بدھ, اکتوبر 31, 2012

Appeal from all friends for the help

Dear friends and members of Team Ashiyana.
اسلام و علیکم 

This is an urgent request fro mall of the friends and volunteer's / member's of Team Ashiyana that We need the following items urgently to save the humanty in North Waziristan,
1- Warm clothes (for both children and women) in all sizes (used  or    new),
2- Raw food stuff (in huge quantity),
3- Medicines (for fever and diseases of cold season)
4- Drinking water (In huge quantity) 

Dear all, 
We are already lend a lot of the thing on credit basis from Rawalpindi and Peshawar.
We don't have money or resources at the moment to get the things as above mentioned.

You are all requesting to give us a hand of courage with your help and assistance as soon as you could be.

May Almighty ALLAH gives you Ajr-e-Azeem for your efforts and aid - Ameen.

Jazak ALLAH Kher
Syed Adnan Ali Naqvi
Member Team Ashiyana (North Waziristan)
Ashiyana Camp, Datta Khel, North Waziristan.

Note:
To contact us please use the following email's or visit us (if possible)

team.ashiyana@gmail.com
s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca
faryal.zehra@gmail.com

Or send us a text message:
+92 345 297 1618

Or for online help: 
  Ashiyana”
Ms. Badar un Nissa.
A/c # 0100-34780-0.
United Bank Limited.
Gulistan e Joher Branch. (1921)
Karachi, Pakistan.
Swift Code: UNILPKKA
     
 

پیر, اکتوبر 29, 2012

ٹیم آشیانہ: شمالی وزیرستان سے دوستوں کے نام عید کا پیغام

محترم دوستوں، ساتھیوں، ٹیم آشیانہ کے کارکنان اور پڑھنے والے بھائی، بہنوں،
اسلام و علیکم 

سب سے پہلے ٹیم آشیانہ شمالی وزیرستان کے کارکنان اور ساتھیوں اور آشیانہ کیمپ میں مقیم وزیرستانی بھائی، بہنوں، بچوں اور بزرگوں کی طرف سے آپ سب کو عید کی بہت بہت مبارکباد، ہم سب کی دعا ہے کہ عید قرباں پرآپ نے جو بھی قربانی الله پاک کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کری ہے، الله پاک اس کو قبول فرماۓ اور آپ کے رزق میں خیر و برکت فرماۓ، آپ کو دنیا اور آخرت کی کامیابی عطا فرماۓ - آمین.

 اس عید پر ہمیشہ کی طرح ہمارے پاک افواج کے جوان اپنے گھروں سے دور رہ کر ہمارے وطن کی حفاظت کے لئے اور ہماری جان و مال اور عزت کی حفاظت کے لئے سرحدوں پر اور دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں موجود رہے. الله پاک ہمارے پاک افواج کے جوانوں کو ہمت، صبر، حوصلہ اور استقامت عطا فرماے، اور ان جوانوں کو ہم پر سلامت رکھے جن کی  وجہہ سے سارا ملک امن اور سکون کے ساتھ خوشیاں مناتا ہے، ٹیم آشیانہ کے کارکنان ایک ایک جوان کو سلام پیش کرتی ہے اور اپنے جوانوں کو عید قرباں کی خصوصی مبارک باد پیش کرتی ہے.

پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانی بھائی، بہنوں اور بچوں کو جو مختلف وجوہات کی بناء پر ملک میں موجود نہی ہیں. آپ سب کو بھی ٹیم آشیانہ اور شمالی وزیرستان میں موجود بھائی بہنوں کی طرف سے عید قربان کی مبارک باد.

ٹیم آشیانہ ٢، جو کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلاحی خدمات سر انجام دیتی رہی ہے کے تمام کارکنان اور سندھ  و بلوچستان میں مقیم سیلاب و بارش سے متاثرین کو ہماری جانب سے عید قرباں کی خصوصی مبارک باد. الله پاک آپ لوگوں کی مشکلات کو آسان فرماۓ، غیب سے مدد فرماۓ اور اس مشکل امتحان میں کمبی عطا فرماۓ - آمین.

محترم دوستوں اور ساتھیوں، جیسا کہ آپ سب کے علم میں ہوگا کہ یہاں وزیرستان اور خیبر پختونخواہ  کے کچھ علاقوں میں عید ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ حیح منائی جاتی ہے. ہم (ٹیم آشیانہ کے کارکنان) نے بہت دفع کوشش کر کے مقامی لوگوں، سرداروں اور جرگے کہ قائدین کو قائل کریں کہ ہم سب پاکستانی ہیں تو ہماری عید بھی ایک ہی ہونا چاہیے مگر ایسا نہ ہوسکا، ہم کو افسوس ہے کے برسوں کی محنت اور ساتھ رہنے کے باوجود ہم ابھی تک یہاں کے لوگوں کو پاکستان کے ساتھ چلنے پر آمادہ نہیں کر سکے، یہاں (شمالی وزیرستان) کی مخصوص روایت ہیں جن کی پاسداری یہاں رہنے والے ہر انسان پر لاگو ہوتی ہیں چاہے وہ یہاں کا مقامی ہو یا نہ ہو. ہم کو پورا یقین ہے کہ ایک  ضرور یہاں کے لوگ پورے پاکستان کے ساتھ قومی اور مذہبی تہوار ساتھ ممنائیں گے - انشا الله.

عید قرباں اپنے اندر بہت خوشیاں اور جذبات لے کر آتی ہے. ایک مسلمان ہونے کی حثیت سے ہم پر فرض ہے کہ ہم اس عید کے پیغم کو اس کے سہی مطلب اور مفہوم کے ساتھ پوری دنیا کے سامنے پھیلائیں نہ کہ صرف نمود و نمائش، دکھلاوا کر کے الله پاک کی ناراضگی کا سبب بنیں. الله پاک سارے عالم اسلام میں کی جانی والی قربانیوں کو قبول و منظور فرماے اور اس کی وسیلے سے عالم اسلام کی پرشانیوں اور مصائب کو ختم فرماے، آمین.

محترم دوستوں اور ساتھیوں، 
آشیانہ کیمپ شمالی وزیرستان میں موجود وزیرستانی بھائی، بہنوں اور بچوں اور ٹیم آشیانہ شمالی وزیرستان کے کارکنان نے یہ عید کیسے منائی؟ اس بارے میں ایک تحریر ہم کو آج ہی موصول ہوئی ہے جو انشاالله بہت جلد آپ سب کے سامنے پیش کر دی جاۓ گی.  

عید قرباں پر ٹیم آشیانہ کے کارکنان اور آشیانہ کیمپ میں مقیم بھائی، بہنوں، بچوں اور مقامی دوستوں سے ٹیم آشیانہ کے خدمات گار عدنان بھائی کا گفتگو:

"اسلام و علیکم:
آج عید کے موقع پر میں اور میرے ساتھ آپ کو دل کی گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ الله پاک آپ کی قربانی، اور مذہبی عبادات کو قبول کرے، آمین. عید ہے کیا؟ یہ ہم سب کو معلوم ہے اور بہت اچھی طرح معلوم ہے. میں کوئی مذہبی اسکالر، کوئی فلسفی نہیں ہوں مگر اتنا ضرور جانتا ہوں اور سیکھا ہے کہ الله پاک نے مذہب اسلام کسی ایک فرد کے لئے نہیں بلکے تمام انسانوں کی فلاح اور انسانیت کی بہبود کے لئے بنایا. اسلام کا ہر عمل اور مسلمان کا ہر کردار کسی ایک فرد کی بھلائی یا فلاح کے لئے نہی بلکہ تمام انسانیت کے لئے ہے. ہم کو بس اتنا کرنا ہے کہ ہم کوئی بھی مذہبی عمل کرتے وقت صرف اپنے لئے نہ سوچیں بلکہ تمام عالم انسانیت کے لئے سوچیں. اسی سوچ اور فکر کا نام نیت ہے. جیسا کہ الله پاک اور تمام انبیاء کرام ہم کو سکھلا گئے کہ "ہر عمل کا دارومدار نیت پر ہے." بے شک ہم جتنی ہی خوش دلی، دنیاوی دکھاوے کے ساتھ کوئی بھی عمل کر لیں جب تک ہماری نیت خالص نہ ہوگی، ہماری نیت الله اور اس کے رسول کے پیغام کے مطابق نہ ہوگی ہمارا کوئی بھی عمل نہ ہی قبول ہوگا نہ ہی انسانیت کے کام آئے گا.
الله پاک ہماری نیت کو خالص کرنے میں ہماری  فرماۓ اور ہمارے عمل کو اپنی رضا کے کے لئے قبول فرماۓ. آمین.

میں اور میرے ساتھی اپنے گھروں سے ہزاروں میل دور یہاں آپ کے ساتھ کسی ذاتی غرض یا مقصد کے لئے موجود نہیں ہیں بلکہ ہمارا مقصد صرف اور صرف آپ کے ساتھ وقت گزرنا اور اسلامی تعلیمات کے مطابق آپ کی دلجوئی کرنا ہے، برسوں آپ کے ساتھ رہنے کے بعد بھی ہم آپ کے لئے اجنبی اور غیر ہیں اور آپ ہمارے لئے اجنبی اور غیرہیں، یہی وہ فرق ہے جس نے ہم کو آپ سے اور آپ کو ہم سے دور کر رکھا ہے، میں اور میرے ساتھ یہاں اسی فرق کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جب ہمارا رب (الله) ایک، ہمارا مذہب (اسلام) ایک، ہمارا نبی (محمد ص، ع، و) ایک اور ہمارا ملک (پاکستان) ایک تو ہم میں اتنا فرق اور تمیز اور دوریاں کیوں؟ 
شروع میں جب میں یہاں (شمالی وزیرستان) آیا تھا تو مجھ کو ایسا محسوس ہوتا تھا کہ میں کسی اور دنیا میں آگیا ہوں، یہ زمین نہیں بلکے کوئی اور سیارہ ہے جہاں انسانوں کی طرح کی کوئی مخلوق بستی ہے، اور یہاں رہنے والے لوگوں کے لئے میں کسی خلائی مخلوق سے کم نہیں تھا جو انسانی روپ میں یہاں آگیا تھا. مگر الله پاک کے فضل و کرم سے ہم سب نے مل کریہاں فلاحی خدمات کی بہت اعلی مثالیں قائم کری. ہم سب نے مل کر یہاں اسکول قائم کیا، مدرسہ قائم کیا، مفت طبی کیمپ (فری میڈیکل کیمپ) لگائے، مفت غذائی اجناس کی تقسیم، بچوں اور خواتین میں کپڑوں کی تقسیم اور دیگر کام سر انجام دیے جو آپ لوگوں کی مدد کے بغیر ممکن ہی نہی تھا. اس دوران ہم نے دیکھا کے کس طرح کے وقت کا سامنا کرنا پڑا، کبھی جرگے کا دباؤ، کبھی غیر ملکی حملوں کا خدشہ، مگر ہم اپنے اصولوں اور مقصد کے حصول کے لئے ساتھ ساتھ رہے. یہ سب اس لئے نہی تھا کہ ہم کوئی مخصوص مقاصد کا حصول چاہتے تھے بلکہ اس لئے کہ پاکستان ہمارا ہے اور ہم سب پاکستانی تو ہم الگ الگ نہیں بلکہ ایک ہی ہیں  جن کو کچھ لوگوں نہیں اپنے مقاصد کے حصول کے لئے الگ الگ کر دیا ہے. مگر ہم کو خوشی ہے کے ابھی تک نہ ہی موت نے مجھ کو پکڑا اور نہ ہی کوئی اور صورت سامنے آیی. میں اسی لئے بار بار سارے پاکستان کے سامنے اپیل کرتا ہوں کہ آپ لوگ یہاں (شمالی وزیرستان) بھی آئیں، یھاں کے لوگوں سے ملیں یہاں کہ لوگوں کو اپنا سمجھیں، چند لوگ اپنے اصول، دہشت اور مذہب کے نام پر ہم کو تنہا نہیں کر سکتے، ہم پر راج نہی کر سکتے. ہمارا مذھب تو ہم کو ایک دوسرے کی عزت کرنے کا حکم دیتا ہے، ہم کو ایک دوسرے کی مدد کرنے اور مشکل وقت میں کام آنے کا حکم دیتا ہے. اور ہم بھی یہی کچھ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، الله پاک ہماری مدد فرماے اور اگر ہم کہی غلط ہیں، کسی بھی طرح ہم کوئی غلطی کر رہے ہیں تو ہماری اصلاح فرماۓ. آمین.

ہم (ٹیم آشیانہ) کو افسوس اور ملال ہے کہ آج (عید کے دن) ہمارے پاس آپ کو دینے کے لئے کچھ نہی ہے. ہم ہمیشہ کی طرح فنڈز کی کمی کا بری طرح شکار ہیں، پچھلے بھیک مشن میں ہم نے جو کچھ حاصل کیا وہ سب آپ کے سامنے موجود ہے. اور ہم آج کے دن کوئی قربانی نہیں کر سکے ہیں، الله پاک ہم کو توفیق دے کے ہم آنے والے وقت میں ساتھ مل کر قربانی کر سکیں، آمین.

میری (عدنان) اور یہاں موجود سب ساتھیوں کی طرف سے آپ کو، آپ کے اہلخانہ اور سب دوستوں کو عید قرباں کی دلی مبارکباد، الله پاک آپ کی قربانی اور ہمارے صبر کو قبول فرماۓ، آمین."

جزاک الله 
اسلام و علیکم 
ٹیم آشیانہ، آشیانہ کیمپ،
دتہ خیل، شمالی وزیرستان. 
               
  نوٹ: آپ ٹیم آشیانہ یا ہم میں سے کسی سے بھی رابطہ کرنے کے لئے ہم کو لکھ سکتے ہیں اور موبائل پیغم بھی بھیج سکتے ہیں، ہم سے رابطہ کرنے کے لئے:
team.ashiyana@gmail.com
s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca
faryal.zehra@gmail.com
mansoorahmed.aaj@gmail.com
sareturn@hotmail.com

+92 345 297 1618  


   
  

بدھ, اکتوبر 24, 2012

بھیک مشن کے دوران جمع ہونے والی مدد کی تفصیلات

محترم دوستوں اور ساتھیوں،
اسلام و علیکم 

الله پاک  فضل اور کرم  اور مدد کے ساتھ  ٹیم آشیانہ اپنا بھیک مشن پورا کر رہی ہے. ٹیم آشیانہ کی ساتھی پاکستان کے مختلف شہروں میں بھیک مشن چلا رہے ہیں اور آشیانہ کیمپ، دتہ خیل، شمالی وزیرستان میں مقیم ١٠٠ سی زائد خواتین، بزرگوں اور بچوں کے لئے گرم کپڑے، غذائی اجناس اور دتہ خیل اور آس پاس کے علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کی انعقاد کے لئے ادویات جمع کر رہے ہیں.
پچھلے دو (٢) دنوں سی جاری اس بھک مشن میں ابھی تک ہمارے ساتھیوں نی کیا جمع کیا؟ اور عدنان بھی اس بھیک مشن میں شمالی وزیرستان سی پشاور اکر شریک ہوۓ. ان سب کی جو تفصیلات ابھی تک جمع ہو سکی ہیں آپ کے سامنے رکھی جا رہی ہیں. اس سے پہلی ہم تمام ساتھیوں، دوستوں، چندہ دینے والوں غذائی اجناس، ادویات، کپڑوں وغیرہ کہ مدد کرنے والوں کی بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے اسس بہت مشکل وقت میں ہماری مدد کری. الله پاک آپ کی اور ہماری محنت کو قبول فرمائی اور ہمارے لئے آسانی فرماۓ - آمین.

بھیک مشن کے دوران ابھی تک جمع ہونے والی امداد کی تفصیل:
غذائی اجناس:
آٹا : ٢٥٠ کلو
چاول: ١٠٠ کلو
چینی (شکر): ٥٠ کلو 
چائے کی پتی: ٥ کلو 
مختلف دالیں: ١٨ کلو 
نمک: ٥ کلو 
مسالہ جات: ٥ کلو 
دیگر غذائی اجناس: ٧ کلو 

ادویات: مختلف قسم کی ادویات جن میں بخار، کھانسی، نزلہ، زکام، درد کش، حاملہ خواتین کی استعمال میں آنے والی ادویات، پیٹ کی بیماری شامل ہیں جمع کری گئی ہیں. جن کہ مقدار ابھی بہت کم ہے انشا الله امید ہے کہ کچھ دن میں ہم مزید ادویات جمع کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے.

کپڑے: 
 بچوں کے کپڑے، ١١٠ جوڑے (نئے / پرانے)
خواتین کے کپڑے: ١٠٠ جوڑے (نئے / پرانے)
مردوں کے کپڑے: ١٠٠ جوڑے (نئے / پرانے)              

دیگر اشیاء:
صابن: ٥٠ عدد 
ماچس: ٥٠٠ عدد 
موم بتیاں: ٥٠٠ عدد 
پینے کا پانی (منرل واٹر): ٥٠٠ لیٹر 
پھٹکری: ٢کلو 
کمبل: ١٥ عدد 
رضائیاں: ١٠ عدد 
چادر: ٥ عدد 
چپلیں / جوتے: ٥٠ جوڑی 

کتابیں: مختلف کتابیں جو کلاس ٤ سے میٹرک تک کی ہیں بھیک مشن میں جمع کر گئی ہیں.

رقومات:
بینک سے ملنے والی رقم:
١٠،٠٠٠ (دس ہزار روپے) سعودی عرب سے 
١٥،٠٠٠ (پندرہ ہزار روپے) قطر سے 
٧،٠٠٠ (سات ہزار روپے) دبئی سے 
جزاک الله  
نقد رقم: 
کراچی، لاہور، راولپنڈی اور پشاور سے بھیک مشن کے دوران جمع کی جانے والی کل رقم، ٣٨،٠٠٠ (اڑتیس ہزار روپے) ہے، ہم بدر باجی، منصور بھائی، فیصل بھائی اور دیگر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری مدد کری. جزاک الله   

نقد خریداری:
مختلف ادویات: ٥٠،٠٠٠ (پچاس ہزار روپے)
غذائی اجناس: ٤٠،٠٠٠ (چالیس ہزار روپے) "٢٠،٠٠٠ کے ادھارکے ساتھ"


محترم دوستوں اور ساتھیوں، 
اپنے بھیک مشن کے دوران ہم نے کیا حاصل کیا ان سب کی تفصیلات ہم نے اپر بیان کردی ہیں. یہ سب آپ کی مدد سے ہی ہو سکا ہے. گو ابھی بھی ہم نے اتنا حاصل نہیں کیا جس سے ہم دتہ خیل، شمالی وزیرستان میں اپنے کیمپ کو سہی سے چلا سکیں مگر الله پاک کی مدد سے ہم ایک دفع پھر سے تھوڑا بہت فلاحی کام کرنے کے قابل ہو سکے ہیں. ہم کو الله پاک پر یقین اور بھروسہ ہے کہ الله پاک ہم کو مایوس اور ناکام نہیں چھوڑے گا انشا الله.

پشاور میں بلال محسود کے دن کیسے گزرے؟ اس بارے میں بلال نے ہم کو بہت کچھ بتایا ہے اور شمالی وزیرستان واپس جانے کے بعد بھی ایک تحریر ہم کو موصول ہو چکی ہے جو انشا الله بہت جلد آپ کے سامنے پیش کردی جاۓ گی.

ہماری بہن فریال جو ٹیم آشیانہ کے دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ بارش اور سیلاب زدگان کی مدد کے لئے صحبت پور، ضلع نصیرآباد - بلوچستان میں موجود تھی. وہاں سے فارغ ہو کر ابھی راولپنڈی آگئی ہیں اور ابھی ایک دفع پھر شمالی وزیرستان جانے کا ارادہ رکھتی ہیں، الله پاک بہن فریال کو مزید ہمت، حوصلہ اور استقامت عطا فرماے، آمین.

ہم کو ہمیشہ آپ کے ساتھ، دعاؤں اور مدد کی ضرورت رہتی ہے. ہم کو بھولیے گا نہیں، ہم یھاں تنہا ہیں اور اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ جس قدر ممکن ہو. شمالی وزیرستان کے لوگ ہماری مدد، محبت اور خلوص کے منتظر ہیں.

جزاک الله 
کارکنان ٹیم آشیانہ (شمالی وزیرستان)
          

اتوار, اکتوبر 21, 2012

ٹیم آشیانہ کی طرف سے شکریہ

محترم دوستوں اور ساتھیوں،
اسلام و علیکم،

سید عدنان علی نقوی اور ٹیم آشیانہ (شمالی وزیرستان) کے کچھ کارکنان بھیک مشن کے سلسلے میں یہاں (پشاور) آئے. اور یہاں کہ مقامی لوگوں سے ملاقات کر کے شمالی وزیرستان کے حالات اور وہاں موجود لوگوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا. اس بھیک مشن میں کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے ساتھ بھی حصہ لے رہے ہیں. آج تک بھیک مشن سی حاصل ہونے والی تفصیلات کو جمع کیا جا رہا ہے جو انشا الله بہت جلد تمام ساتھیوں کو مل جائیں گی. سید عدنان علی نقوی بھائی نے یہاں مقامی مارکیٹ میں بھی بھیک مشن کے سلسلے میں لوگوں سی ملاقات کری اور پشاور یونیورسٹی کے کچھ طلباء کرام سے ملاقات کری اس کے علاوہ ایک مقامی مسجد میں بھی لوگوں سے ملاقات کر کہ  حالت کے بارے میں بتایا جس کی تفصیلات بہت جلد دستیاب ہونگی. 

ٹیم آشیانہ کے تمام کارکنان اپنے ساتھیوں اور دوستوں کے شکر گزار ہیں کہ تمام ساتھ اپنی گھریلو اور دفتری مصروفیت کے ہوتے ہوۓ بھی ٹیم آشیانہ کے بھیک مشن میں حصہ لے رہے ہیں. 

ہم شکر گزار ہیں اپنے ان دوستوں، ساتھیوں اور احباب کے جو تمام تر معاشی مشکلات کے باوجود بھی ہماری کسی نہ کسی طرح مدد کر رہے ہیں. ہم الله پاک کو گواہ رکھتے ہوۓ عہد کرتے ہیں کہ ملنے والی تمام امداد اور رقوم انشا الله جس مقصد کے لئے حاصل کی جا رہی ہیں وہیں خرچ ہونگی، جیسا کہ پہلے بھی ہوتا رہا ہے. ہم اپنے تمام دوستوں سے گزارش کرتے ہیں کہ عید قربان کے موقعے پر اپنے ایسے پاکستانی بھائی، بہنوں اور بچوں کو ضرور یاد رکھیں جو اپنی ضروریات پوری کرنے کے قابل نہی ہیں، یا ایسے علاقوں میں موجود ہیں جہاں کوئی ناگہانی آفت آیی ہوئی ہے جیسا سندھ اور بلوچستان کے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقے اور خیبر پختونخوا کے دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ علاقے. میں بسنے والے لوگ، ہزاروں نہیں لاکھوں افراد اس وقت ایک وقت کی روٹی اور بیمار لوگ  سے محروم ہیں. ہم امید کرتے ہیں کے ہمارے پڑھنے والے اور دیگر ساتھ قربانی کے اصل مقصد کو یاد  ہوۓ ان لوگوں کے لئے کچھ نہ کچھ ضرور کریں گے. انشا الله.

محترم دوستوں، ہم سب مل کر ہی پاکستان کی خدمت کر سکتے ہیں. پاکستان کی حفاظت کر سکتے ہیں اور اپنی پاک افواج کی مشکلات میں کمی کرنے میں مدد کر سکتے ہیں.

اسلام و علیکم 
کارکنان، ٹیم آشیانہ 
پشاور - پاکستان     

 

ہفتہ, اکتوبر 20, 2012

Bheek Mission: Urgently required items (please help us to save humanity)





محترم دوستوں اور ساتھیوں،
اسلام و علیکم 

ٹیم آشیانہ کے کارکنان فنڈز اور امدادی اشیاء کی کمی کے وجہہ سے ایک دفع پھر پاکستان کہ بڑے شہروں میں بھیک مشن شروع کر رہی ہے. جس کہ لئے ہمارے کارکنان کی تفصیل درج ذیل ہے،

سید عدنان علی نقوی اور بلال محسود (پشاور)
رابطہ: s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca
00923452971618

فیصل بھائی (لاہور)
رابطہ: sareturn@hotmail.com
00923238466089

فریال زہرہ بہن (کراچی)
رابطہ: faryal.zehra@gmail.com
00923242652046

عمران بھائی (راولپنڈی)
رابطہ: thepakistaniimran@gmail.com

Dear friends, and volunteers,
We (Team Ashiyana) urgently required the following itmes for the Ashiyana Camp North Waziristan.
List of Urgently Required Items:
1- Food Stuff (Raw / Prepared)
2- Medicines (For free medical camp)
3- Clothes for Children and Woman
4- General Stuff  (Match box, Candle, Coal, Wood, Lamp, Oil etc)

Friends and donor's:
We have about 100 victims of war against terrorism in our relief camp near at Datta Khel, North Waziristan. Many of the other victims already displaced due to shortage of the funds. Many of the widows and children are including in.

You are requesting to give us a hand of courage, with any kind of the help you can be.    
We are serving here only for humanity, without any avidity. It is very difficult to work here in Waziristan for any cause but we are here untill we can be.





Please help us to Save Pakistan, to Save Humanity here in Waziristan.

Jazak ALLAH
Syed Adnan Ali Naqvi
+92 333 342 6031
s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca

   




منگل, اکتوبر 16, 2012

آشیانہ کیمپ کی صورت حال، بھوکے اور دوا سے محروم لوگ اور ہم

محترم دوستوں اور ساتھیوں 
اسلام و علیکم،

الله پاک آپ سب کو سدا خوش رکھے اور ہر طرح کی مشکلات سے محفوظ رکھے - آمین. 

دوستوں اور ساتھیوں، آشیانہ کیمپ، شمالی وزیرستان کی صورت حال سے بسس اتنا آگاہ کرنا چاہوں گا کہ گزشتہ ایک ماہ سے ہم (ٹیم آشیانہ) نے فنڈز نہ ہونے کی وجہہ سے یہاں فری میڈیکل کیمپ اور غذائی اجناس کی تقسیم کا سلسلہ روکا ہوا ہے. صرف اور صرف آشیانہ کیمپ میں چلنے والے اسکول کو ہی ہم چلا پا رہے ہیں. اس اسکول کو چلانے کہ لئے بھی ہمارے پاس فنڈز موجود نہیں ہیں. 
ہم یہاں اپنے دوستوں سے بار بار اپیل کرتے رہے ہیں مگر ابھی تک ہم کو کوئی مناسب جواب نہیں مل سکا ہے. 
الله پاک کے حضور دعا کرتے ہیں کہ الله پاک ہماری اسس وقتی پریشانی اور تنگدستی کو اپنی رحمت سے دور فرماے اور ہماری مشکلات کو آسان فرماے - آمین.

ہم اپنے تمام دوستوں اور ساتھیوں سے ایک دفع پھر، اپیل کرتے ہیں اور درخواست کرتے ہیں کہ وہ ٹیم آشیانہ شمالی وزیرستان کی مدد کریں اور ہم کو یہاں فری میڈیکل کیمپ اور غذائی اجناس کی فراہمی کے سلسلے کو ایک دفع پھر شروع کرنے کے لئے سہارا دیں. 

آشیانہ کیمپ شمالی وزیرستان کی صورت حال کے بارے میں ایک تحریر لکھی جا رہی ہے جو بہت جلد ہی یہاں اپ لوڈ کر دی جاۓ گی.

ٹیم آشیانہ شمالی وزیرستان سے رابطہ کرنے کے لئے ہم کو لکھیں.
s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca
team.ashiyana@gmail.com
+92 345 297 1618
آشیانہ کیمپ کی نہ گفتہ حالت کے بارے میں بس اتنا ہی کہوں گا. کہ نہ یھاں اب کھانے کوکچھ مل سکتا ہے نہ ہی ہم کسی بھی طرح کی طبی امداد کرنے کے قابل  ہیں. آشیانہ کیمپ میں مقیم لوگ جن کے گھر بار، عزیز رشتے دار، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ختم ہوے وہی لوگ یھاں موجود ہیں. پتہ نہیں کیوں، ہم نے کس بات پر پر اور کس بھروسے پر اتنے لوگوں کی ذمہ داری لینے کا فیصلہ کیا تھا. الله پر بھروسہ پہلے بھی تھا اور ابہ بھی ہے، مگر ہم سے یھاں کے لوگوں کی تکلیف اب دیکھی نہیں جاتی. یھاں کہ لوگ مجھ کو (عدنان) کو ابہ عجب عجب نظروں سے دیکھتے ہیں، چند ایک نے تو باتیں بنانا بھی شروع کر دی ہیں، مگر میں امید پر یھاں بیٹھا ہن کہ جاؤں گا نہیں، کیوں کہ اگر میں بھی یہاں سے چلا گیا تو یہ لوگ مجھ کو بھی بھگوڑا کہیں گے، میرے کوہ بھی ان کرپٹ لوگوں میں شمار کریں گے جو ان کے ساتھ برا کرتے رہے ہیں. چند لوگوں کی غلطی کی سزا پورے شمالی وزیرستان کو مل رہی ہے. یھاں دنیا بھر کے لوگ اکھٹا ہوتے رہتے ہیں. لیکن میرا ایمان ہے کہ دنیا کی سری طاقت بھی ایک طرف جمع ہو جائیں تو بھی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتیں انشا الله.
طالبان اور انتہا پسند لوگوں نے جہاں پورے پاکستان کا جینا حرام کر رکھا ہے وہیں یہاں کہ لوگوں کا جینا بھی حرام کر رکھا ہے. یھاں کے بے بس لوگ، بے سہارا لوگ، ایک طرف تو انتہا پسند لوگوں (جن کو پاکستان میں طالبان کے نام سے جانا جاتا ہے) کہ ظلم و ستم سے پریشان ہیں، نالاں ہیں، جہاں جس کا زور چلتا ہے وہی حاکم بن جاتا ہے. بندوق کے زور پر حکمرانی زیادہ دن نہیں چلتی ہے. 
ہم (عدنان اور ٹیم آشیانہ) صرف اور صرف اتنا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے رہنے والے باقی لوگ بھی یہاں کہ لوگوں کو انسان اور پاکستانی سمجھیں، ایک انسان یا ایک گروپ کی غلطی کی سزا سبھی کو نہ دیں، یہاں کہ لوگ بہت معصوم ہیں. بھوکے رہنا پسند کرتے ہیں مگر کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا نہیں. اسی وجھہ سے میں اور میری ٹیم یہاں موجود ہے. تمام تر مخالفت کے بعد، حالات کے خراب ہونے کے بعد بھی. 
میری ٹیم کے کچھ ساتھ بلوچستان چلے گئے ہیں، جہاں وہ گزشتہ بارشوں اور سلب سے متاثرہ لوگوں کے لئے کچھ فلاحی کام سر انجام دے رہے ہیں، الله پاک ان ساتھیوں کو بھی اپنے مقصد میں کامیاب کرے - آمین. مجھ کو پورا یقین اور امید ہے کہ میرے ساتھ ہمیشہ کی طرح وہاں (بلوچستان) میں بھی خدمات خلق کی ایک اچھی مثال قائم کر کہ نکلیں گے - انشا الله.

مگر، یہاں کہ لوگوں کے لئے بھی ہم صبح کو مل کر کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا. ٹیم آشیانہ کا ایک ساتھی (بلال محسود) یہاں کے حالت کو اپنے الفاظ میں قلم بند کرنا شروع کر رہا ہے. ابھی اس نے نیا نیا پڑھنا لکھنا شروع کیا ہے، کہتا ہے کہ "عدنان بھائی، آپ جو میں لکھ رہا ہوں وہ سب کو دکھاؤ، یہاں کے حالت بتاؤ، پاکستان والوں کو بتاؤ کہ یہاں کے لوگ جنگو ضرور ہیں مگر اپنے بھائی بہنوں کے خلاف ہھتیار نہیں اٹھا سکتے. ہم سے جنگ نہیں محبت کرو، ہم بھوکے ہیں ہم کو کھانا دو، ہمارے بھائی، بہن، امی ابو لوگ بیمار ہیں ان کو دوا دو، ہم کو بم نہیں دو، ہم کو گولی نہیں دو ہم کو ڈرون حملے نہیں دو." 
بلال محسود، ہمارے ایک ساتھ منصور بھائی سے بہت زیادہ منسلک ہے. مگر قسمت منصور بھائی کو ہم سے دور لے گئی ہے، الله پاک ان کو اپنے مقصد منی کامیاب کرے اور ایک دفع پھر یھاں لائے - آمین.
بہت مشکل سے بلال کا رابطہ اب منصور بھائی سے کروا دیا گیا ہے. اور بلال منصور بھائی کو یہاں کے حالت سے آگاہ کرتا رہتا ہے. انہوں نے بھی وداع کیا ہے کہ جی ہی وہ بلوچستان کے فلاحی کاموں سے فارغ ہوتے ہیں اپنی گھریلو اور پیشاوارانہ مصروفیت سے فارغ ہو کر یہاں ضرور آیئں گے. 
بلال کی کچھ تحریر ہم نے اپنے ایک ساتھ کارکن کو اسلام آباد بھیجنا شروع کر دی ہیں کہ وہ ان تحریروں کو تمام ساتھیوں اور دنیا کے سامنے پیش کریں. 

ہم آج تک میڈیا کے سامنے آنے سے گھبراتے رہے ہیں صرف اور صرف اس وجھہ سے کہ کہیں ہم اپنے فلاحی کاموں سے غافل نہ ہو جائیں، اور یہاں کہ لوگوں کی بھوکی ننگی تصویر ساری دنیا میں نہ پھیل جائیں. مگر آج اپنے دوستوں اور ساتھیوں کے مشورے پر عمل کرتے ہوے میں اور باقی لوگ میڈیا کے سامنے آنے پر بھی تیار ہیں وجہہ صرف اور صرف شمالی وزیرستان کے بگڑتے ہوے حالت ہیں.

میں ایک دفع پھر اپنے تمام دوستوں اور ساتھیوں سے درخواست کروں گا کہ وہ ٹیم آشیانہ کے فلاحی کاموں کو مکمل کرنے کے لئے ہماری مدد کریں. یہاں کہ بھوکے اور دوا سے محروم لوگوں کو ان اشیاء کی فراہمی کرنے میں ہمارا ہاتھ بٹائیں.

ہم صرف دعا کر سکتے ہیں، اجر کا وعدہ الله پاک نے کر رکھا ہے.
جزاک الله 
سید عدنان علی نقوی                 
آشیانہ کیمپ، دتہ خیل، شمالی وزیرستان.
            

اتوار, اکتوبر 14, 2012

A letter from Bilal Mehsud, North Waziristan - Pakistan

محترم دوستوں اور ساتھیوں اسلام و علیکم،

ایک عرصہ بعد آپسے یہاں ملاقات کرنے کا شرف  حاصل ہو رہا ہے، یہ ملاقات ایک ایسے موقے پر ہو رہی ہے جب میں ایک اور فلاحی مشن پر یہاں صحبت پور - نصیرآباد، بلوچستان میں موجود ہوں. جبہ اپنے گھر سے نکلا تھا تو ہم صرف ٤ افراد تھے، میں (منصور)، فریال زہرہ باجی، ندیم بھائی اور فیصل بھائی، ہم نے یہی سوچا تھا کہ جو کچھ سامان اور امدادی اشیاء ہم نے جمع کری ہیں ان کو کندھکوٹ (سندھ) کے بارش سے متاثرہ لوگوں میں تقسیم کر کے واپس اپنے گھروں کو لوٹ آئیں گے، مگر ابھی تک ایسا ممکن نہیں ہو سکا، اور کچھ ایسا ہوا کہ "ہم سفر ملتے گئے اور کارواں بنتا گیا"، الله پاک کے کرم سے ہم نے کندھکوٹ (سندھ) میں ٤ فری میڈیکل کیمپ لگائے، جن میں ١٠٠٠ کے قریب سندھی بھائی، بہنوں اور بچوں کو فری طبی امداد ادویات کی فرہمی کے ساتھ دی. پھر ہمارے بہت عزیز دوست، اور فلاحی کارواں کے رہنما سید عدنان علی نقوی بھائی بھی ایک موقعے پر ہم سے آکر ملے اور ہماری ہمت بڑھائی، اور ہمارے ساتھ فلاحی کاموں میں حصہ بھی لیا. ہم نے اپنے ساتھ لائے ہوے امدادی سامان کے ختم ہونے پر ایک دفع پھر اپنے دوستوں اور ساتھیوں سے رابطہ کیا یہاں کے حالت بتاۓ اور گزارش کر کہ اگر ہمارے دوست اور احباب ہماری مدد کرتے ہیں تو ہم کچھ عرصۂ اور یہاں روک کر مزید فلاحی کام  انجام دے سکتے ہیں. کچھ ساتھیوں نے حالات بہتر نہ ہونے اور وقت نہ ہونے کا کہا اور کچھ ستھائیں نے اپنی بساط کے مطابق ہماری مدد کری، اور ہم کنھدکوٹ (سندھ) سے آگے نکل کر نصیرآباد آگۓ، جس وقت ہم نصیرآباد میں داخل ہوے یھاں ٤ سے ٥ فٹ تک پانی موجود تھا، ڈسٹرکٹ نصیرآباد کا علاقہ صحبت پور حالیہ بارشوں سے اور بارش کے بعد آنے والے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا. یہاں کی جتنی آبادی تھی سب کی سب پانی سے متاثر، تاحال یھاں کوئی امدادی کاروائی نظر نہیں آتی. ہاں کچھ لوگ آتے ہیں لوگوں کے اعداد و شمار جمع کرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں وہ لوگ لوٹ کر کب آئیں گے کچھ نہیں پتہ. 

بہرحال دوستوں، آج میرے یہاں آنے کا مقصد یھاں کے حالات کا رونا رونا نہیں ہ  بلکہ کوشش یہی ہے کہ ہم اپنی ذات سے جو کچھ کر سکتے ہیں کریں باقی لوگوں کو الله پاک ہی ہدایت دینے والے ہیں.

آج کی اسس ملاقات کا مقصد کچھ اور ہے، اور وہ ہے آشیانہ کیمپ سے ملنے والا میرے عزیز بلال محسود کا خط، خط کیا ہے، میری پوری زندگی کو بری طرح جھنجھوڑ کر رخ دیا ہے، وہ خط میں یھاں تحریر کر رہا ہوں، تاکہ سند رہی اور میرے دوستوں کے علم میں حالات کیا ہیں کا اضافہ ہو. . . .

 بلال محسود کا بھیجا ہوا خط کچھ اس طرح سے ہے کہ:
========================================
"بھائی، اسلام و علیکم، 
آپ کیسے ہو؟ آپ تو مجھ سے اور میرے دوستوں سے یہاں بہت وعدے کر کے گئے تھے، کہ آپ ہم کو پڑھو گے، لکھاؤ گے، ہم کو ایک اچھا اور نیک انسان بناؤ گے، ہم کو وزیرستان سے نکل کر اپنے شہر لے کر جاؤ گے. مگر آپ جب سے گئے ہو ہم کو آپ کا کوئی خبر نہیں ملا ہے. یھاں کیمپ کا کیا حالات ہیں آپ کو کچھ پتہ ہے؟ ہم کو ابھی دو (٢) وقت کا روٹی بھی نہیں ملتا. باقی لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان والے جھوٹے ہیں، دھوکے باز ہیں. غیرت مند نہیں ہیں.  جواب نہیں دے پاتا ہوں. بس الله سے یہی دعا کرتا ہوں کہ آپ جہاں بھی ہوں الله آپ کو خوش رکھے اور ہماری ملاقات جلدی جلدی کرواۓ.
بھائی، یہاں کہ حالت جیسا آپ گئے تھے اس سے بھی زیادہ خراب ہو گئی ہیں. یہاں ابھی بیماروں کو دوا نہیں مل سکتا، اور ہمارا اسکول تو بس چل رہا ہے. ہمارے دوست آپ کو کبھی اچھا کہتے ہیں کبھی برا. میں بھی کبھی کبھی دل میں آپ کو برا کہتا ہوں مگر جب آپ کی یاد آتی ہے تو ایک جگا بیٹھ کر رو لیتا ہوں. آپ مجھ کو بتاؤ کہ میں کیا کروں؟ اس اسکول میں پڑھتا رہوں جہاں ابھی آپ بھی نہیں ہو. یہاں روز  لوگ آتے ہیں کوئی کہتا ہے کیا پڑھ لکھ کر کونسا بابو صاحب  بننا ہے؟ کوئی کہتا ہے ہے کہ کونسا سرکاری نوکر لگ جانا ہے؟ کوئی کہتا ہے کہ بلال تو وزیرستانی ہے کچھ بھی کر لے رہے گا دہشت گرد، یہ پاکستان والے کبھی تجھ کو  حق نہیں دیں گے، تجھ سے نفرت کرے گیں.  بھائی مجھ کو بتاو میں کیا کروں؟ آپ نے مجھ کو بہت امید دلاۓ تھی. بہت اچھے اچھے خواب دیکھے تھے. ابہ میرا کیا ہوگا میرے دوستوں کا کیا ہوگا. یہاں جرگہ والے لوگ کبھی کبھی کہتے ہیں کہ یہ اسکول ابھی بند ہونے والا ہے. ابھی اگر یہ بھی بند ہو گیا تو میرا کیا ہوگا؟ میرے دوستوں کا کیا ہوگا؟ ہمارے پاس کرنے کے لئے کوئی کام بھی نہیں. جب تک آپ تھے تو ہم آپ کے ساتھ کام کرتا تھا تو دن گزر جاتا تھا. مگر جب سے آپ لوگ گیا ہے یہاں کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں. ہم بچا لوگ سارا دن یا تو یھاں کیمپ میں کھیلتا رہتا ہے یا پھر کبھی کبھی کتاب لے کر پڑھنے کی کوشش کرتا ہے. کیمپ کا حال ہی بہت برا ہے. ابھی کوئی دوا نہیں، کپڑا بھی ختم ہو گیا ہے، کھانے کے لئے بس ایک ٹائم ملتا ہے. کھانے کا فکر بھی نہیں ہم لوگوں کو بس ہم کو یہ بتا دو کہ یھاں کہ لوگ جو کہ رہے ہیں وہ سہی ہے یا غلط؟ عدنان بھائی ابھی واپس آگیا ہے اور دن رات کچھ نہ کچھ کرنے کا سوچتا ہے مگر وہ بھی مجبور ہو گیا ہے، ابھی عدنان بھائی نے  بتایا ہے کہ آپ اور آپ کے دوست بلوچستان والوں کی  کے لئے نکلے ہوے ہو، ہم دعا کرتا ہے کہ ہمارا بھلا ہو نہ ہو ان لوگوں کا ہی بھلا ہو جن کی مدد آپ کرتے ہو. 
بھائی، مجھ کو اپنے پاس  بلا لو، میرے کو ابھی یہاں نہیں رہنا. میری امی کا حالت بہت خراب ہے، ان کے پاس دوا نہیں ہیں. میری بہن پاگل ہے آپ کو پتا ہے، بسس آپ کسی طرح میرے کو اپنے پاس بلا لو، ہم قسم کھاتا ہے کہ آپ کو ہم سے کوئی تکلف نہیں ہوگا، میرانشاہ والے اکرام چچا نے بتایا ہے کہ کراچی میں پٹھان ہر کام کرتا ہے، خدا کھود لیتا ہے، جوتا چپل کا کم کرتا ہے. ہم ہر کام کرے گا. ہم کو یھاں نہیں رہنا ابھی. آپ کچھ بھی کر کہ ہم کو یہاں سے بلاؤ. ہم آپ کو شکایات کا کوئی موقع نہیں دے گا. یہ ہمارا آپ سے وعدہ ہے. میرے کوجواب ضرور دینا ہم انتظار کرے گا. ہم کو ابھی کچھ نہ کچھ کرنا ہے. آپ کچھ کرو نہیں تو ہم خد کرے گا. 
آپ کو بہت یاد کرتا ہے. ہم سب دوست آپ کو بہت یاد کرتا ہے. آپ ایک  ضرور یہاں آؤ اور ہم کو ملو اور ہم کو یہاں سے لے کر جاؤ. ابھی یہاں سب کہ رہے ہیں کہ یہاں جنگ ہونے والا ہے. کس کہ ساتھ ہونے والا ہے کیوں ہونے والا ہے ہم کو بس یہی کہتے ہیں کہ کافر ہم پر حملہ کرنے والا ہے. یہاں تو روز ہی حملہ ہوتا ہے. ڈرون آتا ہے اور بم مار کر چلا جاتا ہے. بھائی آپ کچھ کرو ہم کو بچاؤ. ہم ابھی پڑھنا چاہتا ہے. ہم کو یہاں نہیں رہنا.
 آپ کا بھائی 
الله حافظ"
==========================================