محترم دوستوں، ساتھیوں، ٹیم آشیانہ کے کارکنان، اور ہمارے گھر والوں،
اسلام و علیکم
سید عدنان علی نقوی اور ٹیم آشیانہ کے تمام کارکنان کی جانب سے آپ سب کو دلی عید مبارک قبول ہو. الله پاک رمضان کریم میں کی گئی ہماری محنت، عبادات، انسانیت کی خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرماے، ہم کو ہدایت عطا فرماے، ہم کو قبر میں اور آخرت میں آسانی فرماۓ. آمین.
الله پاک کے فضل و کرم سے آشیانہ کیمپ میں ١٧٠ یتیم، نادار، بے سہارا اور بے آسرا بچوں کے لئے عید پر نئے کپڑوں، چپل اور تحائف کا انتظام کر دیا گیا ہے. جو اب سے تھوڑا ہی دیر میں تقسیم کیے جانے ہیں. اس کے علاوہ ١٥٠ خاندان (جن کا کوئی سرپرست نہیں) کے لئے ایک ماہ کا راشن اور کچھ تحائف کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جو ٹیم آشیانہ کے کارکنان گھر گھر جا کر عید کی مبارک باد کے ساتھ تقسیم کر رہے ہیں.
الله پاک کے فضل اور کرم سے، آشیانہ کیمپ - دتہ خیل . شمالی وزیرستان، میں نماز عیدالفطر کل صبح ١٥-٨ (آٹھ بجکر پندرہ منٹ) پر ادا کری جاۓ گی. ہم یہاں تمام دباؤ کا سامنا کرتے ہوے عیدالفطر انشا الله اپنے ملک پاکستان کے بھائی، بہنوں کے ہمراہ منائیں گے. (گو کہ یہاں "شمالی وزیرستان" میں ایک روز قبل ہی عیدالفطر کا اہتمام ہو چکا ہے). الله پاک ہم کو ثابت قدم رکھے - آمین.
یہاں ہم ٹیم آشیانہ کے تمام کارکنان کے، اپنے بھائی بہنوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ماہ رمضان کریم میں ہم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھا اور ٹیم آشیانہ کے لئے امداد کری. الله پاک آپ سب کو اجر عظیم عطا کرے.
جزاک الله
منجانب، سید عدنان علی نقوی، اور ٹیم آشیانہ.
آشیانہ کیمپ، دتہ خیل. ٥ کلومیٹر. شمالی وزیرستان. پاکستان