اتوار, مارچ 25, 2012

وزیرستان سے سید عدنان علی نقوی کا پیغام

اسلام و علیکم، محترم دوستوں اور ساتھیوں. 
الله پاک کے حضور دعا  کرتے ہیں کہ وہ ہم پر اور آپ پر اپنی رحمتیں، برکتیں اور کرم فرماے، آمین. بے شک، ووہی (الله) کی ذات ہے جس نے ہم کو پیدا کیا، ہم کو عقل اور شعور عطا فرمایا کہ ہم (انسان) اس کی نعمتوں کو اچھی ترہان استعمال کریں اور اس (الله) کا شکر ادا کرتے رہیں. الله پاک ہم سب ہی کو اپنی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرماے اور ہم کو نیک لوگوں میں شمار کرے، آمین. 
محترم دوستوں، کافی عرصے کے بعد آپ سے ہم کلام ہونے کا موقع حاصل ہو رہا ہے. میری پوری کوشش یہی ہوتی ہے کے ہم دوست باتیں کم کریں اور ہم اپنے کم اور جس مقد کے لئے یہاں (فلحال وزیرستان) ہیں اس کم پر اپنا پورا دھیان دیں. الله پاک ہم کو اپنے بندوں کی خدمات کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرماے، آمین. 

محترم دوستوں، آج ٢٥ مارچ ٢٠١٢ ہے اور مجھ کو یہ بتاتے ہوۓ بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آج ٹیم آشیانہ کو یہاں (وزیرستان) میں خدمت انسانیت کرتے ہوۓ تقریباً ٣ برس کا عرصہ مکمل ہوا. ان ٣ برسوں میں ہم نے کیا کیا اس کی تفصیل آپ ہماری پرانی پوسٹ اور ای میل میں ملاحظہ سکتے ہیں. ان ٣ برسوں میں ہم نہیں ہر ترہان کے حالت کا سامنا کیا، جہاں کچھ کامیابیاں حاصل ہوئیں تو وہاں بہت ساری ناکامیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا. ٹیم آشیانہ جو کے فرینڈز آف عدنان ہی کی شکل ہے. ہمارے کچھ مستقل دوست تو پچھلے بہت برسوں سے ہمارے ساتھ ہیں الله پاک ان بھی بہنوں کو اور ہمت حوصلہ، صبر اور استقامت عطا فرماے، امین اور کچھ دوست جو ہمارے ساتھ کچھ وقت کے لئے شامل ہوتے ہیں ہیں الله پاک ان کی محنت اور کام کو قبول فرماے اور ہمارے دوستوں کو ایسے کام کرنے کی توفیق عطا فرماے، امین. 
ہم نہیں کیا کیا؟ کیسے کیا؟ کیوں کیا؟ اور کتنا کیا؟ اس کا صرف ایک ہی سبب یا وجہہ ہے. ہم یہ صبح صرف اور صرف الله پاک کی رضا اور اپنے پاکستانی بھائی، بہنوں کے لئے کر رہے ہیں. ہم پاکستان کے ایسے علاقوں میں کام کر رہے ہیں جہاں جانے اور روکنے کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا. اور الله پاک کے فضل و کرم، اور عنایات سے ہم کو ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ہن ملی نقصان ضرور ہوا مگر ہمارے نزدیک ایسے نقصان کی کوئی اہمیت نہیں ہم نہیں تو ایسا ہی سوچا کہ ہم نہیں نہ سہی کسی اور کے ذریے ہی ہمارا سامان لوگوں تک پہنچ گیا ہوگا. 
ہم نہیں اپنے کام کے دوران بہت سیاست دانوں، اور فلاحی لوگوں سے رابطہ کیا. لوگوں کو آگاہ کیا کہ کہاں کہاں کن کن چیزوں کی ضرورت ہے اور کیا کام کرنا باقی ہنی. مگر صرف وعدے اور دعوے ہی ملتے رہے اس کے علاوہ اور کچھ نہیں. ہم صرف الله پاک کے حضور دعا کرتے ہیں کہ الله پاک ان کو اور ہم سب کو توفیق عطا فرماے، آمین.  
آج ہم سب بہت خوش ہیں کہ، ٢٣ مارچ جو کے یوم پاکستان تھا دتا خیل (وزیرستان) میں ٹیم آشیانہ اور کچھ مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر منایا گیا. یہ ایک بہت تعلق حقیقت ہے کہ ہماری طرف سے منعقد کی گی اس میں صرف ٤٠ سے ٥٠ مقامی افراد نے شرکت کری مگر ہماری اتنی محنت کے بعد اگر ہم کچھ محسود اور قبائلی لوگوں کے ذہن تبدیل کرنے میں کامیاب ہوۓ اور اگر الله پاک کی رضا اور خوشنودی شامل حال رہی تو ایک نہ ایک دن سارا وزیرستان اور قبائلی علاقے کے رہنے والے ہمارے پاکستانی بھائی بھی ہمارے ساتھ مل کر یوم پاکستان مانیں گے اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے. انشا الله. 
باقی تفصیل ہماری بہن فریال اور ہمارے دوسرے والنٹیر ساتھی آپ کو آگاہ کرتے رہے گے. 
مجھ کو اجازت دیں. الله پاک ہم صبح کو صبر اور ہمت اور استقامت عطا فرمائیں. آمین. 
جزاک الله خیر.
آپ کا بھائی
سید عدنان علی نقوی
ٹیم آشیانہ . وزیرستان. 
 s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca
team.ashiyana@gmail.com