اتوار, اکتوبر 21, 2012

ٹیم آشیانہ کی طرف سے شکریہ

محترم دوستوں اور ساتھیوں،
اسلام و علیکم،

سید عدنان علی نقوی اور ٹیم آشیانہ (شمالی وزیرستان) کے کچھ کارکنان بھیک مشن کے سلسلے میں یہاں (پشاور) آئے. اور یہاں کہ مقامی لوگوں سے ملاقات کر کے شمالی وزیرستان کے حالات اور وہاں موجود لوگوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا. اس بھیک مشن میں کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے ساتھ بھی حصہ لے رہے ہیں. آج تک بھیک مشن سی حاصل ہونے والی تفصیلات کو جمع کیا جا رہا ہے جو انشا الله بہت جلد تمام ساتھیوں کو مل جائیں گی. سید عدنان علی نقوی بھائی نے یہاں مقامی مارکیٹ میں بھی بھیک مشن کے سلسلے میں لوگوں سی ملاقات کری اور پشاور یونیورسٹی کے کچھ طلباء کرام سے ملاقات کری اس کے علاوہ ایک مقامی مسجد میں بھی لوگوں سے ملاقات کر کہ  حالت کے بارے میں بتایا جس کی تفصیلات بہت جلد دستیاب ہونگی. 

ٹیم آشیانہ کے تمام کارکنان اپنے ساتھیوں اور دوستوں کے شکر گزار ہیں کہ تمام ساتھ اپنی گھریلو اور دفتری مصروفیت کے ہوتے ہوۓ بھی ٹیم آشیانہ کے بھیک مشن میں حصہ لے رہے ہیں. 

ہم شکر گزار ہیں اپنے ان دوستوں، ساتھیوں اور احباب کے جو تمام تر معاشی مشکلات کے باوجود بھی ہماری کسی نہ کسی طرح مدد کر رہے ہیں. ہم الله پاک کو گواہ رکھتے ہوۓ عہد کرتے ہیں کہ ملنے والی تمام امداد اور رقوم انشا الله جس مقصد کے لئے حاصل کی جا رہی ہیں وہیں خرچ ہونگی، جیسا کہ پہلے بھی ہوتا رہا ہے. ہم اپنے تمام دوستوں سے گزارش کرتے ہیں کہ عید قربان کے موقعے پر اپنے ایسے پاکستانی بھائی، بہنوں اور بچوں کو ضرور یاد رکھیں جو اپنی ضروریات پوری کرنے کے قابل نہی ہیں، یا ایسے علاقوں میں موجود ہیں جہاں کوئی ناگہانی آفت آیی ہوئی ہے جیسا سندھ اور بلوچستان کے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقے اور خیبر پختونخوا کے دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ علاقے. میں بسنے والے لوگ، ہزاروں نہیں لاکھوں افراد اس وقت ایک وقت کی روٹی اور بیمار لوگ  سے محروم ہیں. ہم امید کرتے ہیں کے ہمارے پڑھنے والے اور دیگر ساتھ قربانی کے اصل مقصد کو یاد  ہوۓ ان لوگوں کے لئے کچھ نہ کچھ ضرور کریں گے. انشا الله.

محترم دوستوں، ہم سب مل کر ہی پاکستان کی خدمت کر سکتے ہیں. پاکستان کی حفاظت کر سکتے ہیں اور اپنی پاک افواج کی مشکلات میں کمی کرنے میں مدد کر سکتے ہیں.

اسلام و علیکم 
کارکنان، ٹیم آشیانہ 
پشاور - پاکستان