منگل, جون 24, 2014

An appeal for the help of IDPs of North Waziristan.

محترم دوستوں ساتھیوں، اسلام و علیکم 
الله پاک کی ذات سے امید رکھتا ہوں کے آپ جہاں بھی ہونگے خیریت و عافیت سے ہونگے. الله پاک ہم سب پر اپنا کرم کرے اور ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے - آمین 
محترم دوستوں، جیسا کہ آپ سب کے علم میں ہے کہ میں اپنے دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ  شمالی وزیرستان سے منتقل کیے جانے والے پریشان حال اور بے گھر بھائی، بہنوں کی خدمات میں مصروف ہوں. الحمد الاللہ ہم نے ٣٠٠ بھی بہنوں کی مدد کری ہے جتنی امداد ہم نے پاکستان کے مختلف شہروں میں موجود دوستوں کی مدد سے ہم نے جمع کری وو سب لے کر ہم یہاں بنوں آگئے اور جو کچھ ہم کر سکتے ہیں کر رہے ہیں. الله پاک ہم کو مزید بہتر کرنے کی توفیق اور ہدایت دے - آمین
محترم دوستوں، میں اس سے پہلے بھی کافی عرصہ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں دتہ خیل ، میران شاہ وغیرہ میں آشیانہ کیمپ ہوں، یہ ہمارے اپنے لوگ ہیں، آج ہمارے ان بھائی، بہنوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے. جہاں ہماری بہادر سیکورٹی فورسس کے جوان پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں وہیں ہمارے ان پاکستانی بھائی، بہنوں کی قربانیوں کو بھی کسی بھی طرح فراموش نہیں  کیا جا سکتا. ان لوگوں کے ساتھ ان کے بزرگ بھی ہیں جوان بھی ہیں خواتین بھی ہیں اور بچے بھی ہیں. ان سب کی مناسب دیکھ بھال کرنا اور خیال رکھنا ایک انسان اور ایک مسلمان ہونے کے سبب ہم سب پر فرض ہے. آشیانہ کیمپ میں موجود ہارے فلاحی کارکنان پوری ذمے داری اور محنت سے ان لوگوں کی دیکھ بھال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہمارے علاوہ کچھ اور بھی فلاحی لوگ بنوں میں موجود ہیں جو اپنے اپنے حیثیت کے مطابق ان لوگوں کے لئے فلاحی کام سر انجام دے رہے ہیں
محترم، ہم کو اپنے فلاحی کاموں کو جاری رکھنے کے لئے اور اپنے ان بھائی، بہنوں اور بچوں کی مناسب دیکھ بھال کرنے کے لئے آپ کی مدد کی بہت سخت ضرورت ہے. آشیانہ کیمپ میں موجود ٣٠٠ افراد کے دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ ہم کو ان کے لئے غذائی اجناس جن میں روزانہ ٢ وقت کا کھانا اور پینے کے پانی کی فراہمی ہے کرنا ہے. دیگر یہاں موجود دیگر لوگوں کے لئے ہفتے میں ایک دفع مفت میڈیکل کیمپ بھی لگانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے
محترم. میں آپ سب سے انسانیت اور ان لوگوں کے لئے مدد کی اپیل اور درخواست کرتا ہوں. حکومتی مدد کا کچھ پتہ نہی اگر آگئی تو بہت اچھا ہے اگر نہی ملتی ہے تو بھی اچھا ہی ہے
میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ یہاں کے حالت سے اپنے دیگر دوستوں اور ساتھیوں کو جو کچھ معلومات دے سکا ضرور دوں 
کراچی سے میرے دوست میرے بھی احمد نے آج ہے ٨٠،٠٠٠/= (اسی ہزار روپے ) کی لاگت سے ادویات خرید کر آشیانہ کیمپ، بنوں، کے لئے روانہ کر دیں ہیں جو ٢ دن میں یہاں پہنچ جانی چاہیے. میں اپنے ان تمام دوستوں اور ساتھیوں کا دل کے گہرایوں سے شکر گزر ہوں جو اس مشکل وقت میں ہماری مدد کر رہی ہیں اور چندہ اور دیگر اشیا جمع کر کے ہم کو بھیج رہے ہیں
میں ایک دفع پھر اپ سب سے اپیل کرتا  ہوں کہ آپ سے جو بھی ہو سکتا ہے، جس طرح ہو سکتا ہے اپنے ان بے گھر بھی بہنوں کے لئے ضرورو کریں، مدد کرنے کے لئے یہ بلکل ضروری نہیں کے آپ ہم کو ہی دیں بلکے آپ کو جس کسی پر بھروسہ ہو آپ اس سے ان لوگوں کی مدد کریں. مجھے الله پاک کی ذات پر پورا یقین ہے کہ وہی ہم کو ہر طرح کی مشکل سے نکالے گا. انشا الله 
اگر آپ آشیانہ کیمپ میں موجود اپنے وزیرستانی بھائی، بھوں اور بچوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر  کریں یا آپ خود کسی بھی ترہان ایف، آر- بنوں میں موجود آشیانہ کیمپ بھی تشریف لا سکتے ہیں.

الله پاک آپ کا اور ہم سب کا حامی و ناصر ہو
جزاک الله 
آپ کا بھائی 
سید عدنان علی نقوی 
آشیانہ کیمپ، ایف آر بنوں 
پاکستان