محترم دوستوں اور ساتھیوں،
اسلام و علیکم
الله پاک کے حضور دعا گو ہوں کہ آپ جہاں کہیں ہوں الله پاک کی رحمت کے سایے میں ہوں.
الله پاک کے فضل و کرم سے میں اور میرے ساتھی (ٹیم آشیانہ) دوست شمالی وزیرستان کے بے گھر (آئ-ڈی-پیز) کے مدد اور خدمات اپنے موجودہ وسائل کو پوری طرح استعمال کرتے ہوۓ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ جو بھی اپنے بھائی، بہنوں اور بچوں کے لئے کر سکتے ہیں کریں. الله پاک کا نے ہم کو جو بھی توفیق اور ہمت دی ہے ہم اس کے سہارے اپنا فلاحی مشن جاری رکھے ہوۓ ہیں. اپنے فلاحی مشن کی تفصیلات بیان کرنے سے پہلے کچھ زمینی حقائق کو یہاں بتانا اپنا فرض سمجھتا ہوں.
گزشتہ ایک ماہ سے پورے پاکستان کی سیاسی حالات اور بگڑی ہوئی معیشت کہ اثرات شمالی وزیرستان کے بے گھر لوگوں کے لئے بھی مشکلات کا سبب .بن رہے ہیں. مجھے نہیں علم کہ بنوں سے باہر کیا چل رہا ہے لیکن یہاں موجود فلاحی کارکنان، فلاحی تنظیمیں سرکاری اور غیر سرکاری ادارے شمالی وزیرستان کے بے گھر لوگوں کی مدد کرنے سے پوری طرح ناکام ہو رہے ہیں، صرف پاکستانی افواج ہی ہیں جو پوری تندہی، جانفشانی اور محنت سے ان لوگوں کی مدد اور خدمات کرنے میں مصروف عمل ہیں. ہم جیسے لوگ صرف باتیں کرنے اور وقت ہے گزار رہے ہیں. الله پاک ہم کو ہمت دے، حوصلہ دے، استقامت دے - آمین
ایک قوم کی طرح پتہ نہیں ہم کب سوچیں گے، ہم سب کے مسائل بہت ہیں لیکن حل کسی کے پاس نہیں خود ہمارے اپنے پاس ہمارے مسائل کا کوئی حل موجود نہیں. بحیثیت پاکستانی ہم ہمیشہ کسی غیبی امداد / مدد کا انتظار کرتے رہتے ہیں. لیکن کیا کبھی ایسا ہوا کے انسان کچھ بھی کرے بغیر کوئی مدد حاصل کر سکے؟ پہلے ہم کو خود کو اس قابل کرنا ہوگا کے الله پاک ہماری مدد کرے. نہیں تو جہاں ٦٥ برس گزر گئے ہیں کسی غیبی مدد کے انتظار میں وہیں مزید ١٠٠ برس گزر جانے ہیں.
شمالی وزیرستان کے بے گھر بھائی، بہنوں اور بچوں کو فلحال فوری طور پر جس مدد کی ضرورت ہے وہ کچھ اس طرح ہے:
غذائی اجناس:
آٹا، چاول، شکر (چینی)، گھی، نمک، مصالے، پیاز، آلو، ٹماٹر، وغیرہ.
کپڑے:
خواتین، مرد، بچوں کے لئے کپڑے.
ادویات:
مفت طبی امداد (فری میڈیکل کیمپ) کے لئے ادویات. خاص طور پر خواتین اور بچوں کے امراض کے لئے ادویات.
دیگر اشیا:
بچوں کے لئے کتابیں، کھلونے وغیرہ.
میری تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ شمالی وزیرستان کے بے گھر اور متاثرین کے لئے دل کھول کر مدد کریں. چاہے ہم سے رابطہ کریں یا دیگر فلاحی تنظیموں سے جو یہاں (بنوں) میں فلاحی خدمات سر انجام دے رہی ہیں سے رابطہ کریں.
اگر آپ شمالی وزیرستان کے متسیریں کی کسی بھی طرح مدد کرنا چاہتے ہیں اور ہم سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں تو براہ کرم درج ذیل پر رابطہ کریں.
http://teamashiyana.blogspot.com/2012/11/for-contrubution-help-or-any-assistance.html
جزاک الله
آپ کا بھائی
سید عدنان علی نقوی اور ساتھی فلاحی کارکنان