بدھ, جولائی 25, 2012

سید عدنان علی نقوی کی دعا

محترم دوستوں اور ساتھیوں اسلام و علیکم 

ماہ رمضان کی برکتیں اور رحمتیں ہم سب سمیٹ رہے ہیں، ان برکت بھرے لمحات میں ہم کو اور آپ کو ہر لمحہ الله پاک کی عظمت، بڑھائی، شان کا ذکر کرتے رہیں. 

ماہ رمضان ہم کو درس دیتا ہے اخلاص کا، امن کا، رواداری کا، ایک دوسرے کے خیال کرنے کا. یہ ماہ ہم کو تربیت دیتا ہے کے ایک مسلمان کے فرائض کیا ہیں؟ اور کس طرح اس دنیا میں اپنی اور دوسرے انسانوں کی فلاح کا خیال رکھنا ہے. 

میری الله پاک سے دعا ہے کہ "اے میرے پروردگار، مجھ کو ہمت دے،   حوصلہ دے، صبرعطا فرما کہ میں تیرے نیک بندوں میں شمار ہوں. مجھ کو ایک ایسا انسان بنا جو تیرے بتاۓ ہوے راستے پر چلے، اور میرے فلاحی کاموں کو آسان فرما، میرے اور میرے ساتھیوں کے لئے غیب سے اسباب مہیا فرما، ایسے اسباب جو ہم سب کے لئے فلاح کا سبب بن سکیں. اے میرے رب، ہم لوگ جن جگہوں پر فلاحی خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہاں ہم کو ہمیشہ جانی اور مالی نقصانات کا اندیشہ رہتا ہے، ہماری حفاظت فرما، مجھ کو اور میرے ساتھیوں کو پوری امانت داری، دیانتداری کے ساتھ مستحق لوگوں تک ان کا حق پہچانے کی توفیق عطا فرما. 
میرے رب، ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہم جہاں ہیں وہاں کیا ہو رہا ہے اور کیوں ہو رہا ہے، ہم کو سچ اور حق کا ساتھ دینے کی  عطا فرما. ہماری، ہمارے اہل       خانہ کی، ہمارے دوستوں کی، ہمارے ساتھیوں کی، ہمارے مسلمان بھائی بہنوں کی، سارے عالم اسلام کی  مغفرت فرما، اس ماہ مقدس کی برکت سے ہمارے کبیرہ،   صغیرہ گناہوں کو معاف فرما، اور ہم کو ہدایت عطا فرما. ہمارا خاتمہ ایمان پر فرما. آمین. اے الله، ہماری دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما. آمین."

میرے ساتھیوں اور دوستوں، لکھنے اور کہنے کے لئے ابھی بہت کچھ ہے جو انشاالله بہت جلد آپ لوگوں کے ساتھ ضرور share کروں گا فلحال کے لئے         اتنا ہی کافی ہے. 
الله پاک آپ سب کا اور میرا حامی و ناصر ہو - آمین 

جزاک الله خیر