کی دیکھ بھال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہمارے علاوہ کچھ اور بھی فلاحی لوگ بنوں میں موجود ہیں جو اپنے اپنے حیثیت کے مطابق ان لوگوں کے لئے فلاحی کام سر انجام دے رہے ہیں
محترم، ہم کو اپنے فلاحی کاموں کو جاری رکھنے کے لئے اور اپنے ان بھائی، بہنوں اور بچوں کی مناسب دیکھ بھال کرنے کے لئے آپ کی مدد کی بہت سخت ضرورت ہے. آشیانہ کیمپ میں موجود ٣٠٠ افراد کے دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ ہم کو ان کے لئے غذائی اجناس جن میں روزانہ ٢ وقت کا کھانا اور پینے کے پانی کی فراہمی ہے کرنا ہے. دیگر یہاں موجود دیگر لوگوں کے لئے ہفتے میں ایک دفع مفت میڈیکل کیمپ بھی لگانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے
محترم. میں آپ سب سے انسانیت اور ان لوگوں کے لئے مدد کی اپیل اور درخواست کرتا ہوں. حکومتی مدد کا کچھ پتہ نہی اگر آگئی تو بہت اچھا ہے اگر نہی ملتی ہے تو بھی اچھا ہی ہے
میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ یہاں کے حالت سے اپنے دیگر دوستوں اور ساتھیوں کو جو کچھ معلومات دے سکا ضرور دوں 
کراچی سے میرے دوست میرے بھی احمد نے آج ہے ٨٠،٠٠٠/= (اسی ہزار روپے ) کی لاگت سے ادویات خرید کر آشیانہ کیمپ، بنوں، کے لئے روانہ کر دیں ہیں جو ٢ دن میں یہاں پہنچ جانی چاہیے. میں اپنے ان تمام دوستوں اور ساتھیوں کا دل کے گہرایوں سے شکر گزر ہوں جو اس مشکل وقت میں ہماری مدد کر رہی ہیں اور چندہ اور دیگر اشیا جمع کر کے ہم کو بھیج رہے ہیں
میں ایک دفع پھر اپ سب سے اپیل کرتا  ہوں کہ آپ سے جو بھی ہو سکتا ہے، جس طرح ہو سکتا ہے اپنے ان بے گھر بھی بہنوں کے لئے ضرورو کریں، مدد کرنے کے لئے یہ بلکل ضروری نہیں کے آپ ہم کو ہی دیں بلکے آپ کو جس کسی پر بھروسہ ہو آپ اس سے ان لوگوں کی مدد کریں. مجھے الله پاک کی ذات پر پورا یقین ہے کہ وہی ہم کو ہر طرح کی مشکل سے نکالے گا. انشا الله 
اگر آپ آشیانہ کیمپ میں موجود اپنے وزیرستانی بھائی، بھوں اور بچوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر  کریں یا آپ خود کسی بھی ترہان ایف، آر- بنوں میں موجود آشیانہ کیمپ بھی تشریف لا سکتے ہیں.

الله پاک آپ کا اور ہم سب کا حامی و ناصر ہو
جزاک الله 
آپ کا بھائی 
سید عدنان علی نقوی 
آشیانہ کیمپ، ایف آر بنوں 
پاکستان   

پیر, جون 23, 2014

Ashiyana Camp for IDPs of North Waziristan. "An Appeal for the help"



AoA Everyone
A millions of the IDPs are coming from North Waziristan and all of the social workers, NGOs are not enough to accommodate them on easy way. We're Team Ashiyana is in our best to accommodate our brother and sisters in FR Bannu. FATA IDPs camp.

This is a request on humanity basis to help us or any other NGO or organization as you like to help by clothes, drinking water, medicines as we are looking for a huge amount of drinking water and medicines supply ASAP.

You are requesting to help us to help our IDPs brother and sisters.

Please.
Jazak ALLAH

نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد چار لاکھ سے زیادہ




پاکستان کے قبائلی علاقے کی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن ضربِ عضب کے باعث نقل مکانی کرنے والے افراد کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ان میں 42 فیصد تعداد بچوں کی ہے۔
فاٹا ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پناہ گزینوں کی کُل تعداد 423666 ہو گئی ہے جبکہ ان میں خواتین کی تعداد 133722 ہے اور بچوں کی تعداد 178523 ہے۔

شمالی وزیرستان میں پیر کے روز بھی کرفیو میں نرمی کی گئی تاکہ شہری نقل مکانی کر سکیں۔
اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ 34625 خاندانوں میں سے صرف 18 خاندانوں نے ایف آر بنوں کے علاقے بکا خیل میں قائم پناہ گزین کیمپ میں رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فاٹا ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق شمالی وزیرستان سے افغانستان کے راستے کرم ایجنسی آنے والے 212 خاندانوں کے 1714 افراد کو رجسٹر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ہلال احمر پاکستان کے میڈیا افسر خالد بن مجید نے بتایا کہ ہلالِ احمر 40 ہزار پناہ گزینوں کو اشیائے خورد و نوش اور صاف پینے کا پانی فراہم کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہلالِ احمر کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی نے احکامات جاری کیے ہیں کہ چھ موبائل ہیلتھ کلینک بھی شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد کے لیے دستیاب کیے جائیں۔


واضح رہے کہ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق پاکستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی سب سے بڑی تعداد شمالی وزیرستان میں ہے جہاں جون 2012 سے پولیو مہم معطل کر دی گئی تھی۔
عالمی ادارۂ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے آغاز کے باعث بڑی تعداد میں نقل مکانی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ملک کے دیگر علاقوں میں بھی پولیو وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔
پاکستان میں عالمی ادارۂ صحت کے پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر زبیر مفتی کا کہنا ہے: ’دو سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے کہ شِمالی وزیرستان میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے جا سکے۔ اب جبکہ یہ آبادی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنے علاقوں سے نقل مکانی کرکے باہر آئی ہے تو بھرپور موقع ہے کہ اِن افراد کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں۔‘
ڈاکٹر زبیر مفتی نے کہا کہ دوسرے ملکوں کے تجربے سے یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ جن علاقوں میں ویکسینیشن نہیں کی جاتی وہاں سے پناہ گزین دوسرے علاقوں کا رُخ کرتے ہیں تو اُن سے میزبان کمیونٹی کو بھی پولیو سمیت صحت کے دیگر مسائل کا خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔
’اسی لیے ایسے پناہ گزینوں کو تلاش کر کے فوری طور پر پولیو سے بچاؤ کےقطرے پلائے جانے چاہییں۔‘
نقل مکانی کرنے والے افراد کو رجسٹریشن پوائنٹ پر پولیو کے قطرے پلائے جانے پر عالمی ادارۂ صحت کے نمائندے کا کہنا ہے: ’اِن پناہ گزینوں کو کم از کم چار مراحل میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ضروری ہیں۔ لیکن چونکہ یہ افراد کیمپوں کے بجائے مختلف علاقوں میں اپنے عزیز و اقارب یا رشتے داروں کے یہاں قیام کررہے ہیں تو انھیں تلاش کرکے پولیو سے بچاؤ کا مکمل کورس کرانا ذرا مشکل کام ہوگا۔


اتوار, جون 22, 2014

Urgently Required Volunteers for Ashiyana Camp IDPs, Bannu. North Waziristan.

Respected Friends and readers.
Assalam O Alikum.

Team Ashiyana is working for our beloved Pakistani IDPs who are coming in a large amount from different areas of North Waziristan. Ashiyana Camp is established near Bannu. Khyber Pakhtoonkhwa where we are trying to welcome and accommodate our brother, sisters and children. Pak Armed forces are taking its huge part in this. Unfortunately still not seen NDMA (National Disaster & Management Authority) officials to help with them. Role of National and International NGO's is also in very slow response (may be due to peace and security issues). We (Team Ashiyana) is in continue serving of our Waziri Brother and Sisters. Insha ALLAH we will make it with our friends help. Another blog named by (IDPs Dairy) will be launch shortly in which our readers can read the stories and real scene of the,.

Team Ashiyana is currently looking for Volunteer from all over the Pakistan to work with our Ashiyana Camp for IDPs of North Waziristan, Bannu. KPK.
Interested friends who are meeting with following criteria please immidiate contact with us. We will assure your save arived and serving for our brothers and sisters. Insha ALLAH.

=> Persons above age of 18th and holding CNIC of Pakistan.
=> Students, Teachers, Social Workers.
=> Doctors and Paramedics are highly encourage to join us.
=> We are not encourage any kind of the political or religious concerns as we believed to serve humans on humanity basis.
=> We are running with low funding so it is not possible for us to give any rent or fair of transportation.

Visit our camp.
Ashiyana Camp for IDPs of North Waziristan. Bannu. KPK.

Please contact us at on the following;
(0092) 0345 297 1618
Or email us at following;
team.ashiyana@gmail.com
s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca
faryal.zehra@gmail.com


جمعہ, جون 20, 2014

Ashiyana Camp: Miran Shah - North Waziristan. "Funds And Other Details"

Respected Brother, Sisters and Friends,
Assalam O Alikum.

ALLAH Pak aap sub koo apne hifz o Aman main rakhai. AL-Hamd Ul ALLAH Team Ashiyana kai karkunan aik dafa phir jama hoo rahe hain aur North Waziristan main mojood apne Pareshan haal bhai, behnon aur bachon ke madad karne kai liye aik dafa phir sai himat kar kai agai arahe hain. Main ALLAH Pak kai iss Inam aur karam ka jitna shukar ada karon kam hai. Hamesha ke tarhan main thoda thaka zaroor, meri himat bhi kam hoi kiun ke main bhi aik insan hon aur being an human mujhe bhi thakan hoti hai khud ko kamzoor mehsoos karta hun lekin mere doston aur satiun ne meri himat ko kamzoor nahi hone diya. 
Jub se main ne social work start kiya hai jub sai aaj tak kabhi itni taqat aur mazboot mehsoos nahi kari jitni kai aaj kar raha hun. Karchi sai humare bhai Mansoor, Canada sai sister Faryal, Lahore sai bhai Faisal, Peshwar sai Bhai Asif aur dosre doston nai khud he rabita kiya aur mujh sai pocha kai yehi moqa hai Adnan bhai kuch karne kaa. Khud ko mazboot karne ka aik dosre ka sath dene kaa hum sai joo kuch bhi ho sakta hai hum karen gai ALLAH Pak humari madad kare gaa, Insha ALLAH.

Main nai foran he Team Ashiyana ko aik dafa phir se tashkeel dai diya hai joo North Waziristan main mojood aur wahan sai anai wale IDP'S kai bare main intizamat kare gee aur deegar falahi kamo ko sar anjam dai gee. Insha ALLAH hum sub se jitna bhi ho saka aur joo bhi hoo saka hum zaroor karen gai. Main aur mere karkunan iss falahi mission kai liye kamar basta hain aur jitne bhi bhai behnon ko saholaten faraham kar saken zaroor karen gain, Insha ALLAH.

Team Ashiyana:
Syed Adnan Ali Naqvi (Cheif Volunteer)
Syeda Faryal Zehra (Assistan Chief Volunteer)
Qazi Hassam (Co-ordinater)
Faisal Khan (Volunteer)
Sister Ayesha Wahidi (Volunteer)
Sister Mahnoor Mehsood (Volunteer)
Dr Ejaz Ahmad Noori (Volunteer)
Dr Ghazala Anwer (Volunteer)
Ahtisham Bukhari (Volunteer)
Sister Badar (Volunteer)
Zain Ahmad Khan (Volunteer)
Noor Malik Bajwa (Volunteer)
Birg (Rtd) Ahmad Khan (Volunteer)
Arsalan Shahid (Volunteer)
Khurram Ali (Volunteer) And my beloved son Bilal Mehsood (Volunteer)

Details of available Funds, Aid etc:
Flour (aata): 100kg
Rice (Chawal): 100kg
Sugar (Shakar): 50kg
Tea (Chaye): 5kg
Beans (Dalen) 15kg (INcluding Chana, Mong, Masur etc)
Spices (Masala Jaat) 5kg
Salt (Namak) 5kg
Oil (Tael): 10kg
Ghee: 10kg
Potato's (Aalo): 10kg  
Onion (Piyas): 15kg
Drinking water: 1000 litter
Ps Note: All above donated by our friends and family members, and a few of purchased by collections, donations.
Donation Funds:
Pak Rs. 1,00,000/= (One Lac) "By Faryal Baji - Canada"
Pak Rs. 50,000/= (Fifty Thousands) By Badar Baji - Karachi"
Pak Rs. 35,000/= (Thirty Five Thousands) By Iftikhar Bhai - Dubai"
Pak Rs. 15,000/= (FIfteen Thousands) By Ahmad Khan Bhai - K.S.A"
Pak Rs. 25,000/= (Twenty Five Thousands) "Collection by friends in Karachi"
Pak Rs. 15,000/= (Fifteen Thousands) "Collection by Friends in Lahore"
Pak Rs. 5,000/= (Five Thousands) "By Ahmar Bhai - Muscat "
Total Amount: 2,45,000/= (Two Lac and Fifty Thousands only) 

Expenses:
Spend On Purchasing till 20th June, 2014: 2,05,000/= (Two lac and five thousands only)
Expense on Transportation: 25,000/= (Twenty five thousands only)
Expense on Purchasing tent clothes etc: 15,000/= (Fifteen thousands only)
Balance amount: Nill

 Muhtram,
Main aik dafa phir ap sub kai samnai hazir hon, apni pori team kai sath joo last week sai Yahan Miranshah Main IDP'S aur victims kai liye falahi kaam (Social Work) koo jari rakhe howe hai.
Aap sub sai appeal hai kai insaniyat (Humanity) ka naam par humari help karen kai hum ziada sai ziada logon ki khidmat kar saken apne inn bhai behnoon kaa khayal rakh saken joo North Waziristan kai deegar areas sai nikal kar yahan sai bahar jaa rahe hain ya bahar jana chahte hain. Apne falahi kamon (Social work) koo jari rakhne kai liye mujhe aur mere sathiun koo aap ki duaon aur madad (help) ke hamesha zaroorat rahi hai aur rahe gee.

Mujhe Yaqin hai kai ALLAH Pak hamesha ki tarhan hum ko kamyab kare gaa, hamare koo sabar de ga, hum ko insaniyat ki khidmat karne main humari himat de gaa.

Meri aap sub se appeal hai ke humari madad karen, Jaza ALLAH Pak de gaa.

Jazak ALLAH
Aap ka bhai
Syed Adnan Ali Naqvi
Ashiyana Camp (Miranshah - North Waziristan)

For forther details, contribution, to be part of our volunteer team please contact on +92 345 297 1618
or email us at;
s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca
faryal.zehra@gmail.com

For contact and donations please click here