محترم دوستوں اور ساتھیوں
اسلام و علیکم ،
الله پاک کی ذات سے امید کرتے ہیں کہ ہمارے سارے دوست، احباب، گھر والے، اور ساتھی خیر خیریت سے ہونگے. الله پاک اپنی رحمت اور برکتوں کا سایہ ہم سب پر قائم رکھے اور ہم کو اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزر بسر کرنے کی توفیق، ہمت اور حوصلہ اتا فرماۓ، آمین.
اپنی پچھلی پوسٹ میں عرض کیا تھا کہ ٹیم آشیانہ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے قریب اپنے کیمپ میں پہنچ چکی ہے. اور اپنی فلاحی خدمات کے سلسلے کا آغاز کر چکی ہے. الله پاک ٹیم آشیانہ کے شمالی وزیرستان میں موجود کارکنان کو ہمت، صابر اور حوصلہ عطا فرمائیں. آمین.
ٹیم آشیانہ کے کچھ کارکنان پشاور میں موجود ہیں جہاں ہم لوگ شمالی وزیرستان کے لوگوں اور بچوں کے لئے ضرورت کی اشیا جمع کر رہے ہیں. ٹیم آشیانہ پشاور نی ابھی تک جو جمع کیا ہے اس کی اور ٹیم آشیانہ شمالی وزیرستان کے لئے درکار اشیا کی تفصیلات یہاں لکھ رہی ہوں جس میں ہمارے سارے دوست اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں. جزاک الله.
ٹیم آشیانہ کو پشاور اور دوسرے علاقوں سے ملنے والی امداد کی تفصیل:
١- غذائی اجناس: (بشمول آٹا، چاول، چینی، گھی، تیل، دالیں، مسالہ جات، وغیرہ).
لاگت ٥٠،٠٠٠ (پچاس ہزار روپے)، نصف رقم (پچیس ہزار محترم مجیب اللہ
خان صاحب نے دی) جزاک الله.
باقی نصف رقم (پچیس ہزار روپے) ٹیم آشیانہ کے فنڈ سے ادا کر گئی.
٢- ادویات وغیرہ:
بچوں، اور خواتین کے امراض کی ادویات کی لاگت ٣٥،٠٠٠ (پینتیس ہزار) جو ٹیم آشیانہ کے دستیاب فنڈ سے ادا کی جانی ہے.
٣- کپڑے وغیرہ:
بچوں کے ١٠٠ استعمال شدہ کپڑوں کے جوڑے، (حبیب جان بھائی نے عطیہ کرے)
خواتین کے ٥٠ استعمال شدہ کپڑوں کے جوڑے (نگہت باجی نے لاہور سے بھجواے)
مردوں کے ٥٠ استعمال شدہ کپڑوں کے جوڑے (مقامی "پشاور" کے لنڈا بازار سے فنڈ سے خریدے گئے)
بچوں کے ٥٠ نئے کپڑوں کے جوڑے (حبیب جان بھائی نے عطیہ کرے)
استعمال شدہ اور نئے جوتے، چپل مرد، خواتین اور بچوں کے لئے ٩٠ جوڑی مقامی بازار سے خریدے گئے.
٤- تالاب، ذخیرہ کئے گئے پانی کو صاف کرنے والی ادویات:
لاگت ٥،٠٠٠ (پانچ ہزار) روپے مقامی بازار سے فنڈ سے حاصل کی گئی.
٥- ٹیم آشیانہ کے سکول اور مدرسہ منصوبے کے لئے سامان:
١٠،٠٠٠ (دس ہزار روپے) کی لاگت سے چٹائیاں، جائے نماز، لکڑی کی ٥
(پانچ) بنچیں، حاصل کری گئی. نصف رقم ادا کر دی گئی ہے باقی نصف ادھار
ہے.
٦- نقد رقم / بینک سے حاصل ہونے والی رقم:
٥٠٠٠ (پانچ ہزار) حبیب جان بھائی "پشاور"
٢٠٠٠ (دو ہزار) مفتی علیم "پشاور"
٥٠٠ (پانچ سو) ہاشم بھائی "پشاور"
٥٠٠ (پانچ سو) مختلف لوگوں سے بھیک مشن میں حاصل ہوۓ.
بینک میں ٣ جون ٢٠١٢ کے بعد ابھی تک کوئی رقم وصول نہیں ہوی.
==============================================
محترم دوستوں اور ساتھیوں،
درج کی گئی تفصیلات لکھنے کا مقصد ہماری خود تشہیری کا نہیں ہے، ٹیم آشیانہ کبھی بھی اور کسی بھی طریقے کی خود نمائی نہیں چاہتی اور نہ ہی ہم کسی بھی ترحان کی پبلسٹی چاہتے ہیں. آپ سب کو اپنے کام اور دستیاب وسائل سے اگاہ رکھنے کے لئے ہم یہاں لکھتے ہیں. اس کے علاوہ ہمارے دوستوں کے علم میں ہونا چاہیے کے ہم نی کب اور کیا حاصل کیا اور کہاں لگایا.
الله پاک کے فضل اور کرم سے ٹیم آشیانہ کا سفر جاری ہے اور انشا الله جاری رہے گا. مشکلات آتی ہیں اور الله پاک ہی ہے جو ہم کو مشکلات سے نکالتے ہیں کیوں کے وہی (الله پاک) ہم کو ہر مشکل سے نکلنے والا ہے.
ٹیم آشیانہ کے پاس موجود فنڈ اب ختم ہو چکے ہیں. اور ہم کو شمالی وزیرستان میں اپنے فلاحی کاموں کو جاری رکھنے کے لئے مزید فنڈز کی فوری ضرورت ہے. ہم سب (ٹیم آشیانہ) کے کارکن آپ سب سے اپیل کرتے ہیں. درخواست کرتے ہیں کہ ہماری مدد کریں. شمالی وزیرستان کے حالات سے آگاہی دینا ہمارے لئے ممکن نہیں کیوں کے منصور بھائی جو ڈائری لکھ رہے تھے اس سے ہمارے لئے بہت مسائل پیدا ہو چکے تھے. ہم پھر بھی کوشش کرتے راہیں گے کہ اپنے دوستوں کو اپنے کام کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ شمالی وزیرستان میں موجود لوگوں اور اپنے وزیری بھائی، بہنوں کے حالات سے اگاہ کرتے رہیں.
ہزاروں وزیری بہنیں، بچے، بزرگ اور جوان شمالی وزیرستان میں بہت برے حالات میں زندگی گزار رہے ہیں جن کو ہماری مدد اور ساتھ کی ضرورت ہے، ٹیم آشیانہ اپنی پوری کوشش کر رہی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کے ہمارے اور کتنے بھائی بہن اس مشکل وقت ہمارے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں.
الله پاک آپ کا اور ہمارا حامی اور ناصر ہو.
جزاک الله خیر
سیدہ فریال زہرہ
کارکن،
ٹیم آشیانہ برائے شمالی وزیرستان.
ہم سے رابطہ کرنے کے لئے:
team.ashiyana@gmail.com
s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca
faryal.zehra@gmail.com
یا ہم کو اپنا پیغام بھیجیں
+92 345 297 1618
یا اگر آپ ہماری مدد کرنا چاہیں تو اس کے لئے استعمال کریں:
"Ashiyana"
Ms. Badar un Nissa.
A/c # 0100-34780.
United Bank Limited.
Gulistan e Joher Branch. (1921)
Karachi, Pakistan.
Swift Code:UNILPKKA
Ms. Badar un Nissa.
A/c # 0100-34780.
United Bank Limited.
Gulistan e Joher Branch. (1921)
Karachi, Pakistan.
Swift Code:UNILPKKA