اتوار, مارچ 04, 2012

ٹیم آشیانہ وزیرستان

اسلام و علیکم
الله پاک کی ذات سے امید کرتا ہوں کہ ہمارے سارے دوست، احباب خوش و خرم ہونگے، کیوں کہ کچھ بیماری، کچھ ذاتی مصروفیت کی وجہہ سے آپ سب سے نہ ہی کوئی رابطہ کر سکا اور نہ ہی آپ کو اپنے کام کی تفصیلات دے سکا، اپنی اس کوتاہی اور لقزش کے لئے شرمندہ اور نادم ہوں اور امید کرتا ہوں کی ابہ سے کوئی اسی سرزد نہ ہوگی. الله پاک مجھ کو اور سارے ساتھیوں کو صحت، تندرستی اور حوصلہ عطا فرماے - امین
ٹیم آشیانہ کی پچھلے کام کی تفصیلات بہن فریال کے ذریے آپ تک پہنچ چکی ہیں، ابہ ہم مزید کیا کر رہے ہیں اس کے بارے میں آپ کو بتانا ضروری ہے، ٹیم آشیانہ نے ٣٥٠ افراد کا کمپ الله پاک کے فضل و کرم سے بہت زمیداری اور محنت سے چلا، بدین سندھ میں موجود ہمارے بھائی بہن ہم سے بہت خوش ہووے مگر فنڈز کی کمی اور سیاسی حالت کی وجہہ سے ہم اس کمپ کو مزید نہیں چلا سکے اور ہم نے ان لوگوں کو الله پاک کے حوالے کر کا اپنے گھروں کو واپس آگے، فریال باجی اور عدنان بھائی نے ایک اور ٹیم ترتیب دے کر وزیرستان کا رخ کیا اور ابہ ٹیم آشیانہ دو ٢ مختلف جگہوں کے لئے کام شروع  کر رہی ہے ان میں یم نے دو ٢ ٹیم ترتیب دی ہیں ایک ٹیم سندھ کے سلب متسیریں کے لئے میڈیکل کمپ کا انتظام کرے گے اور دوسری ٹیم مستقل وزیرستان کے بچوں اور خواتین ک لئے وانا وزیرستان میں موجود رہے گے.
سید عدنان علی نقوی بھائی اور فریال بہن دس (١٠) رکنی ٹیم کے ساتھ وزیرستان میں موجود ہیں
ٹیم آشیانہ (وزیرستان) کی تفصیلات
سید عدنان علی نقوی، وولنٹیر انچارج
فریال زہرہ، وولنٹیر براۓ خواتین
محمد احمد رضا، وولنٹیر براۓ اطفال
ڈاکٹر جمیلہ، وولنٹیر
ڈاکٹر صادق خان، وولنٹیر
بہن عظمت خاتون، نرس وولنٹیر
صبیحہ بی بی، وولنٹیر
فرخ اچکزئی، وولنٹیر
نمیر احمد، وولنٹیر
صاحبزادہ عالم شیر خان، وولنٹیر
ٹیم آشیانہ (وزیرستان) کی ذمہ داریاں
ٹیم آشیانہ وزیرستان کے متاصرہ اور ایسے علاقوں میں خواتین اور بچوں کو طبی سہولیات فراہم کرے گے جہاں حکومتی ادارے یا کوئی اور نہیں پہنچ سکا ہے. اس کے علاوہ وزیرستان کے بچوں کو کپڑوں، اور کتابوں کی فراہمی بھی کی جاۓ گی - انشا الله. ہم اپنی پوری کوشش کریں گیں کے اپنی وزیر بھائی بہنوں کو جس قدر سہولت فرہم کر سکیں کریں
ہمارے وہ دوست جو ٹیم آشیانہ (وزیرستان) کا حصہ بننا چاہتے ہو ہم سے رابطہ کریں. ہم آپ کو پورا یقین دلاتے ہیں کی وزیرستان کے بارے میں جو کچھ بتایا جا رہا ہے ویسا ہر گز نہیں ہے وزیر بھائی بہن بہت محبت اور ملنسار ہیں اور ہماری مدد کے منتظر ہیں. اور ہم سب مل کر ہی اپنے وزیری  بھائی بہنوں کی مدد کر سکتے ہیں اور ان صبح کو پاکستان کا حصہ بنا سکتے ہیں
آئیے اور ٹیم آشیانہ کا ساتھ دیں ایک بہتر، محفوظ، اور اور امن پاکستان کے لئے.
الله پاک، ہم سب کو ہمارے مقصد میں کامیاب کرے اور ہم کو ایک اچھا انسان بنانے کی توفیق عطا فرماے، امن

جزاک الله خیر
منصور احمد
ٹیم ممبر، ٹیم آشیانہ
ٹیم آشیانہ وزیرستان






اور ہمارا رب جس کو چاہے عزت دے اور جس کو ذلت
الله پاک ہم کو ہمت عزت اور حوصلہ عطا فرماے، امین
 
My self, in Abbasi Shaheed Hospital - Karachi, after road accident when I was returning from Badin (Sindh) to Karachi to receive few of my friends. Now recover after 2 surgeries. Thanks for the friends for there prayers, love and wishes. May ALLAH gives me more courage to continue my work as last. Ameen.