محترم دوستوں اور ساتھیوں،
اسلام و علیکم،
ٹیم آشیانہ (شمالی وزیرستان) کی جانب سے کی جانے والی اپیل پر ہمارے کچھ دوستوں اور ساتھیوں نے ہم سے رابطہ کیا اور ہماری ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی جس کے لئے ہم تمام دوستوں اور ساتھیوں کے شکر گزار ہیں اور الله پاک کے حضور دعا گو ہیں کہ الله پاک آپ کو اجر عظیم عطا فرماۓ، آمین.
یہاں (دتہ خیل، شمالی وزیرستان) میں سردیاں بڑھتی جا رہی ہیں اور آشیانہ کیمپ میں مقیم ٹیم آشیانہ کے کارکنان اور ہمارے وزیرستانی بھائی، بہن اور بچے ابھی تک گرم کپڑوں کی سہولت سے محروم ہیں. سردی سے بچاؤ کے ناکافی انتظام کی وجہہ سے مختلف قسم کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں جن کے علاج کی سہولیات موجود نہیں.
الله پاک ہم سب کو ان مشکل حالات کا سامنا کرنے اور ان سے نبرد آزما رہنے کو ہمت اور توفیق عطا فرماۓ - آمین.
آپ سب کی دعاؤں، مدد اور ہمت دینے کا بہت بہت شکریہ.
جزاک الله
ٹیم آشیانہ
آشیانہ کیمپ، دتہ خیل، شمالی وزیرستان