Drone Attack in North Waziristan لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Drone Attack in North Waziristan لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ, نومبر 02, 2013

Team Ashiyana has asked to leave from Miranshah - North Waziristan.

Respected Friends and Readers,

Team Ashiyana Member's and Volunteers are asked to leave from Miranshah, North Waziristan. Pakistan. Immidiatly to leave Ashiyana Camp And School. 

The reason has been told by the tribal Sardar and Jirga official's the sudden death of Baitulllah Mehsood death in Drone attack.

Team Ashiyana Member's and volunteers are in try to make discussion with the jirga officials of local tribal to make there stay long at Miranshah, and do not shutdown / closed to Ashiyana camp and School there.

Your prayers are required to complete this noble cause.

Jazak ALLAH
Syed Adnan Ali Naqvi
Team Ashiyana,
Ashiyana Camp And School,
Miranshah, North Waziristan.    

محترم دوستوں 
اسلام و علیکم 

گزشتہ روز ڈرون حملے میں بیت اللہ محسود کی ہلاک کی تصدیق ہونے کے بعد ٹیم آشیانہ کے تمام ممبرز  والینٹرز کو فوری طور پر میرانشاہ، شمالی وزیرستان سے چلے جانے کا حکم مقامی جرگہ نے سنایا ہے. جس کے بعد ٹیم آشیانہ کے ممبران اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ہماری خدمات کو دیکھتے ہووے ہم پر بھروسہ رکھا جائے اور ہم کو آشیانہ کیمپ اور اسکول چلانے کی اجازت دی جائے. ہم کو آپ سب کی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے

جزاک الله 
سید عدنان علی نقوی
ٹیم آشیانہ 
آشیانہ کیمپ اور اسکول 
میرانشاہ، شمالی وزیرستان

جمعرات, اکتوبر 31, 2013

Miranshah, North Waziristan: Ashiyana Camp and School (Urgent report)

Assalam O Alikum,

The Team Members and Volunteers of Team Ashiyana at Ashiyana Camp And School, Miranshah, North Waziristan are saved and secure after last night Drone Attack.

It was an attack on a house closed to Miranshah Main Market (Miranshah Main Bazar) in search of the high profile suspects by the U.S Armed forces. 

About 19 casualties has found (Including 7 number of death and 12 number of injured)

The rest of the details will be uploaded shortly.

Team Ashiyana
Ashiyana Camp And School,
Miranshah, North Wazrisitan.

محترم دوستوں اور ساتھیوں 
اسلام و علیکم 

الله پاک کے فضل و کرم سے ٹیم آشیانہ کے تمام ممبر، کارکنان اور ساتھی گزشتہ رات ہوۓ ڈرون  حملے سے محفوظ ہیں. اور خیریت سے ہیں. کرفیو کی وجھہ سے امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے. مگر پاک افواج کے جوان اپنی ذمہ داری بہت اچھی طرح پوری .کر رہے ہیں 
گزشتہ رات ہوے ڈرون حملے میں ٧ افراد ہلاک اور ١٢ شدید زخمی ہیں. دیگر تفصیلات سے بہت جلد آگاہ کر دیا جائے گا.

ٹیم آشیانہ 
آشیانہ کیمپ اور اسکول 
میران شاہ، شمالی وزیرستان

اتوار, اکتوبر 21, 2012

ٹیم آشیانہ کی طرف سے شکریہ

محترم دوستوں اور ساتھیوں،
اسلام و علیکم،

سید عدنان علی نقوی اور ٹیم آشیانہ (شمالی وزیرستان) کے کچھ کارکنان بھیک مشن کے سلسلے میں یہاں (پشاور) آئے. اور یہاں کہ مقامی لوگوں سے ملاقات کر کے شمالی وزیرستان کے حالات اور وہاں موجود لوگوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا. اس بھیک مشن میں کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے ساتھ بھی حصہ لے رہے ہیں. آج تک بھیک مشن سی حاصل ہونے والی تفصیلات کو جمع کیا جا رہا ہے جو انشا الله بہت جلد تمام ساتھیوں کو مل جائیں گی. سید عدنان علی نقوی بھائی نے یہاں مقامی مارکیٹ میں بھی بھیک مشن کے سلسلے میں لوگوں سی ملاقات کری اور پشاور یونیورسٹی کے کچھ طلباء کرام سے ملاقات کری اس کے علاوہ ایک مقامی مسجد میں بھی لوگوں سے ملاقات کر کہ  حالت کے بارے میں بتایا جس کی تفصیلات بہت جلد دستیاب ہونگی. 

ٹیم آشیانہ کے تمام کارکنان اپنے ساتھیوں اور دوستوں کے شکر گزار ہیں کہ تمام ساتھ اپنی گھریلو اور دفتری مصروفیت کے ہوتے ہوۓ بھی ٹیم آشیانہ کے بھیک مشن میں حصہ لے رہے ہیں. 

ہم شکر گزار ہیں اپنے ان دوستوں، ساتھیوں اور احباب کے جو تمام تر معاشی مشکلات کے باوجود بھی ہماری کسی نہ کسی طرح مدد کر رہے ہیں. ہم الله پاک کو گواہ رکھتے ہوۓ عہد کرتے ہیں کہ ملنے والی تمام امداد اور رقوم انشا الله جس مقصد کے لئے حاصل کی جا رہی ہیں وہیں خرچ ہونگی، جیسا کہ پہلے بھی ہوتا رہا ہے. ہم اپنے تمام دوستوں سے گزارش کرتے ہیں کہ عید قربان کے موقعے پر اپنے ایسے پاکستانی بھائی، بہنوں اور بچوں کو ضرور یاد رکھیں جو اپنی ضروریات پوری کرنے کے قابل نہی ہیں، یا ایسے علاقوں میں موجود ہیں جہاں کوئی ناگہانی آفت آیی ہوئی ہے جیسا سندھ اور بلوچستان کے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقے اور خیبر پختونخوا کے دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ علاقے. میں بسنے والے لوگ، ہزاروں نہیں لاکھوں افراد اس وقت ایک وقت کی روٹی اور بیمار لوگ  سے محروم ہیں. ہم امید کرتے ہیں کے ہمارے پڑھنے والے اور دیگر ساتھ قربانی کے اصل مقصد کو یاد  ہوۓ ان لوگوں کے لئے کچھ نہ کچھ ضرور کریں گے. انشا الله.

محترم دوستوں، ہم سب مل کر ہی پاکستان کی خدمت کر سکتے ہیں. پاکستان کی حفاظت کر سکتے ہیں اور اپنی پاک افواج کی مشکلات میں کمی کرنے میں مدد کر سکتے ہیں.

اسلام و علیکم 
کارکنان، ٹیم آشیانہ 
پشاور - پاکستان     

 

جمعرات, اکتوبر 11, 2012

A short view of Waziristan "Team Ashiyana - North Waziristan"

 اسلام و علیکم 

ٹیم آشیانہ کے کارکنان الله  کی دی ہوئی ہمت، صبر، استقامت اور پوری جانفشانی سے ہر قسم کے حالت کا سامنا کرتے ہوۓ شمالی وزیرستان کے مجبور، بے بس، محروم بھائی، بہنوں اور بچوں کے لئے خدمات کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں. گو کہ تاحال ہم کو فنڈز اور امدادی سامان میں انتہائی کمی کا سامنا کرنا پر رہا ہے مگر تمام تر مشکلات کے باوجود ہم سب کارکنان شمالی وزیرستان میں ابھی تک موجود ہیں اور ہر طرح کی  خدمات سر انجام دے رہے ہیں. 

بہت مشکل سے اور کچھ مقامی لوگوں کی مہربانی سے ہم کچھ مقامی تصاویر حاصل کرنے میں کامیاب ہوے ہیں. ہمارے دوست احباب اور دیگر ساتھی اکثر ہم سے فرمائش یا مطالبہ کرتے ہیں کہ ہم شمالی وزیرستان میں موجود اپنی ٹیم کے لوگوں کی اور فلاحی کاموں کی تصاویر یا ویڈیو ان کو بھیجیں. یہاں کے مقامی حالات اور صورت حال کی وجہہ سے ہمارا ایسا کرنا ممکن نہی. پھر بھی جو کچھ ہم حاصل کرتے ہیں وہ آپ کو بھیج  دیتے ہیں.
 وزیرستان کے لوگوں کی کچھ تصاویر پیش خدمت ہیں جن لوگوں کو دیکھ کر شاید آپ یہاں کے لوگوں کی پریشانی اور مصائب کا بہتر اندازہ لگا سکیں.





کچھ اور تصاویر بھی موجود ہیں جو انشااللہ بہت جلد آپ کے سامنے پیش کر دی جائیں گی. 
آپ سب کی دعاؤں کے طلبگار،
ٹیم آشیانہ اور آشیانہ کیمپ میں موجود وزیرستانی بھائی، بہن اور بچے 
جزاک الله 
اسلام و علیکم 

ٹیم آشیانہ سے رابطہ کرنے کے لئے:
 s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca
faryal.zehra@gmail.com
team.ashiyana@gmail.com
+92 345 297 1618

نوٹ:
ٹیم آشیانہ کے کچھ کارکنان ابھی بھی بلوچستان کے سیلاب اور بارشوں سے   متاثرہ بلوچی بھائی، بہنوں اور بچوں کے لئے بلوچستان کے ایک علاقے صحبت پور (ضلع نصیرآباد) میں موجود ہیں. ہمارے بلوچستان میں موجود کارکنان کے فلاحی خدمات کا جایزہ اور فلاحی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ ہونے کے لئے لنک یہ ہے :

پیر, جولائی 23, 2012

Drone Attack in Shawwall Velly, North Waziristan - Pakistan

Shawwall Valley North Waziristan
Assalam O Alikum,
Dear all,


This is to inform to all of our friends, family members and readers that another drone attack has been made b/w Aasr - Maghrib at Shawal Valley  North Waziristan - Pakistan.
Team Ashiyana just left after its Free Medicines supply in that valley and save - Alhmd Ul ALLAH.
We are gathering information about this attack, which will be updated shortly.

As now there are 12 person killed and several injured in this attack.

اسلام و علیکم 
محترم دوستوں ساتھیوں ٹیم آشیانہ کے کارکنان کے گھر والوں اور پڑھنے والوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آج نماز عصر اور مغرب کے درمیان شوال کی وادی (شمالی وزیرستان) میں ایک ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں ہماری اطلاع کے مطابق اب تک ١٢ افراد ہلاک اور بہت زخمی ہیں.
ٹیم آشیانہ کل (گزشتہ) مختصر پیمانے پر ادویات کی تقسیم کے لئے شوال کی وادی میں موجود تھی اور اب اپنے بیس کیمپ دتہ خیل میں واپس آچکی ہے. ہم تمام پڑھنے والوں سے اپیل کرتے ہیں کے آپ سب ٹیم آشیانہ کے کارکنان کی حفاظت کے لئے دعا گو رہیں.
 اس حملے کے بارے میں معلومات اکھٹا کری جا رہی جو بہت جلد یہاں (اس بلاگ پر) اپ ڈیٹ کر دی جائیں گی.

کارکن ٹیم آشیانہ 
شمالی وزیرستان.
Shawwal Valley North Waziristan

پیر, جولائی 09, 2012

ڈرون ایک دفع پھر شمالی وزیرستان کی فضاؤں میں

محترم دوستوں اور ساتھیوں،  اسلام و علیکم.

ہم کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈرون ایک دفع پھر شمالی وزیرستان کی فضاؤں میں منڈلا رہے ہیں، ہم دعا کرتے ہیں کے یہ ڈرون صرف شدت پسندوں، اور طالبان عناصر پر ہی حملہ کریں اور مقامی معصوم اور بیگناہ وزیرستانی ان کے عتاب ، قہر اور حملوں سے محفوظ راہیں. ہم ٹیم آشیانہ کے شمالی وزیرستان میں موجود کارکنان کے لئے بھی دعا کرتے ہیں کے شمالی وزیرستان میں موجود ٹیم آشیانہ کے سب ہی کارکنان کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے محفوظ رہیں.

"اور بے شک الله ہی سب سے بہتر حفاظت اور ظلم سے محفوظ رکھنے والا ہے. آمین.

فریال زہرہ 
کارکن ٹیم آشیانہ برائے شمالی وزیرستان.

اتوار, جولائی 08, 2012

شمالی وزیرستان سے ٹیم آشیانہ کے کارکن کی ڈائری


دوستوں، ساتھیوں اور عزیزوں،
اسلام و علیکم 

ٹیم  کے آشیانہ کے ساتھیوں کی ہدایت پر میں نے یہاں (شمالی وزیرستان) میں اپنی تعلیمی سرگرمیاں محدود کر .دی ہیں لیکن ٹیم آشیانہ کے دیگر  منصوبوں میں حصہ لے رہا ہوں. دو (٢)  دن قبل پتہ چلا تھا کہ ٹیم آشیانہ کے دوسرے کارکنان جو پشاور میں مقیم ہیں کچھ اور امداد لے کر یہاں (شمالی وزیرستان) آرہے ہیں، لیکن آج صبح ہم کو بتایا گیا ہے کہ ٹیم آشیانہ کے کارکنان کو ابھی روک دیا گیا ہے اور یہاں کے کشیدہ اور بگڑتے ہووے حالات کی وجہہ  فریال باجی اور دوسرے دوست ابھی نہیں آرہے.    
بہتر یہی ہوگا کہ ٹیم آشیانہ کے باقی کارکنان ابھی یہاں نہیں آئیں، میں اور ٹیم آشیانہ کے دوست، عدنان بھائی، فریال باجی، ندیم بھائی، اکرام بھائی اور باقی دوست یہاں (شمالی وزیرستان) سے اور جب بھی ہم لوگ شہروں میں گئے ہیں، وہاں بھی لکھتے رہے ہیں، بتاتے رہے ہیں، کہ شمالی وزیرستان کے مسائل کا حل فوجی کاروائی یا ڈرون حملے نہیں ہیں. جب تک ہم یہاں (شمالی وزیرستان) کے لوگوں کا اعتماد حاصل نہ کر لیں، یہاں کے لوگوں کو یہ یقین نہ دلا دیں کہ اگر وہ طالبان یا شدت پسندوں کا ساتھ چھوڑ دیں تو اسی میں وزیرستان میں رہنے والوں کی اور پاکستان کی بھلائی، فلاح اور سلامتی ہے، جب تک نہ تو یہاں کے حالت سہی ہو سکیں گے اور نہ ہی یہاں امن قائم ہو سکے گا. سچ کہوں تو اب مجھ کو بہت زیادہ محسوس ہونے لگا ہے کے جیسے جان بوجھ کر یہاں کے حالت کو خراب رکھا جا رہا ہے جس سے ملک دشمن عناصر اپنے مقاصد حاصل کر سکیں.

دوستوں، مجھ کو بہت کچھ لکھنے کی اجازت نہیں ہے، بس ٹیم آشیانہ کے معمولات اور دیگر تفصیلات تحریر کروں. مگر میرے لئے بہت مشکل ہے کہ میں یہاں کے لوگوں کی بےبسی، محرومیت، لاچاری، غربت، بھوک، افلاس، بیماری، اور دیگر پریشانیوں اور مصائب کا ذکر نہ کروں، میں اور ٹیم آشیانہ یہاں کے لوگوں کے لئے کچھ زیادہ نہیں کر سکتے مگر اپنے طریقے سے دنیا کو یہاں کے حالت سے آگاہ  تو کر ہی سکتے ہیں.

گزشتہ روز ڈرون حملہ ہوا، جمعہ کا دن تھا اور یہاں (شمالی وزیرستان) میں جمعہ کے دن ہر کوئی ڈرون حملے کے لئے تیار رہتا ہے. اس دن جب ہم نماز جمعہ کے لئے اکھٹا ہووے تو نماز کے بعد ہر کوئی ایک دوسرے سے ایسے مل رہا تھا کے جیسے پھر کبھی ملاقات نہ ہوگی، ایسا میں نے پہلی بار دیکھا، تھوڑا تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کے کل (جعمرات) سے ڈرون آ جا رہے ہیں، اور بہت ممکن ہے کے آج کسی وقت پھر کسی جگہ ڈرون حملہ کریں اور پھر لوگ مارے جائیں، اور پتا نہیں کس کا مکان، یا گھر تباہ ہو جاۓ، اسی لئے سب آپس میں ایسے مل رہے ہیں کے جیسے پھر ملاقات نہ ہوگی. یہاں (شمالی وزیرستان) کے لوگوں کی سوچ، بےبسی، اور لاچارگی پر افسوس کے  اور کچھ نہ کر سکا.  اللہ کے حضور گڑ گڑا کہ دعا کری کہ الله پاک ہم سب کو عقل، فہم، شعور عطا فرما اور ہم کو ایک قوم بن کر ایک ساتھ رہنے کی اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں  کام آنے کی توفیق عطا فرما - آمین. 

اور پھر وہی ہوا جس کا سب کو انتظار تھا، عصر کے بعد ڈرون بار بار  آتے رہے، کبھی بہت اونچائی اور کبھی بہت نچلی پرواز کرتے رہے، حفاظتی طور پر ہم خود محفوظ مقام کی طرف چل پڑے، لوگ اپنے اپنے طور پر خود کو محفوظ  رکھنے کی کوششوں میں لگ گئے، ایسے موقعوں پر انسان اپنی جانوں کو بچانے کی کوشش کرتا ہے اور سب لوگ وہی کر رہے تھے.  بلال محسود جب سے میں آیا ہوں میرے ساتھ ہی ہے، مجھ کو اپنی معلومات دینے لگا کے مجھ کو کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں، یہاں کے حالات میں مجھ کو بھی ایسا محسوس ہونے لگا تھا کہ جیسے یہ میرا آخری دن ہے. میں نے خود کو الله کے حوالے کیا اور محفوظ مقام کی طرف چل پڑا. ابھی ہم وہاں پہنچے بھی نہیں تھے کہ پھر سے ڈرون آگئے، اور اس دفع ان ڈرون کی  آواز  تک سنی جا رہی تھی. سنا ہے ان ڈرون میں ایسے کیمرے لگے ہیں جو زمیں کے اندر تک کی فوٹو نکال لیتے ہیں، تو پھر ہمارے چھپنے یا خود کو محفوظ رکھنے یا   کا کیا فائدہ؟ 
پھر بھی خود کو بہلانے یا دل کو تسلی دینے کے واسطے جو سب کر رہے تھے وہی ہم نے بھی کیا. 

ہفتہ, جولائی 07, 2012

شمالی وزیرستان دتہ خیل میں ڈرون حملہ Drone attack in data Khel, North Waziristan

اسلام و علیکم،

گزشتہ روز (٦ جولائی ٢٠١٢) کو شمالی وزیرستان میں دتہ خیل میں ڈرون حملہ کیا گیا، جس جگہ حملہ کیا گیا وہاں ٹیم  کے کارکنان نے اپنا کیمپ لگایا ہوا تھا. ہم کو ابھی تک ملنے والی معلومات کے مطابق ٹیم آشیانہ محفوظ ہے اور ایک نئے محفوظ مقام پر منتقل ہو چکی ہے. ہم ٹیم آشیانہ کی سلامتی کے لئے دعا گو ہیں. 
ڈرون حملوں میں ٦ میزائل فائر کیے گئے. جس سے دو (٢) مکانات پوری ترحان برباد ہو گئے. ہم کو ابھی تک ملنے والی معلومات کے مطابق دونوں مکانوں میں موجود تمام افراد مارے گئے ہیں. آخری اطلاع ملنے تک ١٩ افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں کچھ غیر ملکی اور مقامی باشندے شامل ہیں. مرنے والوں میں دو (٢) بچے بھی شامل ہیں.

ہماری اپنے تمام دوستوں اور پڑھنے والوں سے اپیل ہے کے وہ ٹیم آشیانہ کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کریں.