منگل, مارچ 27, 2012

وزیرستان (شمالی) سے ٹیم آشیانہ کی اپیل

محترم دوستوں اور ساتھیوں، اسلام و علیکم.
میں آج ہی وزیرستان سے واپس پشاور آی ہوں، ٹیم آشیانہ کی کچھ ارکان ابھی بھی وزیرستان میں موجود ہیں. وزیرستان خاص کر (شمالی)  کے بہت سارے لوگ بہت بوری حالت میں ہیں اور زندگی گزار رہے ہیں. مجھ کو ٹیم آشیانہ کے سرپرست نے وہاں کے پورے حالات بتانے سے روک رکھا ہے نہیں تو حالات ایسے ہیں کہ اگر بتانا چاہوں تو خود میری حالت خراب ہو جاۓ، ٹیم آشیانہ سب کے لئے تو کچھ نہیں کر سکتی مگر کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں ہم نے کچھ لوگوں کی جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں ذمےداری لے رکھی ہے. الله پاک بھی غیب سے ہماری مدد کا کوئی نہ کوئی راستہ بنا ہی دیتا ہے. 
محترم دوستوں، ٹیم آشیانہ ایک دفع پھر قلیل فنڈز کا شکار ہو رہی ہے. ١٥٠ بچوں کی ذمہ داری اور ٥٠ خواتین کے لئے کم کرنا وو بھی وزیرستان جیسے علاقے میں آسان نہیں ہے. ٹیم آشیانہ اپنے تمام تر وسائل استعمال کر رہی ہے اور ہم کو الله پاک کی ذات پر پورا یقین اور بھروسہ ہے کے جیسے پہلے ہمارے دوستوں نی احباب نے ہماری مدد کری ہے ویسے ہی اس وقت اور انے والے وقتوں میں ہماری مدد کریں گے. 
ٹیم آشیانہ کی اہم ضروریات کچھ یہ ہیں: 
١- بچوں کے لئے کپڑوں کا انتظام کرنا (خصوصاً شلوار قمیض) 
٢- بچوں اور خواتین کے لئے ادویات کا انتظام کرنا (٤ مڈیکل کیمپ کے لئے)
٣- بچوں کے لئے کتابوں کا انتظام کرنا
٤- ٹیم آشیانہ کے اراکین اور کچھ بچوں کے لئے غذا کا انتظام کرنا

مندرجہ بلا ہماری انتہائی اہم ترجیحات ہیں. ہم اپنے صبح ہی دوستوں، احباب سے رابطہ کر رہے ہیں اور ہم کو الله پاک کی ذات پر پورا یقین ہے کے کہی نہ کہی سے ہماری ضروریات پوری ہو جائیں گی - انشا الله.

آپ ہماری کیسے مدد کر سکتے ہیں؟
ہم سب ہی یہ بات اچھی ترہان جانتے ہیں کے پورے پاکستان میں تعلیمی سال ختم ہو رہا ہے. آپ کے بچوں  کی اور آپ کی گزشتہ تعلیمی سال کی کتابیں ہمارے بہت کم آسکتی ہیں. اس ترہان ٹیم آشیانہ کا کافی فنڈ بچ جاۓ گا جو کسی اور استعمال میں لیا جا سکتا ہے. ہم کو کلاس اول سے کلاس دھم (١٠) تک کی کتابیں چاہیے. جس کا انتظام اگر ہم سب مل کر کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں. اس کے علاوہ ہم کو کچھ اور کتابوں کی بھی ضرورت ہے جن میں کچھ درج زیل ہیں.
١- شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی کتاب "مشرق کی بیٹی".
٢- محترم پرویز مشرف کی کتاب "سب سے پہلے پاکستان" کا اردو ترجمہ.
٣- پاکستان کی تاریخ سے متعلق کچھ کتابیں.
٤- قائد محمد الی جناح کے بارے میں کچھ کتابیں.
٥- اور کچھ اسلامک کتابیں جن میں زندگی گزارنے کے طریقے بیان ہوں. 
شمالی وزیرستان میں ابھی تک کچھ شرپسند عناصر کا اثر موجود ہے جس کا حل صرف وہاں کے لوگوں کو سہی اسلامی تعلیمات اور پاکستانی بنانے میں ہے. ہم کو بہت خوشی ہے کے صرف اور صرف پاکستان آرمی کے جوان ہی وہاں نہ صرف مڈیکل کیمپ لگا رہے ہیں بلکہ وزیرستان کے بچوں کو ایک اچھا پاکستانی بنانے میں اپنی پوری محنت کر رہے ہیں. الله پاک ہمارے جوانوں کو ہمت، صبر اور حوصلہ عطا فرمائیں - آمین. ہم بھی اپنی چھوٹی سی کوشش کر رہے ہیں ہیں جو لوگ بگڑ گے ہیں ان پر ہم زیادہ محنت نہیں کر سکتے مگر جو بچے ابھی حالات کو دیکھ رہے ہیں ان کے ذہنوں میں اسلام کی سہی تعلیمات اور پاکستان کی محبت شامل کر دیں تاکے آنے والے وقتوں میں یہ بچے ہم سب کی ساتھ پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکے. اس مقصد کے لئے ہم نے سب سے مشکل علاقے دتہ خیل اور آس پاس کے بچوں کو تعلیمی سہولت دینے اور دیگر سہولیات دینے کا فیصلہ کیا ہے. ٹیم آشیانہ کے کچھ اراکین اس راے سے متفق نہیں ہیں مگر ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے علاقوں میں ہی کم کرنے کی زیادہ ضرورت ہے. اور ہم پوری امید کرتے ہیں کہ ہمارے اس مقصد میں جہاں ہماری فمیلی اور دوست ہمارا ساتھ دیں گے وہی وزیرستان میں موجود مقامی لوگ اور سکورٹی کے ادارے بھی ساتھ دیں گے - انشا الله.
اس مقصد کے لئے ہماری بہت اچھے اور اولڈ کارکن منصور احمد بھائی، فیصل بھائی اور فرحان بھائی نے ذمہ داری لینے کا وعدہ کیا ہے. منصور بھائی کیوں کے ایک استاد بھی ہیں اور آج کل وزیرستان کے بچوں سے بہت گھل مل گے ہیں اس لئے ان کا ہمارا ساتھ دینا بہت ضروری ہے. ہم دتہ خیل میں ایک چوتھا سا سکول شروع کر رہے ہیں جس میں کچھ زیادہ سہولیات دینے کا وعدہ تو نہیں کر سکتے مگر علم دینے کی اپنی پوری کوشش کریں گے، اس کے علاوہ اس سکول میں اسے بچے جن کے گھر والے یا ماں باپ بچھڑ گے ہیں یا جن بچوں کی دیکھ ریکھ کے لئے کوئی نہیں ان کو رکھنے کا بھی انتظام کیا جارہا ہے. انشا الله 
ٹیم آشیانہ نے پہلے ایسے بچوں کو پاکستان کے کسی ایسے ادارے میں بھیجنے کا سوچا تھا جو بچوں کی اچھی ترہان دیکھ بھال کر سکتے ہیں مگر پاکستان کے دوسرے علاقوں میں وزیر بچوں کے ساتھ کیسا سلوک ہوگا اس کا سوچ کر ہم نے ان بچوں کے لئے وزیرستان میں ہی انتظام کرنے کا فیصلہ کیا. الله پاک ہماری مدد کرے اور ہم کو اس کام کو اچھی طریقے سے اور پورا سر انجام دینے کی توفیق عطا فرماے - آمین.
 
محترم دوستوں، ایک دفع پھر ہمارے کچھ دوستوں نے ہم سے تصور اور ویڈیو کا مطالبہ کیا ہے جو ہمارے اختیار میں فلحال نہیں ہے. ہم کو وزیرستان میں کام کرنے کی اجازت ملی ہی اسی اصول اور بنیاد پر ہے کے ہم وہاں کے لوگوں کی تصویر بنا کر دنیا میں نہیں بھیجے گے، ایسے میں وزیر لوگ شاید اپنی ہتک محسوس کرتے ہیں اور کچھ سکورٹی کے مسائل بھی شامل ہیں. ٹیم آشیانہ کا ایمان ہے کے جو لوگ الله کی رہ میں خرچ کرتے ہیں وہ دیکھ کر نہیں بلکے الله پاک کی ذات پر ایمان rakh کر ہی خرچ کرتے ہیں. اور ہمارا رب ایسے ہی لوگوں کو پسند کرتا ہے.
ہم کسی پر کوئی زبردستی نہیں کر سکتے، ڈرا دھمکا نہیں سکتے، ہم صرف دعاکر سکتے ہیں اور اپیل کر سکتے ہیں، ہدایت دینے والی ذات الله پاک کی ہے. الله پاک ہم سب کو ہدایت عطا فرماے آمین. 

تقریباً١٠٠ بچوں کے لئے استعمال شدہ یا نیو کپڑوں کی بھی ضرورت ہے. جو کے ان بچوں کے لئے ایک سال تک کام آسکیں. اس کے علاوہ خواتین کے لئے بھی کپڑوں کی اور خواتین کے کام کی کچھ اشیا کی بھی ضرورت ہے. ہماری بہنیں ان کی ضروریات سے اچھی سے واقف ہیں. 

ادویات یہاں کا سب سے اہم اور ضروری ضرورت ہے. ہم جتنی بھی ادویات یہاں لاتے ہیں ایک یا دو میڈیکل کیمپ میں ہی ختم ہو جاتی ہیں کیوں کے جیسے ہی لوگوں کو پتا لگتا ہے کہ فلاں جگہ کیمپ لگ رہا ہے لوگ دور دور سے آتے ہیں. 
ہماری اگلی پلاننگ میں ٤ میڈیکل کیمپ ہیں جو ہم کو دتہ خیل اور اس کے آس پاس پی علاقوں میں لگانے ہیں جن کے لئے ادویات کا کل لاگت تقریباً ٤ سے ٥ لاکھ(چار سے پانچ لاکھ روپے) تک ہے. الله پاک ہماری مدد فرمائیں. آمین.

اور اور اہم مثلا وزیرستان کی حملہ خواتین کا ہے. ہم کو صرف ایک جگہ وہ بھی وانا میں ایک سہی اسپتال ملا جہاں زچگی کا عمل سہی ترہان مکمل ہو سکتا ہے اکثر خواتین گھروں میں ہی اس عمل سے گزرتی ہیں جس کے دوران اکثر ماں یا بچے یا دونو کی زندگیاں خطرے میں ہوتی ہیں. ہم کو یہ بتاتے ہووے بہت دکھ اور افسوس ہے کہ گزشتہ ماہ ہم نے ایسے ٥ (پانچ) کیس دیکھ جن میں ایک ماں اور چار بچے خالق حقیقی سے جا ملے، الله پاک ان کی مگفرت فرماے اور لواحقین کو صبر عطا فرماے، آمین. 
ایسے واقعات کو روکنے کے لئے وزیرستان میں موبائل میٹرنٹی کے انتظام کی بہت ضرورت ہے جس میں ایک تجربہ کر ھیلتھ ورکر اور نرس ہو جو ضرورت پڑھنے پر حاملہ خواتین کی مدد کر سکے. 

پولیو مہم:
ہم کو پتا لگا کی پورے پاکستان میں پولیو مہم بہت جوش اور جذبے سے چلائی گے ہے. ہم بھی اس امید پر کی شاید اسی بہانے کچھ لوگ وزیرستان کی بچوں کو پولیو کی قطرے پلا کر کم از کم ان بچوں کو پولیو سے بچنے کا انتظام کر دیں گے مگر کچھ جگہوں جیسے وانا یا کچھ آی ڈی پیز کیمپ کی علاوہ وزیرستان کی بہت سارے علاقوں میں پولیو مہم کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا. الله پاک اس انتظام کرنے والوں کو توفیق، ہمت اور حوصلہ عطا فرماے، آمین.

ہم اپر درج کی گی کتابوں کی بارے میں تھوڑا سا عرض کر دیں. مشرف صاحب کی کتاب یا بیبی شہید کی کتاب کو یہاں منگوانے کا مطلب یا مقصد ان لوگوں کے لئے کسی قسم کی کوئی مہم چلانا نہیں ہے. نہ ہی ہم کسی بھی طریقے سے سیاست میں شامل ہونا چاہتے ہیں. بلکے ہمارے کچھ ارکان نہیں یہ کتابیں پڑھی ہیں اور ہم صبح اس بات پر متفق ہیں کے ایسی کتابیں ہم لوگوں میں شعور بیدار کرتی ہیں جن سے ہم میں سہی یا غلط کا فیصلہ کرنے کے لئے ایک رہنما کا کردار ادا کرتی ہیں. اس بارے میں اگر کوئی اور کتاب آپ دوستوں کی نظر میں ہو جو ہمارے کسی کم اسکے تو ہم بہت خوشی کے ساتھ اس کتاب کو یہاں شامل مطالعہ کریں گے.

محترم دوستوں اور ساتھیوں. ہم نے مختصر کر کے ہماری کچھ ضروریات اور باتیں اور حالات سے آپ کو اگاہ کیا ہے. اس امید پر کے ہم سب مل کر بہت زیادہ نہ سہی مگر تھوڑا سا حصہ کچھ نیک کاموں میں شامل کر سکیں. ہماری بہن فریال، کینیڈا میں اپنا کام کاج چھوڑ کر یہاں آی ہے. بہن بدر کراچی میں اپنی ٢ ماہ کی بچی کو چھوڑ کر یہاں آی ہے. ہمارے بھائی منصور حادثے کا شکار ہونے کے باوجود اپنی ایک ٹانگ سے معذور (عارضی معذوری)  ہونے کے باوجود یہاں آی ہیں. عدنان بھائی سالوں سے یہاں کام کر رہے ہیں، لاہور کے کچھ ساتھی آتے ہیں. پشاور کے کچھ ساتھی. ہم سب مل کر بہت معمولی اور چھوٹا سا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. مقصد ہمار ایک ہی ہے اور وہ ہے کی اپنی زندگی سے کچھ وقت نکال کر کچھ سرمایا نکال کر ایسے لوگوں کی لئے کام کیا جاۓ جن ک لئے کوئی کام نہیں کرتا. ایسے علاقوں میں کام کیا جاۓ جہاں کوئی جانا نہیں چاہتا. اور ہم اسی کوشش میں ایک ایک دیں گزار رہے ہیں کہ ہم جیسے اور لوگ بھی بغیر کسی انتظار کی خود آے اور پاکستان کی لئے، اسلام کی لئے کام کریں. 

یہ تحریر کچھ زیادہ ہی طویل ہو چلی ہے. ہم آپ سے اجازت چاہیں گے اس دعا کی ساتھ کی الله پاک ہم سب کو ہدایت، توفیق اور حوصلہ عطا فرمائیں، ہم سب کو نیک کام کرنے اور نیک کام کرنے والوں کا ساتھ دینے کی توفیق عطا فرمائیں. آمین.

ٹیم آشیانہ کی مدد کرنے یا رابطے کی لئے درج ذیل استمال کریں.
 
Team Ashiyana, Data khel.
North Waziristan.
team.ashiyana@gmail.com
s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca
faryal.zehra@gmail.com
+92 345 297 1618   (for sms or call, leave your text if find switchoff)               

For your funds or contribution please use:

"Ashiyana"
Ms. Badar un Nissa.
A/c # 0100-34780.
United Bank Limited.
Gulistan e Joher Branch. (1921)
Karachi, Pakistan.
Swift Code: UNILPKKA
آپ اپنے صدقات عطیات دیگر بھی ہم کو بھیج سکتے ہیں. اس کے علاوہ، کراچی، لاہور یا پشاور میں ہم سے رابطہ کر کے ہم کو غذائی اجناس، کتابیں، کپڑے وگرا بھی دے سکتے ہیں (اگر ہمارا کارکن ان شہروں میں موجود ہوا)
آپ کی دعاؤں، اور مدد کے منتظر.
ٹیم آشیانہ
شمالی وزرستان 
اسلام و علیکم 
 سیدہ فریال زہرہ 
جزاک الله خیر