منگل, ستمبر 04, 2012

آشیانہ کیمپ آپ کی مدد اور مشوروں کا منتظر

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے                                                      
محترم دوستوں، ساتھیوں، ٹیم آشیانہ کے کارکنان، اور پڑھنے والے بھائی، بہنوں،
 اسلام و علیکم!
سورة المَاعون                                                                                  
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے                                                      
بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو (روزِ) جزا کو جھٹلاتا ہے؟ (۱) یہ وہی (بدبخت) ہے، جو یتیم کو دھکے دیتا ہے (۲) اور فقیر کو کھانا کھلانے کے لیے( لوگوں کو) ترغیب نہیں دیتا (۳).     
========================================================================                                                                        
      محترم دوستوں اور ساتھیوں،
ٹیم آشیانہ، آشیانہ کیمپ شمالی وزیرستان میں گزشتہ برسوں سے خدمت انسانیت کے فرائض سر انجام دے رہی ہے. ہم نے اپنے فلاحی مشن اور کاموں کے دوران ہمیشہ یہی کوشش کری ہے کہ ہم صرف اور صرف خدمت انسانیت پر ہی اپنی توجہہ مرکوز رکھیں. اس دوران ہم کو ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، میں (سید عدنان علی نقوی) اور میرے ساتھی کارکنان نے ہر طرح کی مشکلات کا سامنا الله پاک کی مدد اور الله پاک کی دی ہوئی طاقت کے ساتھ کیا. الله پاک کا کرم اور احسان ہے کہ شمالی وزیرستان میں تمام تر خانہ جنگی، ڈرون حملوں شدت پسندوں کی کاروائی کے باوجود ٹیم آشیانہ اور آشیانہ کیمپ کسی بھی طرح کے جانی نقصان سے محفوظ رہے. (الله پاک کا لاکھ لاکھ احسان اور شکر ہے). 
محترم دوستوں اور ساتھیوں، جیسا کے آپ کے علم میں ہے کے آج ایک دفع پھر شمالی وزیرستان بینلاقوامی خبروں کی زینت بنا ہوا ہے.روزانہ ہی ڈرون حملے کہی نہ کہیں ہو رہے ہیں (جس سے شدت پسند اور دہشت گرد عناصر) بہت بری طرح گھبراۓ اور بوکھلاۓ ہووے ہیں، اور اپنی بوکھلاہٹ کو مقامی آبادی پر ظلم و ستم کر کے نکال رہے ہیں. جس کا شکار آشیانہ کیمپ شمالی وزیرستان بھی ہو رہا ہے. ہمارے مقامی ساتھ کارکنان کو ہمارے (ٹیم آشیانہ) کے ساتھ کام کرنے سے روکا جا رہا ہے. آشیانہ کیمپ میں مقیم ١٧٠ (ایک سو ستر) سے زائد یتیم، بے سہارا، گھروں اور بڑوں کے سائے سے محروم بچوں کو ڈرا، دھمکا کر اور ورغلا کر یہاں سے اپنے ساتھ لیجانا چاہتے ہیں. (خدا نہ کرے کے ان کا استعمال بھی دہشت گرد عناصر کے لئے ہو)، ہماری امدادی سپلائی کو بار بار توڑا جا رہا ہے اور امداد کو لوٹا جا رہا ہے. دوسرے شہروں سے آئے ہوے امدادی کارکنان جو صرف اور صرف الله کی دی ہوئی تعلیمات، اور خدمت انسانیت کا مشن پورا کرنے ہمارے ساتھ یہاں کام کر رہے ہیں ہر طرح سے خوفزدہ اور ہراساں کیا جا رہا ہے.
ہم گزشتہ ١٥ (پندرہ دنوں) سے ان حالت کا مقابلہ کر رہے ہیں، مگر اب پانی سر سے بلند ہو رہا ہے. الله پاک نے ہم کو جو حکم دیا اور ہم کو بتایا ہم اسی پر عمل کرتے ہووے یہاں (دتہ خیل، شمالی وزیرستان) میں مقیم ہیں، اس امید پر کے ہمارے اخلاق، ہمارے محبت، ہماری مدد سے ہم یہاں کے لوگوں کو ایک سچا اور  پاکستانی بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے. مگر فلحال ایسا ہونا ممکن نظر نہیں آرہا. جب ہمارے لئے ہی یہ زمیں تنگ کر دی جاۓ تو ایسے میں یہاں سے کہیں اور چلے جانے کے سوا کچھ اور چارہ نظر نہیں آتا
میں اپنے تمام دوستوں اور ساتھیوں کے سامنے یہاں (دتہ خیل، شمالی وزیرستان) کے سارے حالت رکھ چکا ہوں. اور سب سے ہی جاننا چاہتا ہوں کہ ایسے حالت میں ہم کو کیا کرنا چاہیے؟ اگر آپ بھی ہماری رہنمائی کرنا چاہیں تو ہم سے درج ذیل پر رابطہ کر سکتے ہیں،
آپ کی مدد اور مشوروں کا منتظر 
سید عدنان علی نقوی 
آشیانہ کیمپ، شمالی وزیرستان.