جمعرات, اگست 30, 2012

آشیانہ کیمپ کارکنان کی خدمات، برما کے مسلمانوں کے لئے امداد

محترم دوستوں، ساتھیوں، ٹیم آشیانہ کے کارکنان، اور پڑھنے والے بھائی، بہنوں.


الله پاک کے فضل اور کرم سے آشیانہ کیمپ شمالی وزیرستان کے زیر اہتمام دو (٢) فری میڈیکل کیمپ کا انتظام، میران شاہ اور دتہ خیل کے مقامات پر کیا گیا، جس کے دوران ٥٠٠ (پانچ سو) سے زیادہ مریضوں کا مفت طبی چیک اپ اور ادویات فراہم کر گئی. ایسے مریض جن کا علاج میڈیکل کیمپ میں ممکن نہیں تھا ان کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کرنے کا انتظام کیا گیا. 

الله پاک کے فضل و کرم سے دتہ خیل سے ٥-٧  کلومیٹر کے فاصلے پر مقامی (وزیرستانی) دوستوں کی اجازت اور مدد کے ساتھ ایک سکول اور مدرسه کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں فلحال ١٢٧ (ایک سو ستائیس) بچے زیر تعلیم ہیں. انشا الله وقت کے ساتھ ساتھ سکول کی گنجائش بڑھائی جاۓ گی. سکول اور مدرسه کے لئے کتب، اور دیگر سامان کی فراہمی کے لئے ہم اپنے دوستوں اور ساتھیوں کے دل کی گہرایوں سے شکر گزار ہیں. الله پاک آپ کی کری ہوئی مدد کو قبول فرماۓ اور ہم کو ان بچوں کو مہذب، تعلیم یافتہ، اور سہی مسلمان، پاکستانی شہری بنانے کو توفیق عطا کرے اور ہماری رہنمائی کرے - آمین.

ہمارے بہت عزیز دوست اور ساتھی جو آشیانہ کیمپ شمالی وزیرستان میں ایک ماہ سے زیادہ عرصۂ گزارنے کے بعد واپس کراچی گئے تھے. انہوں نے خدمت انسانیت اور ایک سچے مسلمان ہونے ہونے کا حق ادا کر دیا. ہمارے ساتھی جو کراچی اپنے گھر والوں کے ہمراہ عیدالفطر گزارنے کے لئے گئے تھے. کچھ ترکش (ترکی والوں) دوستوں کے ساتھ رابطے میں تھے. یہ ترکش دوست عدنان بھائی کے بہت عقیدت مند ہیں اور (زلزلہ ٢٠٠٧ کے وقت سے) گہری دوستی رکھتے ہیں، عدنان بھائی کو اپنے ہمراہ برما (ینگون) لے جانا چاہتے تھے جہاں ہزاروں مسلمان بھائی، بہن کسمپرسی کے حالت میں زندگی گزار رہے ہیں. برما کے ظالم حکمرانوں اور افواج کے انسانیت سوز مظالم کا شکار مسلمان بھائی، بہن کی خدمات کے لئے ترکی کے عوام اور حکومت کی خدمات قابل فخر ہیں اور ہم جیسے نام کے مسلمانوں کے لئے ایک  سبق ہیں. سید عدنان علی نقوی بھائی کیونکہ یہاں شمالی وزیرستان کے فلاحی کاموں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں برما (ینگون) نہیں جا سکے مگر ہمارا کراچی والے دوست "محترم منصور بھائی، احمد خلیل بھائی، عاصم بھائی کچھ امدادی رقم (تقریباً  "تین لاکھ پاکستانی روپے - ٣،٠٠،٠٠٠) لے کر براستہ بنگلادیش برمی مسلمان بھائی، بہنوں کے ساتھ گزار کر آے ہیں. منصور بھائی نے برما کے مسلمانوں کے جو حالات ہم کو لکھ بھیجے ہیں، انکو پڑھ کر ہم خود کو انسان کہتے ہووے بھی شرم اور ملال محسوس کر رہے ہیں. (ضروری تدوین کے بعد ٹیم آشیانہ کے کارکن منصور بھائی کے برما کے مسلمان بھائی بہنوں کے ساتھ گزارے ہووے ایام کی داستان یہاں ضرور تحریر کر جاۓ گے - انشا الله). 
عدنان بھائی نے برما کے مسلمان بھائی بہنوں کی خدمات کے لئے ایک فنڈ ترتیب دے دیا ہے. ٹیم آشیانہ کے تمام کارکنان اور ساتھیوں کے مشورے سے یہ طے کیا گیا ہے کہ ٹیم آشیانہ شمالی وزیرستان کو ملنے والے فنڈز جو رقم کی صورت میں ہونگے اس کا ٨٠% (اسی فیصد) ترکش دوستوں کے ہاتھ میں دے دیا جاۓ گا اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو عدنان بھائی خد یا ٹیم آشیانہ کا کوئی کارکن برمی مسلمانوں کے کیمپ میں خدمات سر انجام دینے جائے گا. 
  
مزید تفصیلات انشا الله بہت جلد اپڈیٹ کر دی جائیں گی.
مزید تفصیلات اور معلومات کے لئے آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں 
team.ashiyana@gmail.com
s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca
faryal.zehra@gmail.com
+92 345 297 1618

جزاک الله خیر 
ٹیم آشیانہ برائے شمالی وزیرستان
آشیانہ کیمپ. دتہ خیل. شمالی وزیرستان