پیر, اکتوبر 29, 2012

ٹیم آشیانہ: شمالی وزیرستان سے دوستوں کے نام عید کا پیغام

محترم دوستوں، ساتھیوں، ٹیم آشیانہ کے کارکنان اور پڑھنے والے بھائی، بہنوں،
اسلام و علیکم 

سب سے پہلے ٹیم آشیانہ شمالی وزیرستان کے کارکنان اور ساتھیوں اور آشیانہ کیمپ میں مقیم وزیرستانی بھائی، بہنوں، بچوں اور بزرگوں کی طرف سے آپ سب کو عید کی بہت بہت مبارکباد، ہم سب کی دعا ہے کہ عید قرباں پرآپ نے جو بھی قربانی الله پاک کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کری ہے، الله پاک اس کو قبول فرماۓ اور آپ کے رزق میں خیر و برکت فرماۓ، آپ کو دنیا اور آخرت کی کامیابی عطا فرماۓ - آمین.

 اس عید پر ہمیشہ کی طرح ہمارے پاک افواج کے جوان اپنے گھروں سے دور رہ کر ہمارے وطن کی حفاظت کے لئے اور ہماری جان و مال اور عزت کی حفاظت کے لئے سرحدوں پر اور دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں موجود رہے. الله پاک ہمارے پاک افواج کے جوانوں کو ہمت، صبر، حوصلہ اور استقامت عطا فرماے، اور ان جوانوں کو ہم پر سلامت رکھے جن کی  وجہہ سے سارا ملک امن اور سکون کے ساتھ خوشیاں مناتا ہے، ٹیم آشیانہ کے کارکنان ایک ایک جوان کو سلام پیش کرتی ہے اور اپنے جوانوں کو عید قرباں کی خصوصی مبارک باد پیش کرتی ہے.

پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانی بھائی، بہنوں اور بچوں کو جو مختلف وجوہات کی بناء پر ملک میں موجود نہی ہیں. آپ سب کو بھی ٹیم آشیانہ اور شمالی وزیرستان میں موجود بھائی بہنوں کی طرف سے عید قربان کی مبارک باد.

ٹیم آشیانہ ٢، جو کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلاحی خدمات سر انجام دیتی رہی ہے کے تمام کارکنان اور سندھ  و بلوچستان میں مقیم سیلاب و بارش سے متاثرین کو ہماری جانب سے عید قرباں کی خصوصی مبارک باد. الله پاک آپ لوگوں کی مشکلات کو آسان فرماۓ، غیب سے مدد فرماۓ اور اس مشکل امتحان میں کمبی عطا فرماۓ - آمین.

محترم دوستوں اور ساتھیوں، جیسا کہ آپ سب کے علم میں ہوگا کہ یہاں وزیرستان اور خیبر پختونخواہ  کے کچھ علاقوں میں عید ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ حیح منائی جاتی ہے. ہم (ٹیم آشیانہ کے کارکنان) نے بہت دفع کوشش کر کے مقامی لوگوں، سرداروں اور جرگے کہ قائدین کو قائل کریں کہ ہم سب پاکستانی ہیں تو ہماری عید بھی ایک ہی ہونا چاہیے مگر ایسا نہ ہوسکا، ہم کو افسوس ہے کے برسوں کی محنت اور ساتھ رہنے کے باوجود ہم ابھی تک یہاں کے لوگوں کو پاکستان کے ساتھ چلنے پر آمادہ نہیں کر سکے، یہاں (شمالی وزیرستان) کی مخصوص روایت ہیں جن کی پاسداری یہاں رہنے والے ہر انسان پر لاگو ہوتی ہیں چاہے وہ یہاں کا مقامی ہو یا نہ ہو. ہم کو پورا یقین ہے کہ ایک  ضرور یہاں کے لوگ پورے پاکستان کے ساتھ قومی اور مذہبی تہوار ساتھ ممنائیں گے - انشا الله.

عید قرباں اپنے اندر بہت خوشیاں اور جذبات لے کر آتی ہے. ایک مسلمان ہونے کی حثیت سے ہم پر فرض ہے کہ ہم اس عید کے پیغم کو اس کے سہی مطلب اور مفہوم کے ساتھ پوری دنیا کے سامنے پھیلائیں نہ کہ صرف نمود و نمائش، دکھلاوا کر کے الله پاک کی ناراضگی کا سبب بنیں. الله پاک سارے عالم اسلام میں کی جانی والی قربانیوں کو قبول و منظور فرماے اور اس کی وسیلے سے عالم اسلام کی پرشانیوں اور مصائب کو ختم فرماے، آمین.

محترم دوستوں اور ساتھیوں، 
آشیانہ کیمپ شمالی وزیرستان میں موجود وزیرستانی بھائی، بہنوں اور بچوں اور ٹیم آشیانہ شمالی وزیرستان کے کارکنان نے یہ عید کیسے منائی؟ اس بارے میں ایک تحریر ہم کو آج ہی موصول ہوئی ہے جو انشاالله بہت جلد آپ سب کے سامنے پیش کر دی جاۓ گی.  

عید قرباں پر ٹیم آشیانہ کے کارکنان اور آشیانہ کیمپ میں مقیم بھائی، بہنوں، بچوں اور مقامی دوستوں سے ٹیم آشیانہ کے خدمات گار عدنان بھائی کا گفتگو:

"اسلام و علیکم:
آج عید کے موقع پر میں اور میرے ساتھ آپ کو دل کی گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ الله پاک آپ کی قربانی، اور مذہبی عبادات کو قبول کرے، آمین. عید ہے کیا؟ یہ ہم سب کو معلوم ہے اور بہت اچھی طرح معلوم ہے. میں کوئی مذہبی اسکالر، کوئی فلسفی نہیں ہوں مگر اتنا ضرور جانتا ہوں اور سیکھا ہے کہ الله پاک نے مذہب اسلام کسی ایک فرد کے لئے نہیں بلکے تمام انسانوں کی فلاح اور انسانیت کی بہبود کے لئے بنایا. اسلام کا ہر عمل اور مسلمان کا ہر کردار کسی ایک فرد کی بھلائی یا فلاح کے لئے نہی بلکہ تمام انسانیت کے لئے ہے. ہم کو بس اتنا کرنا ہے کہ ہم کوئی بھی مذہبی عمل کرتے وقت صرف اپنے لئے نہ سوچیں بلکہ تمام عالم انسانیت کے لئے سوچیں. اسی سوچ اور فکر کا نام نیت ہے. جیسا کہ الله پاک اور تمام انبیاء کرام ہم کو سکھلا گئے کہ "ہر عمل کا دارومدار نیت پر ہے." بے شک ہم جتنی ہی خوش دلی، دنیاوی دکھاوے کے ساتھ کوئی بھی عمل کر لیں جب تک ہماری نیت خالص نہ ہوگی، ہماری نیت الله اور اس کے رسول کے پیغام کے مطابق نہ ہوگی ہمارا کوئی بھی عمل نہ ہی قبول ہوگا نہ ہی انسانیت کے کام آئے گا.
الله پاک ہماری نیت کو خالص کرنے میں ہماری  فرماۓ اور ہمارے عمل کو اپنی رضا کے کے لئے قبول فرماۓ. آمین.

میں اور میرے ساتھی اپنے گھروں سے ہزاروں میل دور یہاں آپ کے ساتھ کسی ذاتی غرض یا مقصد کے لئے موجود نہیں ہیں بلکہ ہمارا مقصد صرف اور صرف آپ کے ساتھ وقت گزرنا اور اسلامی تعلیمات کے مطابق آپ کی دلجوئی کرنا ہے، برسوں آپ کے ساتھ رہنے کے بعد بھی ہم آپ کے لئے اجنبی اور غیر ہیں اور آپ ہمارے لئے اجنبی اور غیرہیں، یہی وہ فرق ہے جس نے ہم کو آپ سے اور آپ کو ہم سے دور کر رکھا ہے، میں اور میرے ساتھ یہاں اسی فرق کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جب ہمارا رب (الله) ایک، ہمارا مذہب (اسلام) ایک، ہمارا نبی (محمد ص، ع، و) ایک اور ہمارا ملک (پاکستان) ایک تو ہم میں اتنا فرق اور تمیز اور دوریاں کیوں؟ 
شروع میں جب میں یہاں (شمالی وزیرستان) آیا تھا تو مجھ کو ایسا محسوس ہوتا تھا کہ میں کسی اور دنیا میں آگیا ہوں، یہ زمین نہیں بلکے کوئی اور سیارہ ہے جہاں انسانوں کی طرح کی کوئی مخلوق بستی ہے، اور یہاں رہنے والے لوگوں کے لئے میں کسی خلائی مخلوق سے کم نہیں تھا جو انسانی روپ میں یہاں آگیا تھا. مگر الله پاک کے فضل و کرم سے ہم سب نے مل کریہاں فلاحی خدمات کی بہت اعلی مثالیں قائم کری. ہم سب نے مل کر یہاں اسکول قائم کیا، مدرسہ قائم کیا، مفت طبی کیمپ (فری میڈیکل کیمپ) لگائے، مفت غذائی اجناس کی تقسیم، بچوں اور خواتین میں کپڑوں کی تقسیم اور دیگر کام سر انجام دیے جو آپ لوگوں کی مدد کے بغیر ممکن ہی نہی تھا. اس دوران ہم نے دیکھا کے کس طرح کے وقت کا سامنا کرنا پڑا، کبھی جرگے کا دباؤ، کبھی غیر ملکی حملوں کا خدشہ، مگر ہم اپنے اصولوں اور مقصد کے حصول کے لئے ساتھ ساتھ رہے. یہ سب اس لئے نہی تھا کہ ہم کوئی مخصوص مقاصد کا حصول چاہتے تھے بلکہ اس لئے کہ پاکستان ہمارا ہے اور ہم سب پاکستانی تو ہم الگ الگ نہیں بلکہ ایک ہی ہیں  جن کو کچھ لوگوں نہیں اپنے مقاصد کے حصول کے لئے الگ الگ کر دیا ہے. مگر ہم کو خوشی ہے کے ابھی تک نہ ہی موت نے مجھ کو پکڑا اور نہ ہی کوئی اور صورت سامنے آیی. میں اسی لئے بار بار سارے پاکستان کے سامنے اپیل کرتا ہوں کہ آپ لوگ یہاں (شمالی وزیرستان) بھی آئیں، یھاں کے لوگوں سے ملیں یہاں کہ لوگوں کو اپنا سمجھیں، چند لوگ اپنے اصول، دہشت اور مذہب کے نام پر ہم کو تنہا نہیں کر سکتے، ہم پر راج نہی کر سکتے. ہمارا مذھب تو ہم کو ایک دوسرے کی عزت کرنے کا حکم دیتا ہے، ہم کو ایک دوسرے کی مدد کرنے اور مشکل وقت میں کام آنے کا حکم دیتا ہے. اور ہم بھی یہی کچھ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، الله پاک ہماری مدد فرماے اور اگر ہم کہی غلط ہیں، کسی بھی طرح ہم کوئی غلطی کر رہے ہیں تو ہماری اصلاح فرماۓ. آمین.

ہم (ٹیم آشیانہ) کو افسوس اور ملال ہے کہ آج (عید کے دن) ہمارے پاس آپ کو دینے کے لئے کچھ نہی ہے. ہم ہمیشہ کی طرح فنڈز کی کمی کا بری طرح شکار ہیں، پچھلے بھیک مشن میں ہم نے جو کچھ حاصل کیا وہ سب آپ کے سامنے موجود ہے. اور ہم آج کے دن کوئی قربانی نہیں کر سکے ہیں، الله پاک ہم کو توفیق دے کے ہم آنے والے وقت میں ساتھ مل کر قربانی کر سکیں، آمین.

میری (عدنان) اور یہاں موجود سب ساتھیوں کی طرف سے آپ کو، آپ کے اہلخانہ اور سب دوستوں کو عید قرباں کی دلی مبارکباد، الله پاک آپ کی قربانی اور ہمارے صبر کو قبول فرماۓ، آمین."

جزاک الله 
اسلام و علیکم 
ٹیم آشیانہ، آشیانہ کیمپ،
دتہ خیل، شمالی وزیرستان. 
               
  نوٹ: آپ ٹیم آشیانہ یا ہم میں سے کسی سے بھی رابطہ کرنے کے لئے ہم کو لکھ سکتے ہیں اور موبائل پیغم بھی بھیج سکتے ہیں، ہم سے رابطہ کرنے کے لئے:
team.ashiyana@gmail.com
s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca
faryal.zehra@gmail.com
mansoorahmed.aaj@gmail.com
sareturn@hotmail.com

+92 345 297 1618