ہفتہ, ستمبر 24, 2011

Team Ashiyana: Badin Sindh!

اسلام و علیکم
آپ سب پر الله کی جانب سے سلامتی اور رحمت ہو، آمین.
سید عدنان علی نقوی / سیدہ فریال زہرہ کی رپورٹ براۓ سیلاب زدگان بدین، سندھ
ٹیم آشیانہ، مقام: چھا چھڑ، بدین. سندھ.

کل جمہ مبارک تھا، ہم صبح کے لئے بہت بڑے امتحان کا دن. ہماری ٹیم کے حالت ک بارے میں تو ہم لکھتے ہی رہتے ہیں اور تھوڑا بہت یہاں کے حالت کا بھی لکھتے ہیں. مگر پچھلے ٢ دن سے ہم بہت زیادہ مایوسی کا شکار رہے ہیں. کیوں کے جب ہمارے سامنے بہت سارے لوگ ہوں جن کو پینے کے لئے صاف پانی کی ضرورت ہو اور بیماری میں دوا کی ضرورت ہو اور ہم کچھ بھی نا کر سکیں تو صبر بھی نہیں آتا اور ہمت اور حوصلہ بھی جواب دے جاتا ہے. کراچی سے منصور بھائی نے اپنا پورا یقین دلایا اور فریال نے بھی اپنے کونٹکٹ کو استمال کیا اور رات تک کچھ امید نظر آی. بیرون ملک پاکستانی بھائی اور بہنوں کی طرف سے بھی کچھ امداد ملنے کی امید ہے. منصور بھائی اور فریال بتا رہے ہیں کے انشا الله امید نہیں یقین ہے. الله پاک ہمارے اس یقین کو کامیاب کرے، آمین. مشکل یہ ہے کے جہاں ہم جاتے ہیں وہاں کوئی اور نہیں جاتا مطلب یہ کے ہم نے کل جس جگہ کا وزٹ کیا واپس آکر حکومتی اداروں کو بتایا اور جو بھی سامنے آیا اس کو بتایا کے بھائی ہم اس جگہ جا کر آے ہیں وہاں فوری ادویات کی ضرورت ہے اور کچھ خواتین حاملہ  ہیں جن کو مدد چاہیے مگر ابھی تک وہاں کوئی نہیں پہنچا بلکے وہاں سے کچھ لوگ آج صبح ٢ خواتین کو لے کر آے ہیں جن میں سے ایک خاتون نے اب سے کچھ دیر پہلے ہمارے ٹوٹے پھوٹے سے کمپ میں ایک بہت پیاری سی بچی کو جنم دیا ہے. الله پاک ہی ہم سب کی مدد کرنے والے ہیں جو فریال اور کچھ خواتین نے مل کر یہ کام سر انجام دیا. ماں کی حالت تو کافی بہتر ہے مگر بچی کی حالت کچھ زیادہ بہتر نہیں. پھر بھی ہم کوشش کر رہے ہیں کے اس بچی کو جتنا جلدی ممکن ہو کسی اسپتال منتقل کر دیا جاۓ. یہ تو صرف ایک بچی کا معاملہ ہے ایسی بہت ساری خواتین یہاں ہیں جن کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے. رات جب میں فریال اور ہمارے والنٹیر ایک ساتھ بیٹھے تھے تو ہم اسی بات کو سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے کے اب ہم لوگوں سے کیا مانگیں؟ ان سے یہاں کے لوگوں کے لئے پانی کی بھیک مانگیں؟ ادویات کے لئے ھاتھ پھیلائیں، کرے، یا کھانا مانگیں یا پھر ابھ جو لوگ بس مرنے ہے والیں ہیں ان کے لئے کفن کے لئے بھیک مانگیں؟ الله پاک سے دوا ہے کے ہم کو اس بورے وقت سے پہلے یہاں سے نکل یا پھر ..... مشکل ایک نہیں ہے بلکے ہزار ہیں؟ افسوس کے جن ک پاس دوا ہے وو دوا دیتے نہیں بلکے بچتے ہیں بلکے اور زیادہ مہنگی قیمت پر، یا پھر دوا ہی دستیاب نہیں ہوتی. پانی جو کے الله پاک کا ایک انعام ہے وہ بھی اب خریدنا پڑھ رہا ہے. کھانے پینے کی اشیا کا تو پوچھنا ہی محال ہے. ابھ ایسے میں یہاں کے بارے میں کیا لکھوں؟ کیا کہوں؟ کیا بتاؤں؟ کیسے کہوں کے سب اچھا ہے! جب کے یہاں تو سب گلت ہے ہو رہا ہے. بدین شہر آکر پتا چلا کے حکومت اور ایک این جی او نے کچھ ٹرک سامان بھیجا ہے. مگر آفریں ہو یہاں کے سیاسی لوگوں پر کے ٹرک آتے ہوۓ تو لوگوں کو کی نظر آے مگر گے کہاں اس کا جواب تو تک لانے والے، یہ سیاسی لوگ یا پھر یہاں کے عوام ہی دے سکتے ہیں، ہم لوگ اس سے زیادہ اور کچھ نہیں کہ سکتے. مجھ کو صرف اتنا کہنا ہے کے جب تک ہم ایک قوم بن کر اور ایک جن ہو کر نہیں سوچیں گے کچھ نہیں ہونے والا. پتا نہیں ہم پاکستانی اکھڑ کب تک صرف سوچنے کا کام کرتے راہیں گے، عمل کرنے کے وقت سب ادھر ادھر ہو جاتے ہیں اور ہم سب کے ساتھ اسی مجبوریاں ہو جاتی ہیں کے یہاں ذکر کرنا تک محال ہے
عرض یہ ہے کے میری بہن فریال، نگہت، اور بدر انسا اور میں خود بخار، میں مبتلا ہو چکے ہیں. ابھی تک عیسیٰ ہی لگتا ہے کے جیسے تھکن اور بے آرامی کی وجہ سے ہوا ہے. آپ صبح دوستوں سے د عا کی اپیل ہے.
آج کے ضرورت کے سامان کی لسٹ کچھ اس طرح سے ہے
ادویات براۓ بخار، پیٹ کے امراض، جلدی امراض
پینے کہ صاف پانی
کچھ کھانے پینے کی اشیا
بچوں کے لئے کپڑے اگر دستیاب ہو سکیں

آج کے فنڈز کی تفصیل جو کے منصور بھائی اور فریال باجی کی معرفت موصول ہوۓ یا ہونے والے ہیں
بنک میں جمع ہونے والی رقم: پاکستانی ساٹھ ہزار، چار سو روپے. ابھی بنک میں وصول نہیں ہوۓ
نقد وصول ہونے والی رقم: پاکستانی دس ہزار روپے
ادویات جو کے کچھ خریدی گئیں اور کچھ عطیات میں ملیں: پاکستانی پندرہ ہزار روپے
پینے کہ صاف پانی: پندرہ سو لیٹر



ان سب میں مدد کے لئے میں اور میری ٹیم میں شامل تمام لوگ شکر گزر ہیں جناب ایزاد بھائی، ابو دھہبی. جناب فرحان بھائی، لندن / کراچی، شہید ذالفقار علی بھٹو انسٹیٹوٹ آف ٹکنا لو جی، بیکن سکول سسٹم، کے شکر گزر ہوں کے انہوں نے اپنا وقت دیا اور اپنی کوشش کر کے ٹیم آشیانہ کے لئے کام کیا. الله پاک ہم سب کی کوششوں کو قبول فرماے، آمین -
مزید تفصیلات کے لئے آپ رابطہ کر سکتے ہیں

سید عدنان علی نقوی
00923452971618
منصور احمد
00923333426031
سیدہ فریال زہرہ
   00923132798085