جمعرات, نومبر 15, 2012

شمالی وزیرستان: آشیانہ کیمپ، دتہ خیل. کے حالات اور ٹیم آشیانہ

محترم دوستوں اور ساتھیوں 
اسلام و علیکم 

ٹیم آشیانہ، دتہ خیل، شمالی وزیرستان کی جانب سے تمام کارکنان، دوستوں، ساتھیوں اور پڑھنے والوں تمام بھائی اور بہنوں کا بہت بہت شکریہ کہ آپ سبھی نے ہمارا (ٹیم آشیانہ) کا ہمیشہ بہت ساتھ دیا اور ہر مشکل وقت میں ہمارے ساتھ موجود رہے. ہم اور کچھ نہیں مگر یہ دعا ضرور کر سکتے ہیں کہ الله پاک آپ سب کو عزت عطا فرماۓ اور اس دنیا اور آخرت میں سرخرو فرماۓ - آمین. آپ کی محنت، خدمت، جذبے اور مدد کا اجر صرف اور صرف الله پاک ہی آپ کو عطا کر سکتا ہے. الله پاک آپ کو اجر عظیم عطا فرماۓ - آمین.

"اور الله ہی تو ہے جو جس کو چاہے عزت سے نوازے اور جو چاہے اس کو ذلت دے."  

محترم دوستوں اور ساتھیوں، 
گزشتہ برسوں سے میں (عدنان) اور میرے ساتھی مستقل مزاجی اور ہر طرح کے مشکل و آسان حالات سے نبرد آزما ہوتے ہوۓ یہاں (شمالی وزیرستان) کے پریشان حال، بھوک و افلاس، مشکلات میں گھرے ہوۓ وزیرستانی بھائی، بہنوں کے لئے فلاحی خدمات کا سفر جاری رکھے ہوۓ ہیں، الله پاک کے فضل و کرم سے ہر طرح کے مشکل ترین حالات کا سامنا کرتے ہوۓ ہم اگر کچھ زیادہ نہی کر سکے تو کم از کم یہاں کے لوگوں کے ہمراہ ضرور موجود رہے ہیں. الله پاک میرے دوستوں، ساتھیوں، کارکنان، ہمارے گھر والوں کی خدمات کو قبول فرماۓ. اور ہم کو مزید خدمات کرنے کی توفیق اور ہمت و حوصلہ عطا فرماۓ - آمین. 

محترم دوستوں اور ساتھیوں، 
یہاں (شمالی وزیرستان) کے حالات اور یہاں کے لوگوں کی حالت کے بارے میں اور کیا بتاؤں؟ اکثر آپ لوگوں کو آگاہ کرتا رہتا ہوں، کہ یہاں کے لوگ کس طرح کے مصائب و آلام کا شکار ہیں. کبھی کبھی دو (٢) وقت کی روٹی اور ایک وقت کی دوا (ادویات) تک میسر نہیں ہوتی. کبھی کبھی حالات اس حد تک خراب ہو جاتے ہیں کے مرنے والے لوگوں کے لئے کفن تک میسر نہیں ہوتا. میں (عدنان) اکثر آپ کو یہاں کے حالت کے بارے میں آگاہی دینے کی پوری کوشش کرتا رہتا ہوں.  

عزیز دوستوں اور ساتھیوں،
میں ہمیشہ سے ایک بات کہتا رہا ہوں، میرا کسی بھی فلاحی کام کا مقصد اپنی خود کی رونمائی، تشہیر نہیں نہ ہی میرے دوستوں میں سے کوئی ایسا چاہتا ہے. ہم صرف اور صرف فلاح انسانیت کی غرض سے اپنے گھروں سے نکلے ہیں، ایک مستحکم پاکستان اور اسلام کا سہی تصور پیش کرنے کے لئے یہاں موجود ہیں. میں (عدنان)  بھی اگر دوسرے لوگوں کی طرح چاہتا تو اپنی ان فلاحی خدمات کو بہت اچھی طرح کیش کروا سکتا تھا، میڈیا اور دیگر طریقوں سے میرے پاس بھی دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے بہت کچھ موجود ہے. یہاں کے لوگوں کی سچی کہانیاں، یہاں کھ حالات و واقعات کے بارے میں سچائی سے قریب تر باتیں، یہاں غربت، بھوک، افلاس، بغیر علاج و معالجے سے مرتے ہوۓ لوگوں کی تصاویر، ڈرون حملوں کی کہانیاں، یہاں پر طاقتور لوگوں کے مظالم، مظلوموں کی اہیں اور سسکیاں وغیرہ وغیرہ، بہت کچھ ہے میرے پاس دنیا کو دکھانے اور اپنی وہ وہ کروانے کے لئے. مگر میرا رب (الله پاک) اور میرا نبی، اور میرا مذہب اور میری اخلاقی اقدار، میری تہذیب اور سب سے بڑھ کر میرے اندر کا انسان نے مجھ کو یہ سب کرنے سے روکے رکھا ہے. یہاں (بلاگ تک) یا ایس ایم ایس پیغام تک، یا فون / ایمیل سے رابطے تک  ہم وہی بتاتے ہیں جن کی اجازت مجھ کو میرا ضمیر اور میرے ساتھ دیتے ہیں. ہمارا مقصد خود کو یا یہاں کہ لوگوں کو خبر بنانا نہیں ہے بلکے یہاں کے لوگوں کی داد رسی کرنا ہے. ہم بس اتنا چاہتے ہیں کے جو کام میں (عدنان) اور میرے ساتھ (ٹیم آشیانہ) اپنے کمزور و محدود وسائل کی وجہہ سے نہیں کر پا رہے ہیں وہ کام یہاں سارا پاکستان کی بڑی بڑی نامی گرامی فلاحی ادارے آکر کریں. پاکستان اور سری دنیا سے مخیر خواتین و حضرات یہاں کہ لوگوں کے لئے مدد کریں تاکہ ہم سب مل کر یہاں کے لوگوں کو پرامن بنا سکیں، یہاں کے لوگوں پر دہشت گردی، انتہا پسندی اور شدت پسندی کا جو داغ لگا ہے اس کو دھو سکیں. 

محترم دوستوں اور ساتھیوں، 
میں (عدنان) جب سے یہاں آیا ہوں ایک سبق سیکھا ہے اور وہ سبق یہ ہے کہ یہاں کے لوگ بھی انسان ہیں، اور اگر ہم سب مل کر تھوڑی سی محنت کریں، تو یہاں کے لوگ بھی دنیا کی دیگر اقوام کی طرح صلح پسند، امن پسند اور انسان دوست ہو سکتے ہیں. 
میرے بہت سے ساتھ اور دوست مجھ سے خفا ہیں، مجھ سے ناراض ہیں کے میں آخر کبھہ تک یہاں (شمالی وزیرستان) میں موجود رہوں گا؟ کب تک میں اپنی خود کی اور دوسرے دوستوں کی زندگی کو خطروں میں ڈالتا رہوں گا؟ کابھ تک ہم لوگوں اور دنیا والوں کے سامنے بھیک مانگتے رہیں گے؟ کب تک یہ فلاحی مشن ختم ہوگا؟  میرا ہر دفع اور اس دفع بھی یہی جواب ہے کہ کوئی میرا ساتھ دے یا نہ دے، میری مدد کرے یا نہ کرے ہمسفر بنے یا نہ بنے میں یہاں موجود رہوں گا. یہاں کے لوگوں کے غم اور دکھ کا ساتھ رہوں گا. آشیانہ کیمپ چاہے کتنی ہی دافع اجڑے یا آباد رہے، میں یہاں کے لوگوں کے ہمراہ رہوں گا. میرا یہاں کے لوگوں سے کوئی خون کا رشتہ نہیں، مگر میں ایک مسلمان ہوں این انسان ہوں اور میرے رب نے مجھ کو حکم دیا ہے کے میں انسانیت کی خدمات اپنی بساط کے مطابق سر انجام دیتا رہوں اور انشا الله جتنی ہمت اور توفیق الله پاک نے مجھ کو دے رکھی ہے اس کے مطابق کام کرتا رہوں گا.

دوستوں، یہ سچ ہے کا آج میرے پاس کچھ نہی صرف ایک جذبہ ہے. الله پاک کی دی ہوئی ہمت ہے. میرے پاس آج نہ ہی فنڈز ہیں نہ ہی غذائی اجناس نہ ہی ادویات، مگر میرے پاس الله پاک کا دیا ہوا صبر اور استقامت ہے. اور میرا ایمان ہے کے میرا الله میری مدد ضرور کرے گا، میری ہمت اور حوصلے کو اور بڑھائے گا، اور غیب سے میری اور یہاں کے لوگوں کی مدد کے لئے اسباب مہیا کرے گا - انشا الله.

میری عزیز بہن جو ہمیشہ میرا ساتھ دیتی رہی ہے، واپس کینیڈا چلی گئی ہے اور مجھ کو پیغم بھیجا ہے کہ وہ اپنی پوری کوشش کاری گی کہ یہاں کے لوگوں کے لئے مدد کرے، میرے عزیز دوست اور ساتھی، منصور بھائی، فیصل بھائی، جاوید بھائی، ندیم بھائی اور دوسرے ساتھ بھی مجھ سے رابطے میں ہیں، منصور بھائی اور احمد بھائی نے وعدہ  کیا ہے کہ بہت جلد اپنی گھریلو اور دفتری مصروفیت سے  لے کر ایک دفع پھر ٹیم آشیانہ شمالی وزیرستان کا حصہ بنیں گے. اور ہم سب مل کر بہت کچھ نہی تو تھوڑا تو کر سکیں گے. 

آخر میں یہ بتانا بہت ضروری ہے کہ آشیانہ کیمپ کے کیا حالات ہیں؟ یہاں مقیم لوگوں پر کیا گزر رہی ہے؟ اور میں یہاں کیا کر رہا ہوں؟

گزشتہ ایک ہفتے (٩ نومبر ٢٠١٢ تاحال) سے آشیانہ کیمپ میں غذائی اجناس ختم ہو چکی ہیں، جس کی وجہہ سے دو وقت کے کھانے کا سلسلہ روکا ہوا ہے. ادویات موجود نہیں. گزشتہ ماہ بھیک مشن سے جمع کے گئے اور خریدے گئی اشیاء میں سے اکثر ختم ہو چکی ہیں، بچوں اور خواتین کے لئے گرم کپڑے موجود نہیں ہیں. اسس کے علاوہ پینے کے صاف پانی کی بہت پریشانی ہے. سردی اور سرد موسم کی وجہہ سے یہاں کے لوگوں میں طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں جن کا علاج کرنے کے لئے نہ ہی ادویات ہیں اور نہ ہی ڈاکٹر کی سہولت

میں (عدنان) میرے مقامی ساتھی، اور آشیانہ کیمپ میں مقیم لوگ غذائی قلت کا شکار ہیں. اور بہت مشکل سے یہاں وہاں سے مانگ کر ایک وقت کھانے کا انتظام کر پا رہے ہیں. میں یا میرے ساتھ زیادہ دن تک اسس صورت حال کو نہیں سمبھال سکیں گے. ان حالات کو دیکھتے ہوۓ تو یہی دل کرتا ہے کے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر کچھ دنوں کے لئے کراچی چلا جاؤں، مگر یہاں کے لوگوں میں میرے اور پاکستان کے لوگوں کے لئے کیا جذبات پیدا ہونگے یہ سوچنا بھی میرے لئے بہت مشکل ہے. 

میری ایک دفع پھر ٹیم آشیانہ کے پرانے ساتھیوں، میرے دوستوں، میرے گھر والوں، میرے وو دوست جو ہمیشہ سے ہماری مدد کرتے رہے ہیں سے اپیل ہے اور درخواست ہے کہ اب جبکہ ہم یہاں بہت کچھ کر چکے ہیں، ہمارا اسکول اور مدرسہ کسی نہ کسی طرح چل رہا ہے، یہاں کے لوگوں کی سوچ میں کچھ تبدیلی آرہی ہے توایسے موقع پر ہمارا ساتھ نہ چھوڑیں. ہم کو نہ بھولیں، کسی بھی مجبوری یا ضرورت کو نہ سوچیں میری مدد کریں، ٹیم آشیانہ کی مدد کریں، یہاں کے لوگوں کی مدد کریں. میں زیادہ تو نہیں کہتا مگر یہ یقین دلاتا ہوں کے روز حشر انشا الله آپ کو شرمندہ نہیں ہونا پڑے گا. الله پاک ہم سب کو صبر، حوصلہ و استقامت عطا فرماۓ.

تمام دوستوں، ساتھیوں اور پڑھنے والے بھائی، بہنوں کو میری (عدنان) اور ٹیم آشیانہ کی جانب سے اسلام و علیکم.

الله پاک ہم پر، پاکستان پر اور آپ سب پر اپنا خصوصی فضل و کرم فرماۓ - آمین.
 جزاک الله 
آپ کا بھائی، آپ کا دوست 
سید عدنان علی نقوی 
آشیانہ کیمپ، شمالی وزیرستان