ہفتہ, جون 30, 2012

شمالی وزیرستان: ٹیم آشیانہ کے فنڈز کی تفصیلات

اسلام و علیکم 
الله پاک کے فضل و کرم سے ٹیم آشیانہ شمالی  وزیرستان کے علاقے دتہ خیل تک پہنچ چکی ہے، ٹیم کی  قیادت سید عدنان علی نقوی بھائی کر رہے ہیں اور ٹیم کے کارکنان کے نام کچھ اس طرح ہیں:

١- سید عدنان علی نقوی (ٹیم انچارج)
٢- فراز احمد (انچارج کھانا / پکانا)
٣- احمد علی (انچارج ادویات)
٤- ماہم بی بی (انچارج خواتین)
٥ - بلال محسود (کارکن)
٦- خان بابا (کارکن)
٧- فیصل علوی (کارکن)
٨- ڈاکٹر نگہت خان (کارکن، ڈاکٹر)
٩- اکرم خان (کارکن)
١٠- منصور احمد بھائی (کارکن، انچارج تعلیم اور بچے)
١١- کچھ مقامی کارکن.

ٹیم آشیانہ کا دوسرا گروپ پشاور اور اسلام آباد میں موجود ہے جو ٹیم کے فلاحی کاموں کے لئے فنڈز اور سامان جمع کر رہا ہے. 

ٹیم آشیانہ (دتہ خیل - شمالی وزیرستان) کے پاس موجود سامان کی تفصیلات کچھ یہ ہیں:

١- غذائی اجناس: ( آٹا، چاول، چینی، گھی، تیل، دالیں، خشک دودھ، مسالہ جات وغیرہ).
مالیت: ٥٠،٠٠٠ (پچاس ہزار مالیت) ادھار (قرض کی صورت میں حاصل کیا گیا ہے)

٢- ادویات: 
مالیت  : ٥٠،٠٠٠ (پچاس ہزار) (٢٥،٠٠٠ قرض اور ٢٥،٠٠٠ نقد میں حاصل کیا گیا ہے)

٣ - بچوں کے لئے کتابیں:
الله پاک کے فضل اور کرم سے کراچی سے منصور بھائی اور لاہور سے فیصل بھائی ١٠٠٠ (ایک ہزار کتابیں) لے کر ہے ہیں. جن میں کلاس اول سے دہم (دسویں) تک کی کتابوں کے ساتھ ساتھ قرآن پاک اور کچھ مذہبی کتابیں بھی شامل ہیں. 

٤- ٹیم آشیانہ کہ موجودہ فنڈز کی تفصیلات: 
  بینک میں  بھیجی جانے والی رقوم: 
 (i). ٥١،٢١١ (ایکیوان ہزار، دو سو گیارہ روپے): دوہا- قطر سے.
   اس کے علاوہ  کوئی اور رقم وصول نہیں ہوئی.
  ( i i ). نقد رقم:
    سیدہ  فریال زہرہ: ٢٥،٠٠٠ (پچیس ہزار روپے)
   فیصل بھائی: ٥،٠٠٠ (پانچ ہزار روپے)
  منصور بھائی: ١٠،٠٠٠ ( دس ہزار روپے)

کل رقم: ٩١،٢١١ (ایکیانوے ہزار، دو سو گیارہ روپے)

محترم دوستوں اور ساتھیوں،
ہم اپنے فلاحی کاموں کو جاری رکھنے کے لئے اپنی پوری کوشش جاری رکھے ہووے ہیں. مگر ہم اکثر فنڈز کی کمی اور حالت کے برے ہونے کی وجہہ سے مجبور اور بے بس ہو جاتے ہیں. 
ہم آپ سب سے اپنے لئے دعاؤں کی اپیل کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کے آپ ٹیم آشیانہ کے فلاحی کاموں کو جاری رکھنے کے لئے ہماری مدد جاری رکھیں گے. 

الله پاک ہم کو صبر، ہمت، حوصلہ اور استقامت عطا فرمائے، آمین.

آپ ہم سے رابطہ کرنے کے لئے نیچے دیے گئے پر رابطہ کر سکتے ہیں.
team.ashiyana@gmail.com
s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca
faryal.zehra@gmail.com

+92 345 297 1618 
یا ہماری مدد کرنے کے لئے اپنی زکات، صدقات، عطیات وغیرہ جمع کرا سکتے ہیں: 

  "Ashiyana"
Ms. Badar un Nissa.

A/c # 0100-34780.

United Bank Limited.

Gulistan e Joher Branch. (1921)

Karachi, Pakistan.

Swift Code:UNILPKKA
 الله پاک ہم سب کونیک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم کو دیانت داری کے ساتھ اپنے بھائی بہنوں کی خدمت کرنے کی توفیق دے، آمین.


جزاک الله خیر 
آپ کی دعاؤں اور مدد کے منتظر 
سیدہ فریال زہرہ 
ٹیم آشیانہ برائے شمالی وزیرستان 
دتہ خیل ، شمالی وزیرستان 
 

بدھ, جون 27, 2012

ٹیم آشیانہ: ایک دفع پھر میدان عمل من

محترم دوستوں اور ساتھیوں،
اسلام و علیکم،

ٹیم آشیانہ ایک دفع پھر قومی خدمت ک جذبے سے سرشار ہو کر شمالی وزیرستان روانہ ہو چکی ہے، ہم اس سے پہلے ٹیم آشیانہ کا فلاحی کاموں کی تفصیلات اور خدمات یہاں اور دیگر طریقوں سے آپ کو بتاتے رہے ہیں. آپ سب کے دیے گئے عطیات اور فنڈز سے ہی ٹیم آشیانہ شمالی وزیرستان میں موجود اپنے پاکستانی بھائی بہنوں کے لئے خدمات سرانجام دے رہی ہے. افسوس کے گزشتہ ماہ بار بار ہونے والے ڈرون حملوں اور پاکستانی افواج کی کاروائی کے سبب ٹیم آشیانہ کو بھی حفاظتی اقدام کے طور پر شمالی وزیرستان سے باہر آنا پڑا. مگر ہمارا یہ قدم ٹیم آشیانہ کے کارکنوں کی جنوں کی حفاظت کے لئے تھا نہ کے ہم کسی دار اور خوف کے سبب شمالی وزیرستان چھوڑتے. دتہ خیل اور میران شاہ کے علاقوں میں بار بار کے ڈرون حملوں نی ایک خوف کا ماحول بنا دیا ہے ہم جتنی بھی محنت کر لیں مگر طالبان اور ان سے متاثر لوگوں کے غم، دکھ اور  تکالیف کو الفاظوں میں بیان نہیں کر سکتے. 

میں (فریال) جب  سے واپس کینیڈا گئی تھی تو اس امید پر کہ شاید آنے والے وقتوں میں یہاں کے حالات میں کچھ بہتری آجاۓ گی مگر ایسا کچھ نہیں ہوا، بلکہ ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا، ہماری افواج نی بھی جہاں جہاں شدت پسندوں کی نشان دہی ہوئی وہاں حملہ کیا، شاید ان حملوں میں شاید کچھ شدت پسند اور طالبان مارے بھی گئے ہوں مگر اکثر مقامی لوگوں کا جانی اور ملی نقصان ہوا جن کی تفصیل کچھ وجوہات کی بنا پر میں یہاں نہیں لکھ سکتی. عدنان بھائی اور ٹیم آشیانہ کے ممبران کو بھی دتہ خیل چھوڑ کر پہلے میران شاہ پھر پشاور جانا پڑا. ٹیم آشیانہ جو برسوں سے مقامی (شمالی وزیرستان) میں رہنے والوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثر لوگوں کے لئے خدمات انجام دے رہی ہے، وہاں کے لوگوں میں پاکستان کی محبت اور وفاداری کا جذبہ جگانے کی کوشش کر رہی ہے، اسلام کا سہی اور حقیقی تصور جگانے کی کوشش کر رہی ہے، شمالی وزیرستان کے بچوں اور بچیوں میں تعلیم اور علم کی شمع جلانے کی کوشش کر رہی ہے، اور تنہا یہاں کے مشکل ترین حالات کا سامنا کرتے ہوۓ کام اور فلاحی منصوبوں کو مکمل کرنے کی کوشش میں ہے، ہم کواس طرھ کے حملوں اور اقدامات سے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے. مشکل یہ ہے کہ ہمارے عقلمند اور زیرک حکمران اور فلاحی خدمات کا دعواہ کرنے والے ادارے پتا نہیں کیوں شمالی وزیرستان سے منہ موڑے ہوے ہیں. ہم نے بہت دفع حکمرانوں کو سماجی اور فلاحی اداروں کو خطوط تحریر کیے، رابطے کیے، مگر صرف زبانی تسلی اور وعدوں کے کچھ نہیں سنا اور ملا.

گزشتہ ہفتوں کے دوران کیے  جانے والے ڈرون اور پاک افواج کے حملوں سے جہاں شدت پسندوں اور طالبان کا نقصان ہوا وہیں مقامی آبادی کا بھی بہت نقصان ہوا. سب سے بڑھ کر طالبان نی ایک دفع پھر سے اکثر علاقوں میں اپنی دھونس دھمکی چلانا شروع کر دی. ایسے علاقے جہاں ہم آسانی سے جا کر میڈیکل کیمپ لگا لیا کرتے تھے، لوگوں میں غزائی اجناس تقسیم کر دیا کرتے تھے، بچوں میں کچھ کتابیں دے دیا کرتے تھے، وہاں ابہ طالبان کی اجازت کے بغیر داخلہ ممکن نہیں رہا، سنا جا رہا ہے کے مقامی طالبان اور شدت پسند ہم کو بھی اچھا نہیں سمجھ رہے ہیں. ایسے حالت میں شمالی وزیرستان کے بے بس اور لاچار عوام کے لئے کام کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے.
میرے  کینیڈا سے آنے کے بعد عدنان بھائی نے ٹیم آشیانہ کے تمام دوستوں اور کارکنان سے گزشتہ روز ایک تفصیلی ملاقات کری جس میں تمام حالت کا جائزہ لیا گیا، شمالی وزیرستان کے حالات، وہاں کی لوگوں کو درپیش پریشانیاں، ٹیم آشیانہ کے سکول منصوبہ، صاف پانی کا منصوبہ، میڈیکل کیمپ کا منصوبہ، ٹیم آشیانہ کے سابقہ، موجودہ، اور درکار فنڈز کی تفصیلات، ٹیم آشیانہ کے مقامی کارکنان (شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے کارکنان)، اور دوسرے علاقوں سے آنے والے کارکنان کے مسائل کا تفصیلی جایزہ لیا گیا. ٹیم آشیانہ کے تمام کارکنان نے شمالی وزیرستان میں فلاحی اور سماجی منصوبوں کو جاری رکھنے پر مکمل اتفاق پایا گیا، جس کے لئے قرآن پاک اور مختلف احادیث کا بھی حوالہ دیا گیا، دنیا کے دیگر علاقوں (خاص کر جنگ متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والے اداروں) کے کام کرنے کے انداز کا بھی جایزہ لیا گیا. اور ٹیم آشیانہ کے  سرپرست عدنان بھائی کو مکمل اختیار دیا گیا کہ وہ ٹیم آشیانہ کے  حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے ٹیم آشیانہ اس کو منظور کرے گے اور  عمل کرے گی.
عدنان بھائی ، نے گزشتہ رات بعد نمازعشا، ہم سب کو ایک دفع پھر اکھٹا کیا اور  کہا کہ،
"میرے  احترام دوستوں، تمام حالات کا تفصیلی جایزہ لینے کے بعد تفصیلی جایزہ لینے کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ٹیم آشیانہ جیسے پہلے فلاحی اور سماجی کام سر انجام دے رہی تھی ویسے ہی کرتے رہے گی، ہم اپنے فلاحی منصوبوں کو ادھورا اور نہ مکمل نہیں چھوڑ سکتے. کچھ وقت کے لئے میں مطلبی یا خود غرض ہو گیا تھا، مگر اب ایسا نہیں، ہم شمالی وزیرستان میں صرف اور صرف خدمت انسانیت کے لئے موجود تھے، ہیں اور رہیں گے، ہم نے یہ سفر الله کے نام سے شروع کیا تھا اور آج تک ہمارا سفر جاری ہے، اور اس دنیا میں کوئی ایسی طاقت یا قوت نہیں جو الله پاک کی رضا کے لئے شروع کے گئے کام میں یا کام کرنے والوں کے لئے مشکلات  پیدا کرے،ہمارا ہی ایمان کمزور اور ادھورا ہے جو ہم کبھی جان اور کبھی مال کے خوف سے کمزور ہو جاتے ہیں یا ڈر جاتے ہیں. ہم کو الله پاک پر پورا بھروسہ، یقین اور امن رکھنا ہو، یہی ہماری طاقت ہوگی اور یہی ہمارا منشور اور یہی ہماری سب سے بڑی دولت. ہم کل (٢٧ مارچ ٢٠١٢) سے اپنا سفر پھر شروع کریں گے اور اپنے فلاحی کاموں کو مکمل کر کے اپنے فرض کو پورا کریں گے. ہمارے اس سفر میں جو ساتھ شریک ہونا چاہیں وہ کل صبح نماز فجر تک اچھی طرھ سوچ لیں اور سفر کی تیاری کریں اور جو ساتھ آرام کرنا چاہیں اور آرام کی غرض سے اپنے گھروں کو جانا چاہیں وہ بخوشی ہم کو الوداع کر سکتے ہیں. الله پاک ہم سب کی مدد کرے، ہمارا حامی اور ناصر ہو، الله پاک ہمارے ایمان کو مضبوطی دے، ہم کوصبر، ہمت، حوصلہ، اور استقامت دے، ٹیم آشیانہ کے پاسس ابھی جو کچھ ہے جتنا ہے ہم اسی کو لے کر صبح بعد نماز فجر میران شاہ روانہ ہو رہے ہیں، ٹیم آشیانہ کے کچھ کارکنان بشمول فریال بہن فلحال یہاں (جگہ کا نام نہیں بتا سکتی)روک کر ٹیم آشیانہ کے لئے بھیک مشن شروع کریں، اور ٹیم آشیانہ کے لئے فنڈز اکھٹا کریں. الله پاک ہمارے لئے بہتر سے بہتر اسباب کا راستہ ہم کو دیکھے. جزاک الله "

الله پاک کے فضل اور کرم سے ٹیم آشیانہ میران شاہ کے لئے روانا ہو چکی ہے میں (فریال) ابھی یہاں ہی ہوں اور آج سے بھک مشن شروع کر رہی ہوں. آپ جس ترہان چاہیں ہماری مدد کر سکتے ہیں. ٹیم آشیانہ کو درکار سامان کی تفصیل انشا الله آج رات تک بتا دی جاۓ گی. 

الله پاک ہم سب کو ہمت دے اور ہم کو ایک سچا اور با عمل مسلمان بننے کو توفیق دے- آمین 

جزاک الله خیر 
سیدہ فریال زہرہ 
کارکن ٹیم آشیانہ 
شمالی وزیرستان 

رابطے کے لئے 
s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca 
faryal.zehra@gmail.com
team.ashiyana@gmail.com
+ 92 345 297 1618 

جمعہ, جون 15, 2012

شمالی وزیرستان میں فلاحی کاموں کے لئے مدد کی درخواست

محترم دوستوں اور ساتھیوں، 
اسلام و علیکم 

الله پاک کی  سے امید اور دعا کرتے ہیں کہ آپ سب پر الله کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی رہیں. آمین.

ٹیم آشیانہ الله پاک کے فضل اور کرم سے شمالی وزیرستان میں خدمت خلق کے کاموں کو جاری رکھے ہووے ہے. شمالی وزیرستان میں جاری مستقل ڈرون حملوں کے باوجود ٹیم آشیانہ فلاحی کاموں کو جاری رکھے ہووے ہے. الله پاک ہم سب کی حفاظت کرنے والا اور بہترین محافظ ہے.

ہماری آپ سب دوستوں سے ٹیم آشیانہ کے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل ہے. اس وقت ٹیم آشیانہ کو اپنے فلاحی کاموں کو جاری رکھنے کے لئے فنڈ کی ضرورت ہے جس کے لئے آپ سب کی مدد درکار ہے، الله پاک ہم سب کو ہی، صبر اور حوصلہ دے امین.

مزید تفصیلات اور معلومات ک لئے ہم سے رابطہ کریں:

team.ashiyana@gmail.com
s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca
mansoorahmed.aaj@gmail.com

یا ہم کو میسج کریں:
0092 345 297 1618

 آپ ہمارے اکونٹ میں بھی براہے راست اپنے صدقات وغیرہ جما کرا سکتے ہیں.

  "Ashiyana"
Ms. Badar un Nissa.
A/c # 0100-34780.
United Bank Limited.
Gulistan e Joher Branch. (1921)
Karachi, Pakistan.
Swift Code:UNILPKKA

جزاک الله خیر 
ٹیم آشیانہ، میران شاہ، شمالی وزیرستان 

منگل, جون 12, 2012

شمالی وزیرستان کے لئے فوری مدد کی اپیل

محترم دوستوں  اور ساتھیوں 
اسلام و علیکم 

شمالی وزیرستان میں ہوے ڈرون حملوں کی وجہہ سے ٹیم آشیانہ کا رابطہ دوسرے شہروں میں رہنے والے ساتھیوں سے ممکن نہیں رہا تھا جس کی وجہہ سے  ہم اپنے کام اور حالات کے بارے میں آگاہ نہیں کر سکے. اپنے دوستوں اور ساتھیوں  کو کوئی مشکل اور پریشانی کے لئے ہم معذرت چاہتے ہیں.ہم آج صبح  ہی پشاور آے ہیں. اور ٹیم آشیانہ کے حالات کے بارے میں اپنے ساتھیوں کو آگاہ کر رہے ہیں. ڈرون  حملوں نے جہاں طالبان اور شدت پسندوں کے لئے مشکلات کھڑی کاری ہیں وہیں ٹیم آشیانہ بھی بہت نقصانات کا شکار رہی ہے. ٹیم آشیانہ کا دتہ خیل کیمپ ختم ہو چکا ہے، اور ابہ ہم میران شاہ سے اپنے کاموں کو جاری رکھے ہووے ہیں. دیگر حالات کے بارے میں آپ کو انشا الله اگاہ کرتے رہیں گے 

ٹیم آشیانہ اور اس کے  سارے کارکنان بہت برے حالت ہونے کے باوجود اپنے وزیرستانی بھی بہنوں کے ساتھ ان کی خدمات کرنے کے لئے پر عزم اور حوصلہ مند ہیں اس وقت ٹیم آشیانہ کے پاسس اپنے وزیرستانی بھائی  بہنوں کے لئے کچھ بھی نہیں ہے. ڈرون  حملوں نے ہمارے بھی ایک فلاحی کمپ کو برباد کر دیا ہے جس میں موجود کچھ سامان بھی جل کر ختم ہو چکا ہے
ہم ہمیشہ کی طرھ  الله پاک کی ذات سے پر امید ہیں کے وہی ذات ہماری مدد کرنے والی ہے

محترم دوستوں اور ساتھیوں، ڈرون حملوں کے بعد جو حالت شمالی وزیرستان کی ہے الفاظمیں بیان کرنا ممکن نہیں ہے. وہاں طالبان اور شدت پسند پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہے ہیں. اور ان کا اثر و رسوق بڑھتا جا رہا ہے. مزید ہم لوگوں کو کم کرنے میں بھی مشکلات کا  سامنا ہے.ہمارا سکول کا منصوبہ بھی اس وقت روکا ہوا ہے. جبکہ دتہ خیل اور منسلک علاقوں میں کھانے پینے اور دیگر اشیا کی بہت زیادہ کمی ہے

ہم ایک دفع پھر آپ سب سے الله پاک کے نام پر ہمارے بھیک  مشن میں شامل ہونے کی درخواست کرتے ہیں اور اپیل کرتے ہیں کے ہماری مدد کر، اسس وقت شمالی وزیرستان کے لوگ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، بہت لوگوں کو املاک کا نقصان ہوا ہے  نقصان بھی بہت زیادہ ہے ادویات اور کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہے. 

ہم کو اس وقت ایک بہت بڑے فنڈ کی ضرورت ہے جس کے لئے آپ کی مدد کا شامل ہونا بہت ضروری ہے . ہم کو ادویات، کھانے پینے کی اشیا بچوں خواتین کے لئے کپڑے، اور صاف پانی کی بہت سخت ضرورت ہے. ہم نے جو اندازہ لگایا ہے اس کے مطابق ہم کو ٨٠٠ سے ١٠٠٠ لوگوں کو فوری مدد کرنی ہے جن کے پاس نہ رہنے کے لئے گھر ہے اور نہ ہی کھانے پینے کا سامان  نہ ہی ادویات. ہم آپ سب دوستوں، ساتھیوں اور اپنے اپنے گھر والوں سے اپنے وزیرستانی بھائی بہنوں  جن کا اس جنگ سے کوئی لینا دینا نہیں کے لئے الله کے نام پر بھیک  کی اپیل کرتے ہیں. جتنا ہو سکے اور جو ممکن ہو سکے ہماری مدد کریں. ہم صبح آپ ک لئے دعا گو راہیں گئی. اجر کا وعدہ اللہ  پاک نے  کیا ہے. آپ صبح اگر ٹھوڑا تھوڑا  بھی ہماری مدد کریں تو ہم اپنا کام بہتر طریقے سے ادا کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں

الله پاک ہم سب  کو ہمت حوصلہ اور ثابت قدم رکھے ، آمین 

ہماری  بھی ترہان مدد کرنے کرنے کے لئے ہم سے رابطہ کریں:
0092 345 297 1618
ہم کو ای میل کریں 
team.ashiyana@gmail.com
s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca
mansoorahmed.aaj@gmail.com
یا ہمارے آن لائن اکاونٹ میں اپنے صدقات،  زکات ، خیرات یا مدد جمع  کرائیں 
  "Ashiyana"
Ms. Badar un Nissa.
A/c # 0100-34780.
United Bank Limited.
Gulistan e Joher Branch. (1921)
Karachi, Pakistan.
Swift Code:UNILPKKA
ٹیم آشیانہ کا ایک ایک کارکن  الله پاک کو حاضر نظر جن کر اور الله پاک کی رضا  اور حکم کے مطابق آپ کا دیا ہوا مال اور سامان اپنے وزیرستانی بھائی بہنوں تک پچانے کا حلف اٹھاتا ہے اور پوری دیانت داری اور ایمانداری کے ساتھ لوگوں کی مدد کرتا ہے 

ہم کو آپ کی فوری مدد اور توجہہ کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے فلاحی کاموں میں کسی بھی قسم کی دیر کیے بغیر لگ جائیں
ٹیم آشیانہ اور مجھے (سید عدنان علی نقوی) کو آپ کی مدد کا انتظار ہے. 

مزید تفصیلات کے لئے ہمارے کارکنان کم کر رہے ہیں جن سے سب ہی ساتھیوں اور دوستوں کو اگاہ کر دیا جاۓ گا. انشا الله.
جزاک الله 
آپ سب کی مدد اور دعاؤں کے طلبگار.
ٹیم آشیانہ 
براۓ شمالی وزیرستان