منگل, جنوری 29, 2013

آشیانہ کیمپ (میرانشاہ، شمالی وزیرستان): بھیک مشن میں جمع کی گئی امداد کی تفصیلات

محترم دوستوں اور ساتھیوں 
اسلام و علیکم 

گزشتہ کچھ دنوں سے میں اور میرے ساتھی یہاں پشاور میں اور دوسرے شہروں راولپنڈی، لاہور، ملتان اور کراچی میں موجود دوست اپنے اپنے شہروں میں بھیک مشن کو جاری رکھے ہوۓ ہیں. ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ کسی بھی طرح اتنی امداد جمع کر لیں کہ ہم میرانشاہ (شمالی وزیرستان) اور آس پاس موجود مقامی افراد کو طبی امداد (علاج و ادویات) کی فراہمی کی جا سکے. گزشتہ کافی برسوں سے ہم اسی کوشش اور جدوجہد اور کوشش میں ہیں کہ وہاں (شمالی وزیرستان) میں مقیم لوگوں کو اپنی موجودگی اور اپنی فلاحی خدمات سے یہ احساس دلا سکیں کہ وہ لوگ بھی پاکستان کا ایک حصہ ہیں اور انسان ہیں ہم سب مسلمان ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ درد کو سمجھتے ہیں. مگر پوری کوشش اور محنت کے باوجود ہم وہ سب نہیں کر پا رہے ہیں جو ہم کرنا چاہتے ہیں. ہم وہاں کے لوگوں کے مسائل اور پریشانیوں کو آپ سب کے سامنے رکھتے رہے ہیں. مگر افسوس کے ہم شاید پوری طرح کامیاب نہی ہو پا رہے ہیں. مشکل یہ ہے کہ میں کچھ باتوں کو پوری طرح ہیں نہیں کر سکتا شمالی وزیرستان میں رہنے والے لوگوں کو ساری دنیا ایک بوجھ سمجھنے لگی ہے، وہاں رہنے والے انسانوں کو کسی دوسری طرح کی مخلوق سمجھ لیا گیا ہے. میں یہ بات بہت اچھی طرح سمجھتا ہن اور جنتا ہوں کہ کچھ ایسے لوگ ضرور موجود ہیں جو ہم سب کے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں مگر کچھ لوگوں کی غلطی کی سزا پوری قوم یا علاقے کو دینا کہاں کا انصاف ہے؟ آج بھی شمالی وزیرستان کے بہت سارے علاقے ایسے ہیں جہاں رہنے اور بسنے والے لوگوں کو ٹھیک طرح سے کھانے کے لئے غذا تک میسر نہیں ہے،  علاج و ادویات کی سہولیات موجود نہی، بچوں کے لئے اسکول موجود نہیں، روزگار میسر نہیں. میں اکیلا اپنے دوستوں کے ساتھ یہ سب نہیں کر سکتا. مشکل یہ ہے کہ اگر ہم کچھ کرنا چاہتے ہیں تو قوانین اور کچھ مقامی روایت سامنے آجاتی ہیں یا پھر ہمیشہ کی طرح فنڈز کی کمی موجود رہتی ہے. 

آج پورے پاکستان میں کتنی ہی فلاحی تنظیمیں اور ادارے غربت، بھوک، افلاس، بیروزگاری، علاج و ادویات کی سہولتیں دینے کی کوشش کر رہے ہیں یا دعوا کرتے ہیں مگر ابھی تک جو کچھ ہو رہا ہے وو کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے. بینالاقوامی تنظیمیں بھی بہت کچھ کرنے کا کہتی ہیں مگر جہاں تک میرے علم میں ہے پورے پاکستان میں کہیں بہتری نظر نہیں آتی. ایسا کیوں ہے؟ جب یہاں اتنے ادارے، تنظیمیں فلاحی کام سر انجام دے رہی ہیں تو کیوں ہم اور ہماری قوم کے حالات بہتر نہیں ہو پا رہے ہیں؟ آپ ضرور اس بارے میں سوچیں. میں بھی کامیاب نہیں ہوں. میں کوئی ادارہ نہیں ہوں، میں ایک انسان ہوں جو اپنے طور پر صرف کوشش کر رہا ہے. میں ممنون اور شکر گزار ہوں اپنے تمام دوستوں کا اور ساتھیوں کا جو کم یا زیادہ کسی نہ کسی طرح صرف لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. 

الله کی مدد اور آپ سب کی دی ہوئی امداد کے ساتھ میں اور میرے ساتھیوں نے جو کچھ بھی کیا وہ بھی میں آپ لوگوں کو بتاتا رہا ہوں. سب سے بڑی مشکل یہی ہے کہ میرے وسائل بہت محدود ہیں. میں دوسرے لوگوں کی طرح خودنمائی اور نمائش نہیں  کرتا، بس اتنا ہی کہتا ہوں کہ ہمیشہ انسانیت اور انسان دوست لوگوں کے لئے اپنی ذات سے جو کچھ کر سکتا ہوں کروں. 

لوگ کیا کہتے ہیں کہ میں پاگل ہوں، دیوانہ ہوں اپنی ذات کو مشکل میں ڈال رہا ہوں. مگر میں کیا کروں؟ میں اپنے ان بھائی بہنوں کو سسکتا بلکتا اور مشکل میں چھوڑ کر یہاں سے بھاگ نکلوں،  آشیانہ کیمپ میں اس وقت چالیس (٤٠)  سے زیادہ بچے موجود ہیں، خواتین و بزرگ کی تعداد بھی ٥٠ کے لگ بھگ ہے. روز ہی آشیانہ کیمپ میں رہنے کے خواہشمند لوگ ہمارے پاس آتے ہیں اور ہم  ان لوگوں کو اپنے پاس سے یہی کہہ کر روانہ کر دیتے ہیں کہ ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں نہ ہی گنجائش ہے. مگر ہمارے ایسا کرنے سے کوئی مسلہ حل نہیں ہوتا، یہ لوگ ہمارے پاس سے نکل کر دوسری جگہوں پر جاتے ہیں اور جب مایوس  ہوتے ہیں تو ہی شاید ان لوگوں کا ساتھ دیتے ہیں جو ان لوگوں کی زندگیوں کو خرید لیتے ہیں اور پھر اپنے کاموں کے لئے استعمال کرتے ہیں.

آشیانہ کیمپ (میرانشاہ، شمالی وزیرستان) کی رجسٹریشن:
محترم دوستوں، 
گزشتہ دنوں کراچی سے کچھ دوست آشیانہ کیمپ میں فلاحی خدمات سر انجام دینے کے لئے میرانشاہ میں موجود رہے، ان دوستوں اور ساتھیوں نے  مجھ کو یہی مشورہ دیا کے میں بھی اب دوسرے اداروں اور تنظیموں کی طرح اپنی تشہیری  مہم کروں، مجھ کو ملنے والے فنڈز میں سے کچھ کا حصہ میڈیا، اخبارات اور دیگر وسائل پر خرچ کروں جس سے میرا کام آسان ہوگا اور فنڈز کو جمع کرنے میں مجھ کو مدد ملے گی. میں نے اس بارے میں بہت سوچا، تمام دوستوں اور ساتھیوں سے مشورہ کیا، اپنے اور آشیانہ کیمپ کو دستیاب وسائل اور مسائل کو اپنے سامنے رکھا. اور اسی نتیجے پر پہنچا کہ سب سے پہلے کسی بھی طرح کوشش کر کے ٹیم آشیانہ کو حکومت  پاکستان اور حکومت خیبر پختونخوا سے رجسٹر کروایا جائے. میں اور میرے دوست اس سے پہلے بھی ایک دفع یہ  کوشش کر چکے ہیں مگر ناکام رہے ہیں. وجہہ صرف فنڈز کی کمی نہیں رہی بلکہ حکومتی اداروں میں موجود ایسے افراد ہیں جو فیس اور دیگر چارجز کے نام پر مزید رقم (اضافی رقم) کا مطالبہ کرتے ہیں. میں کہاں سے دو، تین لاکھ روپے لے کر آؤں؟ اور ان لوگوں کو دوں؟ اور کس لئے دوں؟ میں کسی بھی طرح کے اضافی خرچ کا متحمل نہیں ہو سکتا کسی بھی طرح سے نہی. میرے لئے فنڈز کا ایک ایک روپیہ ان لوگوں کی امانت ہے جن کے لئے یہ جمع کے جاتے ہیں. میری اپنے تمام دوستوں اور ساتھیوں سے یہی درخواست ہے کہ اگر آپ میں سے کوئی  ہمارا یہ کم جائز اور قانون کے مطابق کر سکتا ہے تو آشیانہ کیمپ کو رجسٹر کروا دے. الله پاک جزاۓ خیر دے. دوسری صورت میں ، میں اور میرے ساتھ جو جو شامل ہے ہم لوگ اسی طرح اپنے طور پر اور انفرادی طور پر فلاحی خدمات کو جاری رکھے رہیں گے خواہ یہ سفر مجھ کو تنہا ہی کیوں نہ کرنا پڑے. انشا الله 

بھیک مشن کی تفصیلات:
پشاور، لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں بھیک مشن کے دوران جو کچھ جمع کیا گیا ہے اس کی تفصیلات کچھ اس طرح سے ہیں.
ادویات:
مختلف قسم کی ادویات جو جمع کی گیں: مالیت: پاکستانی ١٢،٠٠٠ (بارہ ہزار روپے)
ان ادویات میں بخار، زکام، کھانسی، بچوں کے امراض کی ادویات شامل ہیں. مزید ادویات کی بہت ضرورت ہے. 

کپڑے و دیگر:
بچوں، خواتین اور مرد حضرات کے لئے پرانے کپڑے: ٨٠ جوڑے (اسی جوڑے) 

راشن (غذائی اجناس):
٢٠ کلو آٹا، ٢٠ کلو چاول، ١٥کِلو چینی، ١کِلو چائے، دالیں ٣ کلو، نمک، مسالا جات وغیرہ 

نقد رقم:
کراچی: ٥،٠٠٠ (پانچ ہزار)
لاہور: ٧،٠٠٠  (سات ہزار) 
راولپنڈی: ٢،٥٠٠ (دو ہزار پانچ سو) 
ملتان: ١،٥٠٠ (پندرہ سو) 
پشاور:  ٣،٥٠٠ (تین ہزار پانچ سو) 
کل رقم: ١٩،٥٠٠ (انیس ہزار پانچ سو)

محترم، میں اپنے طور پر جو کوشش کر رہا ہوں وہ اپنی جگہ پر ہے مگر جو کچھ بھی کرتا ہوں وہ الله کو گواہ رکھ کر آپ کے سامنے رکھ دیتا ہوں. آپ کی دی ہوئی امداد کا ایک ایک روپیہ اور چیز کو پوری کوشش کرتا ہوں کہ جتنا جلدی اور دیانت داری سے ممکن ہو امدادی سامان مستحق لوگوں تک پہنچا سکوں، 
شمالی وزیرستان میں ابھی تک ہمارے پاس جدید رابطوں کی سہولت میسر نہیں ہے، جس کی وجہہ سے میرے اور آپ کے رابطے میں دیر ہو جاتی ہے. اس کے لئے میں آپ سے معزرت اور معافی چاہتا ہوں.

ایک دفع پھر سے آپ سب سے یہی اپیل کروں گا کہ آپ جس طرح کی بھی ہو سکتی ہے امداد کریں، مجھ کو آپ لوگوں کی مدد سے ابھی بہت کام کرنے ہیں. مجھ کو وہاں (شمالی وزیرستان) میں مقیم بچوں کے لئے تعلیم کا انتظام کرنا ہے، بیمار لوگوں کے لئے ادویات اور علاج کا انتظام کرنا ہے، بھوکے لوگوں کو کھانا کھلانا ہے تین (٣)  وقت کا نہ سہی ایک وقت کا ہی سہی. یہ سب آپ کی مدد اور دعاؤں کے بغیر کسی بھی طرح ممکن نہی ہے. 
 انسانیت کی خدمت کے اس مشن میں میرا ساتھ دیں. مجھ کو اور آشیانہ کیمپ میں مقیم لوگوں کو تنہا نہ چھوڑیں. ہم سب مل کر ہی فلاح انسانیت کے اس کاموں کو سر انجام دے سکتے ہیں. انشا الله 

جزاک الله
آپ کا بھائی 
سید عدنان علی نقوی 
مجھ سے یا میرے ساتھی کارکنان سے رابطہ کرنے کے لئے 
s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca
team.ashiyana@gmail.com
faryal.zehra@gmail.com
0092 345 297 1618    
0092 333 342 6031
0092 323 846 6089
 


اتوار, جنوری 27, 2013

Team Ashiyana: We are in Peshawar and starting Bheek Mission for Ashiyana Camp

Respected Friends and Volunteers,
 اسلام و علیکم

A few volunteers of Team Ashiyana, Miranshah, North Waziristan, now in Peshawar. Al Hamd Ul ALLAH.
Today, we are starting "Bheek Mission" in Peshawar, Lahore, Rawalpind, Multan and Karachi with the help of local friends and volunteers.
All friends are requesting to take participate and contribute as per there wish for the sack of Humanity of Waziristan. 

For online donation or visit us or contact us please use the link below:

Jazak ALLAH 
Team Ashiyana,
Ashiyana Camp, 1.5km,
Miranshah, North Waziristan



محترم دوستوں اور ساتھیوں 
اسلام و علیکم 

ٹیم آشیانہ، میران شاہ شمالی وزیرستان کے کچھ کارکنان بھیک مشن کے سلسلے میں پشاور پہنچ گئے ہیں. الحمد اللہ.
آج سے پشاور، لاہور، راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں مقامی کارکنان بھی اپنا بھیک مشن شروع کر رہے ہیں. 
تمام دوستوں اور ساتھیوں سے درخواست ہے کہ بھیک مشن میں بڑھ چڑھ کرہ حصہ لیں. 

جزاک الله 
ٹیم آشیانہ،
آشیانہ کیمپ، ١.٥ کلومیٹر 
میرانشاہ، شمالی وزیرستان.

بدھ, جنوری 23, 2013

Details of the Funds, Donation and Contribution (Ashiyana Camp, North Waziristan)

Respected Friends, Volunteers, Donors and Readers,
اسلام و علیکم 

Here are the details of Funds, Stuff, Aid, Medicines and contribution.
For the Month of December - 15th January 2013.

This is late due to the tragic and worse condition of Team Ashiyana at Ashiyana Camp, Miran Shah, North Waziristan. We don't have regular internet and communication access with the rest of the world. We (Team Ashiyana) in try to make our work update on regular basis but still not.

Details of Food Stuff, Clothes, Medicines, etc
Raw Food Stuff (Donation):

Wheat: 150kg
Rice: 200kg
Sugar: 50kg
Tea: 7.5kg
Beans: 25kg
Ghee / Oil: 20kg:
Spices: 5kg ___________________________________
Purchased by Team Ashiyana Funds: Nil (no purchased)

Medicines (Donation)
Nil (No donation is received during the month of December, 2012 to January 15, 2013)
Medicines purchased by Team Ashiyana funds:
Tablets,
Panadol, Ponstan, Brufine, Paracetamol, Avil, Gravinate, Surbex - Z, etc
Syrups:
Calpol, Septran, Liveract, Mucaine, Gravinate, etc
Other medicines for Cold, Cough, Fever, Painkillers, Chest Infections, Child health, Anti-biotics,  Women Health, Pregnancy, Multivitamins, etc                                                                  
Cost In Pak Rupees: 65,000/= (Sixty five thousands only)
Note: Receipts are available if required.

Clothes / Shoes / Blanket etc:
50 pair of old and new clothes for Children (Karachi / Lahore)
50 pair of old and new clothes for Women and girls (Karachi / Lahore)
50 pair of old clothes for Men (Peshawar / Rawalpindi)
15 Blankets (Karachi / Rawalpindi)
100 pair of Socks for children, women and men (Purchased by funds)

Other stuff: (Purchased by funds)
5 dozen candles,
100 match box,
1 dozen Dry cell (to use in flash batteries)
10 dozen Copies
10 dozen Pencils
Eraser, Shopners, Ball pen etc                        
Worth of Rs 3000/= (three thousands only)

Wood, Coal, Kerosene Oil etc:
Purchased: Cost Rs. 15000/= (fifteen thousands only)

Funds Details (In amount) 
Received by Bank during December, 2012 to Januray 15, 2012 (in Pak rupees)
  • Rs. 35,000/= (thirty five thousands only) from Doha, Qatar.
  • Rs. 10,000/= (ten thousands only) from Dubai, UAE.
Total amount by Bank: Rs. 45,000/= (forty five thousands only)
Balance of bank account: Rs. 500/= (five hundred only)as on January 22, 2013

Received by  Others (Money Gram, Western Union, Easy Paisa etc)
  • Rs. 15,000/= (fifteen thousands only) from Karachi
  • Rs. 10,000/= (ten thousands only) from Lahore 
  • Rs. 5,000/= (five thousands only) from Rawalpindi
  • Rs. 5,000/= (five thousands only) from Peshawer
Total amount as above: Rs. 35,000/= (thirty five thousands only)

Respected friends, the receipts and other related documents are available if required.
We (Team Ashiyana) are very thankful for our Donor's and contributors who are with us in all of the time, 
May Almighty ALLAH Bless you all - Ameen.

Note: The name of the donors (In cash) are hidden at on there personal request.

Jazak ALLAH 
Team Ashiyana
Ashiyana Camp,
1.5km, Miranshah.
North Waziristan
To contact with Team Ashiyana or for Online Donation or other details please click on the link below:

Urgently Required Volunteer for Ashiyana Camp, Miranshah, North Waziristan

Respected Friends,
اسلام و علیکم 

Team Ashiyana is working against, Hunger, Suffer, Poverty in North Waziristan, Ashiyana Camp is an example for the peoples that how could they can change there life with little efforts.  Many of the volunteers of Team Ashiyana went back to there homes after spend a few time with us. 

Now, Ashiyana Camp is looking for young and energetic volunteers to join us in Miranshah, North Waziristan.
Who can join Team Ashiyana?
  • Teachers, Doctors, Nurses, Pera-madics, Social workers, are highly encourage and welcome.
  • Can speak and able to conversation in Urdu, Pashto and Persian.
  • Must hold C.N.I.C of NADRA Pakistan (Above20 years of age)
  • Willingly to work in extra ordinary situation like enough cold, worse situation of Law n Order.
  • Must be able to stay in Ashiyana Camp atleast for 15 days. 
  • Team Ashiyana / Ashiyana Camp management is working to save humanity in this area so we are unable to pay any kind of the amount or TA / DA for your social services.
  • Pick and drop will be provided.
Interested friends can contact on the following:
 team.ashiyana@gmail.com
s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca
faryal.zehra@gmail.com
+92 345 297 1618

Or if you want to visit us in our relief camp then come at:
Ashiyana Camp,
1.5 km, Miranshah, North Waziristan.

Note: Remember is a place where thousands of the peoples are living and facing a lot of the problem to get there butter and bread. We (Team Ashiyana) in try to our best to make there life easy with a little bit help is in the field of Medicines, Food supply, Education etc. 

 محترم دوستوں اور ساتھیوں 
اسلام و علیکم 

اللہ پاک کی ذات سے امید کرتے ہیں کے آپ جہاں کہیں ہونگے الله پاک کی رحمتوں کے سائے میں ہونگے. ٹیم آشیانہ کے کچھ ممبران اور ساتھی واپس اپنے اپنے شہروں میں جا چکے ہیں، جبکہ آشیانہ کیمپ، میران شاہ، شمالی وزیرستان میں فلاحی خدمات کو سر انجام دینے کے لئے کچھ مقامی کارکنان موجود ہیں. فلاحی کاموں کو جاری رکھنے کے لئے اور وزیرستان کے پریشان حال بھائی، بہنوں اور بچوں کی مدد کرنے کے لئے ٹیم آشیانہ کو فلاحی کارکنان کے ساتھ کی ضرورت ہے. 

ٹیم آشیانہ، کو میران شاہ، شمالی وزیرستان میں موجود آشیانہ کیمپ میں فلاحی خدمات سرانجام دینے کے لئے فلاحی کارکنان کی فوری ضرورت ہے.

  • اساتذہ کرام، ڈاکٹر، نرسز، طبی عملے کے اراکین و دیگر 
  • اردو، پشتو اور فارسی زبان بول سکتے ہوں.
  • پاکستان کے قومی شناختی کارڈ (نادرا) موجود ہو. 
  • مشکل ترین اور سخت ترین حالت جیسے سردی، امن و امان کی بگڑی ہوئی صورت حال میں فلاحی خدمات سر انجام دینے کے جذبے سے سرشار ہوں. 
  • کم از کم ١٥ (پندرہ) دن کے لئے آشیانہ کیمپ، میرانشاہ، شمالی وزیرستان میں قیام کر سکتے ہوں.
مزید تفصیلات اور معلومات کے لئے ہم سے رابطہ کریں:
team.ashiyana@gmail.com
s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca
faryal.zehra@gmail.com
+92 345 297 1618

اور اگر آپ شمالی وزیرستان میں کہیں مقیم ہیں تو ہم سے ملاقات کریں،
آشیانہ کیمپ، ١.٥ کلومیٹر 
میرانشاہ، شمالی وزیرستان. 

جزاک الله 
ٹیم آشیانہ  

نوٹ:
کراچی، لاہور راولپنڈی سے جو فلاحی کارکنان آشیانہ کیمپ میران شاہ شمالی وزیرستان میں خدمات سر انجام دے کر واپس گئے ہیں ان میں سے اکثر کارکنان شدید بیمار ہیں، جن میں احمد بھائی کو نمونیا، فیصل بھائی کو چیسٹ انفیکشن ہو گیا ہے ، تمام دوستوں اور ساتھیوں سے دعاؤں کی خصوصی درخواست ہے.

جزاک الله 
کارکنان، ٹیم آشیانہ 
آشیانہ کیمپ، میران شاہ، شمالی وزیرستان.

منگل, جنوری 08, 2013

سید عدنان علی نقوی، آشیانہ کیمپ، شمالی وزیرستان سے ایک اپیل

محترم دوستوں اور ساتھیوں،
اسلام و علیکم

الله پاک کی ذات سے امید کرتے ہیں کہ آپ جہاں کہیں بھی ہونگے، الله پاک کی رحمت اور برکت کے سائے تلے ہونگے، الله پاک ہم سب پر اپنا رحم، کرم فرماۓ - آمین .
 مجھ کو اور میرے ساتھیوں کو بہت اچھی طرح اندازہ ہے کہ بہت محدود وسائل میں رہتے ہوۓ آپ اور اپ کے ساتھ ہماری مدد کرتے رہے ہیں، ہم بھی اپنی پوری کوشش کرتے ہیں کے آپ کو کسی بھی طرح سے تکلف اور زحمت نہ دیں، انتہائی مجبوری اور بے بسی کے عالم میں ہی آپ سے رابطہ کرتا ہوں کے الله پاک نے آپ کو جو بھی توفیق دی ہے شاید اس سے ہم جیسے فلاحی کارکنان کی کوئی مدد ہو سکے. میں نے اپنے پورے فلاحی مشن کے دوران کبھی بھی رقم وغیرہ کا مطالبہ نہیں کیا نہ ہی اپنے لئے کچھ چاہا جو بھی آشیانہ کیمپ میں سب لوگوں کو میسر ہوتا ہے میں بھی ووہی استعمال کرتا ہوں اور اپنے آپ کو یہان مقیم لوگوں  سے الگ تصور نہیں کرتا. باقی حالت کا میں آپ کو بتاتا ہی رہتا ہوں.
  
محترم، جیسا کے آپ سب کے علم میں ہے کہ یہاں شمالی وزیرستان میں آج کل پاکستانی سیکورٹی ادارے ملک دشمن اور اسلام دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں جس کی وجہہ سے میرانشاہ اور آس پاس کے علاقوں میں میں بار بار کرفیو نافذ ہو رہا ہے. پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح یہاں (میرانشاہ، شمالی وزیرستان) میں بھی بجلی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور دیگر کمونیکشن (انٹرنیٹ، موبائل فون، اور دیگر سروس) بھی بار بار معطل ہو رہی ہیں. جس کی وجھہ سے ہمارا اپنے گھر والوں جو کہ پاکستان کے دوسرے شہروں میں مقیم ہے سے رابطہ بھی ممکن نہی ہو پا رہا ہے. 

شدید سردی نے ہم کو بہت محدود کر دیا ہے. یہاں (میرانشاہ، شمالی وزیرستان) میں مقیم لوگوں نے تو خود کو شاید حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے مگر ہم جیسے لوگ جو اس طرح کے موسم اور حالات کے عادی نہی ہیں کے لئے ان حالات میں خود کو محفوظ رکھنا بہت مشکل ہو رہا ہے. پھر بھی الله پاک نے جو ہمت، حوصلہ، صبر اور استقامت ہم سب دوستوں اور ساتھیوں کو عطا کری ہے اس کہ مطابق ہم اپنے طور پر یہاں (میرانشاہ، شمالی وزیرستان) میں پریشان حال، گھروں سے بے دخل، بھوک سے نڈھال اور بیمار مقامی لوگوں کے لئے اپنی فلاحی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوۓ ہیں. اور الله پاک کے حضور دعا گو ہیں کہ ہم کو ہمت اور حوصلہ عطا کرے کہ ہم مزید استقامت کے ساتھ اپنے فلاحی کاموں کو جاری رکھ سکیں. آمین.

محترم ، ہمرے بہت سارے ساتھی اور احباب جو کہ یہاں موجود نہہ ہیں کہ ساتھ ہمارا رابطہ منقطع ہے جس کوجہہ سے ہمرے دوست اور ساتھی ہماری ضرورت اور حالات سے آگاہ نہیں رہ پا رہے ہیں. ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ہر ممکن طریقے سے اپنے دوستوں سے رابطے میں رہیں. الله پاک ہمارے لیے آسانی فرماۓ - آمین.

گزشتہ کچھ دنوں میں ہم کو جو کچھ بھی امداد ملی ہمنے اس امداد کو آشیانہ کیمپ میں مقیم مقامی افراد کے لئے استعمال کیا. کیمپ میں گزشتہ کچھ دنوں سے کیمپ میں غذائی اجناس کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے. اس کے علاوہ کیمپ میں ادویات موجود نہی ہیں جس کی وجھہ سے کیمپ میں مقیم افراد کو میرانشاہ   کے مقامی اسپتالوں میں جانا پڑھ رہا ہے ان اسپتالوں میں بھی ادویات اور دیگر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں. 

ہم اپنی اکثر پوسٹ اور رابطوں میں اپنے دوستوں، ساتھیوں، احباب، گھر والوں اور پڑھنے والوں سے یہی اپیل کرتے رہے ہیں کہ آپ لوگ ہماری مدد کریں. ہم لوگ یہاں صرف اور صرف دکھی انسانیت کی خدمات کے غرض سے موجود ہیں. ہم یہاں کب اور کیا کرتے رہے ہیں ان کی تفصیلات سے ہم آپ سب کو آگاہ بھی کرتے رہے ہیں اور یہ بلاگ بھی اس بات کا سبوت ہے جو ہمنے ٢٠٠٩ سے قائم کر رکھا ہے جس میں ہم کو ملنے والی تمام امداد، امدادی رقوم اور اخراجات کی تمام تر تفصیلات موجود ہیں. 

ہم یھاں پر ہیں، یہ حوصلہ آپ لوگوں کا ہی دیا ہوا ہے. آشیانہ کیمپ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم یہاں کے مشکل ترین حالت کا سامنا کرتے ہوۓ محدود پیمانے پر ہی سہی مگر یہاں کے بچوں، بوڑھوں، خواتین کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں اور ہر دم یہی دعا کرتے ہیں کہ الله پاک ہم کو مزید توفیق عطا فرماۓ. غیب سے ہماری مدد کے لئے وسائل مہیا کرے کہ جس سے ہم یہاں کے لوگوں کے لئے مزید فلاحی خدمات سر انجام دے سکیں. 

محترم،  گزشتہ کچھ دنوں سے ہم آپ کو یہاں درکار اشیاء کی تفصیلات بھیجتے رہے ہیں اور یه بھی بتاتے رہے ہیں کہ شدید سردی کی وجہہ سے یہاں کے لوگ کس طرح کی مشکلات کا شکار ہیں. کراچی اور لاہور سے آیے ہوۓ ہمارے فلاحی کارکن اس صورت حال سے بہت دل برداشتہ ہیں اور شاید واپس جانا چاہتے ہیں مگر جب تک سیکورٹی ادارے ہمرے کارکنان کو یہاں سے نکلنے کے لئے نہیں کہتے یہ کارکنان یہاں سے نہیں نکل سکتے. الله پاک ہم سب کو مدد و نصرت فرماۓ - آمین.

ہماری بہن فریال زہرہ جو یہاں کینیڈا سے تشریف لائی تھی اور واپس چلی گئی تھی وو بھی واپس آرہی ہیں الله پاک بہن فریال کے جذبہ انسانیت کو سلامت رکھے اور دکھی انسانیت کی خدمات کرنے کی توقیف اور ہمت عطا فرماۓ. آمین.

محترم، ہمیشہ کی طرح آج بھی ہم آپ کی خدمت میں صرف اور ضروری سامان کی تفصیلات رکھ رہے ہیں اس امید پر کہ الله پاک نے جو کچھ آپ کو عطا کیا ہے اس میں سے کچھ آپ ہم کو روانہ کر سکیں اور ہم ان اشیا کو یہاں کے پریشان حال لوگوں کے لئے استعمال کر سکیں. 

ہم اس کے بدلے میں کسی بھی قسم کا وعدہ نہیں کر سکتے مگر یہ ضرور کہ سکتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح آپ کی دی ہوئی ایک ایک چیز اور عطیہ صرف اور صرف یہاں (میرانشاہ، شمالی وزیرستان) میں موجود بے گھر لوگوں، یتیم بچوں، بیواؤں کے لئے ہی استعمال کیا جاۓ گا. ٹیم آشیانہ کا ایک ایک کارکن عطیہ کی گئی رقم اور سامان کو الله پاک کی امانت سمجھتا ہے اور اس امانت کو اس کے حقدار تک پہچانے کے لئے اپنی پوری کوشش کرتا ہے اور الله پاک کے فضل و کرم سے ہم اسس میں کافی حد تک کامیاب رہے ہیں. الحمد الله   

محترم، درج ذیل سامان جن کی ہم کو اشد ضرورت ہے جس کے بغیر ہم یہاں خود کو بے مصرف اور ناکام تصور کرتے ہیں کی فہرست لکھ رہا ہوں، اور اس امیدپر کہ الله پاک آپ کو توفیق اور اجر عظیم عطا  فرماۓ - آمین 

١ - غذائی اجناس (ہر طرح کی اور جس مقدار میں دستیاب ہوں)
٢- بچوں، خواتین کے لئے گرم کپڑے (ہر طرح کے اور جس مقدار میں دستیاب ہوں)
٣ - ادویات (ہر طرح کی ادیوت جو موسمی اور دیگر بیماریوں کے لئے دستیاب ہوں)
٤- لکڑی، کوئلہ اور ایندھن کے دیگر استعمال میں ہونے والے اجزا 
٥- پینے کے لئے پنج کو صاف کرنے والی ادویات وغیرہ 

محترم، مندرجہ بالا اشیا ہم کو فوری طور پر درکار ہیں. جسکے لئے ہم اپنے تمام رابطوں کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. میں اور میرے ساتھ آپ سے ہاتھ جوڑ کر، الله پاک کے لئے اور انسانیت کے نام پر اپیل کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہم کو تنہا نہ چھوڑیں. آپ لوگوں نے ہمیشہ کسی نہ کسی طرح ہماری مدد کری ہے، ہم کو ناکام نہیں ہونے دیا ہے. الله پاک کے نام پر کی جانے والی مدد کے لئے ہم کو اور آپ الله پاک کی ذات پر پورا یقین ہونا چاہیے.میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ روز حشر  آپ کو الله پاک  کےحضور شرمندہ نہیں ہونا پڑے گا. 

یہاں کے حالت کس طرح کے ہیں؟ اور یہاں کے شب و روز کس طرح گزر رہے ہیں اس برم این ہمرے ایک ساتھ کارکن ڈائری تحریر کر رہے ہیں  جو آپ ملاحظہ بھی کرتے رہے ہونگے. 

میں آپ کی آگاہی کے لئے صرف اتنا عرض کروں گا کہ، گزشتہ کچھ دنوں سے یہاں (شمالی وزیرستان) میں سیکورٹی ادارے بہت کامیابی  سے ملک دشمن اور اسلام دشمن عناصر کے خلاف مہم چلا رہے ہیں. الله پکحق اور سچ کی مدد کرے - آمین. اس طرح کی کاروائی کے دوران جہاں دیگر لوگوں کا نقصان ہوتا ہے وہیں سب سے بڑا نقصان مقامی آبادی اور لوگوں کے جان و مال کا ہوتا ہے. میں اس کی تفصیل میں جانا نہیں چاہتا کیونکہ یہ میرا کام نہیں ہے. میں صرف اتنا عرض کرنا چاہتا ہوں کہ، میر علی، شوال، دتہ خیل اور دیگر علاقوں سے پریشان حال لوگ اب میرانشاہ کا رخ کر رہے ہیں جن افراد کے کوئی عزیز و رشتےدار میرانشاہ میں موجود ہیں وہ ان کے گھروں پر رک رہے ہیں جبکہ باقی افراد مساجد یا دیگر جگہوں پر روکنے پر مجبور ہیں. میں تو چاہتا ہوں کہ ان تمام لوگوں کو اپنے آشیانہ کیمپ میں جگہ دوں مگر بہت مجبور ہو کر مجھ کو اور میرے ساتھیوں کو آشیانہ کیمپ میں قیام کی غرض سے آنے والے لوگوں کو انکار کرنا پڑھ رہا ہے. جس کے لئے میں اور میرے ساتھی الله پاک کے حضور بہت شرمندہ ہیں. مجھکو پورا یقین ہے کے جو لوگ اب دوسرے علاقوں سے یہاں مجبوری میں آرہے ہیں یہ صرف عارضی قیام کریں گے اور حالات اور موسم کے بہتر ہوتے ہی اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں گے. 

میں اور میرے ساتھ کارکن الله پاک کے حضور دعا گو ہیں کے الله پاک شمالی وزیرستان.جنوبی وزیرستان اور سارے پاکستان میں    امن و امان قائم رکھنے میں ہماری مدد و نصرت فرماۓ اور سارے پاکستان کو امن، دوستی اور خوشالی کا ایک نمونہ بناۓ، الله پاک ہمارے سیکورٹی اداروں کی مدد کرے کے وہ ملک دشمن اور اسلام دشمن عناصر کو ختم کر سکیں. آمین .

محترم. میں ایک دفع پھر آپ سے انسانیت کے نام پر اپیل کرتا ہوں کہ ہماری (ٹیم آشیانہ برائے شمالی وزیرستان) کی مدد کریں. مدد چھوٹی ہو یا بڑی ہمارے لئے بہت ہوتی ہے. ایک ایک زرہ کا احساس یہاں (شمالی وزیرستان) میں بہت اچھی طرح ہوتا ہے.   

میں آپ کو آپ کی کاری ہوئی مدد کے بدلے میں مچ دینے کا وعدہ تو نہیں کر سکتا ہن مگر یہ یقین ضرور دلاتا ہوں کہ آپ اور مجھے کبھی بھی اورکہی بھی الله پاک کا حضور شرمندہ نہیں  ہونا پڑے گا، انشا الله.
 آپ کی کری ہوئی مدد انشا الله مستحق اور حقدار لوگوں افراد میں صحیح طریقے تقسیم کی جائے گی. انشا الله 

بہت جلد آشیانہ کیمپ اور ٹیم آشیانہ کو رجسٹر کرنے کا انتظام ہو جائے گا کچھ دوستوں نے اس دفع یقین دہانی کروائی ہے کہ ٹیم آشیانہ کو ایک رجسٹر ادارہ بنانے میں جس قسم کی مدد کی ضرورت ہوئی کی جائے گی. الله پاک ان دوستوں کی اس محنت کو کامیاب کرے - آمین.

جزاک الله 
سید عدنان علی نقوی 
آشیانہ کیمپ 
١.٥ کلومیٹر، میرانشاہ.
شمالی وزیرستان. پاکستان.
 میرا مختصر تعارف، اس لنک پر کلک کریں: http://news.bbc.co.uk/2/hi/south_asia/4420388.stm

آشیانہ کیمپ میں مقیم افراد کی مدد کرنے کے لئے:


For all of those who wants to contribute anything such as like, Warm Clothes, Tent, Food Stuff, Medicines, Books etc or wanna support us in logistic / transportation of relief goods for the victims / poor / hunger.  
Or
 
If anyone wanna be a part of Team Ashiyana as Volunteer.

Please contact us at on the following;
(0092) 0345 297 1618
(0092) 0323 846 6089

Or email us at following;
team.ashiyana@gmail.com
s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca
faryal.zehra@gmail.com
 
For online contribution use the following:
 Ashiyana”
Ms. Badar un Nissa.
A/c # 0100-34780-0.
United Bank Limited.
Gulistan e Joher Branch. (1921)
Karachi, Pakistan.
Swift Code: UNILPKKA
http://waziristandairy.blogspot.com
http://teamashiyana.blogspot.com
http://ashiyanacamp.blogspot.com 

Another Request From North Waziristan

Respected and Dear Friends
اسلام و علیکم 

This is to inform all of our respected friends and family member and volunteers on other cities that Ashiyana Camp, Miranshah, North Waziristan has got more 20 kids by local peoples these kids are homeless and need our attention and cares. Local's are in try to find the parents and guardians of these kids. Now the total number of kids who are living in Ashiyana Camp, North Waziristan is about 80 on today.

As everybody knows that we are facing short funding problem since many long , We have got a very limited stock of Food by the help of local and some of our friends from Lahore and Karachi.

Once again, a team of a volunteer in try to reach Peshawar to make some fund raising in Bheek Mission.

All friends are requesting to take a part in this Bheek Mission to save our peoples from hunger, suffer and others problems which can be easly remove from here, if we will work together. In Sha ALLAH.

We need Food stuff on urgent basis.
Please help us to save humanity, We are the only here in Miranshah who are working on social sector.
For donations and contact with us please use the  following link.
Click here to contact us

Jazak ALLAH
Team Ashiyana
Ashiyana Camp, 1.5km
Miranshah, NorthWaziristan.


بدھ, جنوری 02, 2013

An Appeal: List of Urgent Required Items, Ashiyana Camp, North Waziristan

Dear all,
اسلام و علیکم 

There are about 100 (One Hundred) local peoples "Waziristani" are living in Ashiyana Camp, Miranshah, North Waziristan. 

We are the responsible to give them shelter, two times food supply and medicines etc

It is an urgent request from our Friends, Family Members, Volunteers and Donors to help us to save our children's, peoples here at North Waziristan.      

The list of urgent required items are as under;
Food Stuff:
Flour (آٹا ), Rice (چاول ), Tea (چائے ), Sugar (چینی ), Ghee / Oil, Beans (دالیں), etc. "On Urgent Basis"

Medicines:
Syrups and Tabletes etc For Fever, Cough & Cold, Antibiotics for all diseases. "On Urgent Basis"

Clothes:
Blanket, Warm clothes, Sweaters, Jackets, Socks, Shawls etc. (For children's "1-year to 13 years" and women only) 

Respected Friends, 
We are in our best try to keep these poeples with our best efforts and help but due to some of the security and other reasons we are unable to serve them with all of the care. 
We are facing a lot of the problems and troubles due to very cold weather here at Miranshah, North Waziristan.

We are requesting you at on the name of Almighty ALLAH and Humanity to help us to save our peoples

Jazak ALLAH 
Team Ashiyana
Ashiyana Camp
1.5km, Miranshah, North Waziristan.

To contact with us or Donation please visit the link below;

P.S
To Read Waziristan Dairy "A dairy from a volunteer of Team Ashiyana working in Ashiyana Camp, North Waziristan" please use the link below;

منگل, جنوری 01, 2013

وزیرستان ڈائری: کوئی تو ہماری مدد کو آؤ

محترم دوستوں 
اسلام و علیکم 
آج کافی دن کے بعد ہم کو کمپوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولت ملی ہے. وقت کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ وزیرستان ڈائری کو اپلوڈ کردیا گیا ہے.


"اپنے دوستوں کو یہاں کے بارے میں بتانے کے لئے صرف کچھ باتیں لکھ رہا ہوں.
گزشتہ ایک ہفتے سے میں اور آشیانہ کیمپ میں مقیم تمام ساتھ اور مقامی افراد پورے دن میں صرف ایک وقت کا کھانا کھا رہے ہیں کیوں کہ ہمارے پاس غذائی اجناس نہ ہونے کے برابر ہیں. میں اور کچھ دیگر ساتھ شدید سرد موسم کی وجھہ سے بیمار ہیں اورصرف پیناڈول کی گولی پر اکتفا کے ہوے ہیں. 

گزشتہ ایک ہفتے میں ٢ بچے شدید بیماری کی وجھہ سے ہلاک ہو چکے ہیں. جن کو ہم سب نے مل کر دفنایا ہے. مزید کچھ بزرگ، بچے اور خواتین علیل ہیں جن کا علاج فلحال ممکن نہیں ہے. ادویات ہی نہیں ٹوہ کہاں سے علاج؟ غذائی اجناس ہی نہیں تو کیسا کھانا؟ گرم بستر کا حال ایسا ہے کہ ہم چار افراد ایک وقت میں کمبل یا رضائی استعمال کر رہے ہیں. خود کو گرم رکھنے کے لئے لکڑیاں جلاتے ہیں مگر ابھی لکڑیاں بھی ملنا بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے. مہنگائی اس قدر ہے کے الفاظ نہیں ہے کیا لکھوں....."

مکمل ڈائری پڑھنے کے لئے درجز ذیل لنک پر جائیں 
 Waziristan Dairy

جزاک الله