منگل, جنوری 01, 2013

وزیرستان ڈائری: کوئی تو ہماری مدد کو آؤ

محترم دوستوں 
اسلام و علیکم 
آج کافی دن کے بعد ہم کو کمپوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولت ملی ہے. وقت کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ وزیرستان ڈائری کو اپلوڈ کردیا گیا ہے.


"اپنے دوستوں کو یہاں کے بارے میں بتانے کے لئے صرف کچھ باتیں لکھ رہا ہوں.
گزشتہ ایک ہفتے سے میں اور آشیانہ کیمپ میں مقیم تمام ساتھ اور مقامی افراد پورے دن میں صرف ایک وقت کا کھانا کھا رہے ہیں کیوں کہ ہمارے پاس غذائی اجناس نہ ہونے کے برابر ہیں. میں اور کچھ دیگر ساتھ شدید سرد موسم کی وجھہ سے بیمار ہیں اورصرف پیناڈول کی گولی پر اکتفا کے ہوے ہیں. 

گزشتہ ایک ہفتے میں ٢ بچے شدید بیماری کی وجھہ سے ہلاک ہو چکے ہیں. جن کو ہم سب نے مل کر دفنایا ہے. مزید کچھ بزرگ، بچے اور خواتین علیل ہیں جن کا علاج فلحال ممکن نہیں ہے. ادویات ہی نہیں ٹوہ کہاں سے علاج؟ غذائی اجناس ہی نہیں تو کیسا کھانا؟ گرم بستر کا حال ایسا ہے کہ ہم چار افراد ایک وقت میں کمبل یا رضائی استعمال کر رہے ہیں. خود کو گرم رکھنے کے لئے لکڑیاں جلاتے ہیں مگر ابھی لکڑیاں بھی ملنا بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے. مہنگائی اس قدر ہے کے الفاظ نہیں ہے کیا لکھوں....."

مکمل ڈائری پڑھنے کے لئے درجز ذیل لنک پر جائیں 
 Waziristan Dairy

جزاک الله