اتوار, نومبر 18, 2012

عدنان بھائی بھیک مشن کے میں پشاور میں

 محترم دوستوں اور ساتھیوں
 اسلام و علیکم 

الله پاک کے فضل و کرم سے ٹیم آشیانہ برائے شمالی وزیرستان کے کچھ کارکنان اور ساتھ عدنان بھائی کے ہمراہ اب سے کچھ دیر قبل یہاں (پشاور) پہنچ چکے ہیں، عدنان بھائی اور ایک کارکن اسلم بھائی کی طبیعت کچھ ناساز ہے. جبکہ باقی ساتھی بھی سفر کی تھکن کا شکار ہیں. 
عدنان بھائی اور دیگر ساتھی انشا الله کل (بروز پیر، ١٩ نومبر ٢٠١٢) سے یہاں (پشاور) میں شمالی وزیرستان میں جاری فلاحی کاموں کی مدد کے لئے بھیک مشن کا آغاز کر رہے ہیں جبکہ دیگر شہروں میں موجود مقامی ساتھی اور دوست بھی بھیک مشن کا آغاز کریں گے. 

ہم اپنے تمام دوستوں اور ساتھیوں سے بھیک مشن میں حصہ لینے کی درخواست کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہم اپنے وزیرستانی بھائی بہنوں اور بچوں کہ لئے کچھ امداد جمع کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے. انشا الله.

یہاں ہم ایک دفع پھر سے اپنے تمام دوستوں، اور پڑھنے والوں کو بتاتے چلیں کہ آشیانہ کیمپ شمالی وزیرستان میں موجود ١٠٠ سے زائد بچوں، خواتین اور بزرگوں کے ساتھ ساتھ ٹیم آشیانہ کے کارکنان بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں. کیمپ میں غذائی اجناس کی شدید  قلت ہے.جبکہ ادویات بھی موجود نہیں ہیں. سرد موسم کی وجہہ سے مشکلات میں اور اضافہ ہو  گیا ہے.

ہم تمام دوستوں اور ساتھیوں سے بھرپور مدد کی اپیل کرتے ہیں. 

عدنان بھائی سے رابطے کے لئے:
00923452971618
s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca
team.ashiyana@gmail.com

جزاک الله خیر 
کارکنان 
ٹیم آشیانہ - پشاور.