بدھ, اپریل 18, 2012

A few Image of my cam, taken at Waziristan (North)

Assalam O Alikum,
I am going back to Canada within few days, I've been worked with Team Ashiyana under the supervision of Adnan bro.I enjoyed with my work and stay at that place. Although, photography isn't allow due to some social and security reasons by the social and team ashiyana. I took a few images and now here they are for the sharing. Hope to share more with the world.
Regards
Syeda Faryal Zehra

North Waziristan, Team Ashiyana, Adnan and Bheek Mission In Peshawar.

محترم دوستوں اور ساتھیوں، 
                                        اسلام و علیکم!

"اور وہی (الله) ہے، جو جس کو چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جو مانگتا ہے ذلت."
الله پاک کے فضل اور کرم کے ساتھ، آپ کی دعاؤں، دی گی امداد، محبت، اور خلوص سے، ٹیم آشیانہ، دتہ خیل - شمالی وزیرستان میں اپنا فلاحی کاموں کا سفر جاری رکھے ہوے ہے. گزشتہ ماہ (مارچ - اپریل) میں ہم نیں دتہ خیل اور آس پاس کے علاقوں میں ٣ میڈیکل کیمپ لگاۓ جہاں ١٢٠٠ (بارہ سو) بچوں، خواتین اور بزرگوں کا علاج کیا گیا اور ان کو ضروری ادویات فراہم کری. 
اس کہ علاوہ، دتہ خیل میں ٹیم آشیانہ کے ١٢ (بارہ) کارکن ابھی بھی موجود ہیں، جن میں ٤ (چار) کارکن کا تعلق پاکستان کے دوسرے علاقوں سے ہے اور باقی ٨ (آٹھ) کارکن مقامی ہیں. ٹیم آشیانہ کے کارکن دتہ خیل اور ملحقہ علاقوں میں کسی بھی قسم کی فلاحی مدد کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں، ضروری نہیں کہ اگر ہمارے پاس امدادی اشیاء موجود نہ ہوں تو ہم واپس آجائیں، ہم وہاں کوئی بھی کام کرنے کو تیار ہیں، ہم کسی بھی مقامی یا بینلاقوامی فلاحی انجمن کے ساتھ مل کر ایک والینٹر کے حثیت سے کام کرتے ہیں، ہم مقامی لوگوں کو تعلیم دینے کےلئے اپنی کوشش کرتے ہیں. ہم مقامی بیمار لوگوں کو وزیرستان کے دوسرے علاقوں میں پہچانے کے لئے انتظامات کرنے میں لوگوں کی مدد کرتے ہیں. اس کے علاوہ اگر ہم کچھ امدادی سامان جیسے، ادویات، کپڑے، کھانے پینے کا سامان جمع کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ہم اس سامان کو جلد از جلد وزیرستان (شمالی) کے مجبور اور بے بس بھائی،  بہنوں تک پہچانے کی پوری کوشش کرتے ہیں. ہم اپنی بلاگ، موبائل میسج، ای میل، اور ملاقاتوں کے ذریے وزیرستان کے موجودہ حالات سے بھی اپنی دوستوں اور آپ سب کو آگاہ کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں.
"آج کافی دنوں کہ بعد میرا (سید عدنان علی نقوی) کا پشاور آنا ہوا ہے، اور کچھ ای میلز، بلاگ پڑھنے کا موقع ملا، کچھ دوستوں، عزیز، رشتےداروں اور احباب سے فون پر بات کرنے کا موقع ملا. سب کے خیالات جانے، سب کی باتیں پڑھی اور سنیں، مگر بہت کم لوگ میری بات کو سمجھ پاۓ، الله پاک مجھ کو اپنی بات اور اپنے کام اور اپنے مقصد کو بیان کرنے اور سمجھنے کی توفیق عطا فرماے، اور مجھ کو اور میری ٹیم کو صبر، ہمت اور حوصلہ و استقامت عطا فرماے، آمین. 
عزیز دوستوں اور ساتھیوں، میں سب سے پہلے اپنی ٹیم کے موجودہ اور سابقہ ساتھیوں کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں کے ہر مشکل وقت اور حالات میں میرے ساتھ رہے، تمام تر پریشانیوں اور خطروں کے باوجود، میرا ساتھ دیا، اس کا بدلہ ووہی دے گا جس نے نیک اعمال کا اجر اور بدلہ دینا کا وعدہ کیا ہے. الله پاک آپ سب کو زندگی کے ہر مقصد میں کامیاب اور کامران کرے، زندگی اور ہمیشہ رہنے والی زندگی (آخرت کی زندگی) میں آپ سب کا مقام بلند کرے اور آپ سب کے ساتھ میرا انجام (بروز حشر) اپنے نیک اور داہنے ہاتھ والے بندوں میں کرے، آمین."
"یہاں میں بہت خاص طور پر اپنے ان دوستوں، ساتھیوں اور ہمدردوں کا دل کی گہرایوں سے شکر گزار ہوں، جو ہمارے ساتھ موجود نہیں تھے، مگر انہوں نے ہر مشکل وقت پر ہمارا کسی نہ کسی طریقے سے ساتھ دیا، وہ سب دوست اور احباب، جنہوں نے ہماری کسی نہ کسی طریقے سے مدد کری، (جنہوں نے، ہم کو کپڑے دے، ادویات دی، کھانے پینے کی اشیا فراہم کری یا مالی مدد دی) ان سب کا احسان مند ہوں اور میں اور میری پوری ٹیم، اور وہ سب افراد جن کو امداد فراہم کی گی ہم سب آپ کے دل کی گہرایوں سے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ آیندہ بھی ہم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے، الله پاک آپ سب ہی کو اس کا عظیم اجر اور صلہ عطا فرماے، اور آپ کو آپ کی زندگی میں بہت ترقی عطا فرماے، آمین. الله پاک ہی بہترین اجر اور صلہ دینے والا ہے. اور وہی ہے جو ہم سے کام لیتا ہے اور ہر کام کی اجرت میں ہمارے درجات بلند کرتا ہے. جزاک الله."
عزیز دوستوں اور ساتھیوں، یہاں کچھ نام بھی ہیں جن کا ذکر اگر نہ کروں تو خود کی نظروں میں بہت شرمندہ رہوں گا، میری عزیز بہن، جو حقیقی زندگی میں میری سگی بہن نہیں، بس ایک فون کا رشتہ تھا جو اب حقیقی رشتے سے  زیادہ مضبوط ہو چکا ہے. فریال زہرہ، جو کناڈا میں رہتی ہے مگر میری ایک آواز پر پاکستان چلی آتی ہے، مجھ کو ہمت اور حوصلہ دیتی ہے اور میرے ساتھ فلاحی کاموں میں مصروف ہو جاتی ہے. الله پاک میری بہن فریال کو سادہ خوشیاں عطا فرماے اور مزید ہمت عطا کرے کہ وہ آیندہ بھی میرے ساتھ صبر اور استقامت کے ساتھ کھڑی رہے، آمین. میری ایک اور بہن بدرانسا جو کراچی میں ہوتی ہیں اور ٹیم آشیانہ کہ لئے فنڈز جمع کرتی ہیں، سامان اکھٹا کرتی ہیں، ان کو بہت اچھی ترہان پیک کرتی ہیں اور جہاں بھی ضرورت ہوتی ہے وہاں روانہ کرتی ہیں، پچھلے دنوں وہ شمالی وزیرستان آئین اور کچھ وقت ہمارے ساتھ گزارا. الله پاک ان کو سدا خوش رکھے اور زندگی اور آخرت کی فلاح عطا فرماے، آمین. میری ایک اور بہن جن کا نام یہاں لکھنے کی اجازت نہیں ہے، مگر میری اس بہن ہی کی وجہہ سے آج تک میں (عدنان) اس مقام پر ہوں وہ ہیں میرے عزیز ترین دوست ڈاکٹر کاشان (جن کا انتقال زلزلے کے بعد فلاحی کاموں میں میرا ساتھ دیتے ہوے، کشمیر میں ایک لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ہوگیا تھا) کی بیوہ، میری اس بہن نے خود ایک بہت بڑی مشکل اور دکھ کو جھیلا تھا مگر ہمیشہ مجھ کو بہت ہمت دلائی اور ہمیشہ یہی کہا "عدنان، تم کبھی بھی اس مشن کو ادھورا نہ چھوڑنا جس کے لئے میرے شوہر نے اپنی جن دی." آج ڈاکٹر کاشان کا بیٹا ماشا الله برا ہو گیا ہے اور جب بھی میں شہر عطا ہوں تو اس سے فون پر بات کر کے بہت خوشی ہوتی ہے اور ہمت حوصلہ ملتا ہے. الله پاک میری اس بہن کو اور حوصلہ ہمت صبر اور استقامت عطا فرماے، اور ڈاکٹر کاشان کے بیٹے کو زندگی میں بہت خوشیاں عطا کرے اور کامیابی اس بچے کے قدم چومے. آمین. 
میرے بھائی اور عزیز ترین دوست، قدم قدم پر میرا ساتھ دینے والے، میری ہمت بڑھنے والے، مجھ پر سب سے زیادہ تنقید کرنے والے، میرے فلاحی مقصد کے لئے ہمیشہ اچھی صلاح اور مشورہ دینے والے، عزیز ترین منصور بھائی. جن کا میرے سے رشتہ زلزلے ٢٠٠٥ کے دوران ہی بنا اور آج کافی برس گزر جانے کے بعد بھی ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں. کچھ عرصہ قبل جب ٹیم آشیانہ بدین (سندھ) میں اپنی سندھ سے سیلاب زدگان بھائی اور بہنوں کی مدد کر رہی تھی اور جگا جگا میڈیکل کیمپ لگا رہی تھی اسی دوران ایک سفر میں بدین سے کراچی آتے وقت اک حادثے کا شکار ہوے اور ایک ٹانگ سے وقتی طور پر معزور ہوے، مگر اس کے باوجود، میری دعوت پر شمالی وزیرستان ہے اور کچھ وقت ہمارے ساتھ گزارا. پوری ٹیم آشیانہ ان کی صحت اور تندرستی کے لئے دعاگو ہے اور ہم سب ان کے دل کی گہرایوں سے شکر گزار ہیں کہ ہم سے بہت اختلاف ہونے کے باوجود، وہ (منصور بھائی) کسی بھی لمحہ ہم سے غفل نہیں رہتے اور ہر وقت جیسے بھی مدد مانگی جاتی ہے کرنے کی کوشش کرتے ہیں. الله پاک ان کو ان کی محنت کا بہتر اجر دینے والے ہیں. ہم سب ان کے لئے دعا کرتے ہیں کہ الله پاک ان کو ہمیشہ کامیاب کرے اور وہ جو وعدہ دتہ خیل کے بچوں سے کر کے گے ہیں اس کو پورا کرنے کی ہمت، اور توفیق عطا فرماے، آمین.
کراچی سے ہمارے دوست، جناب ندیم بھائی، جناب شکیل بھائی، جناب تیمور بھائی، جناب افسر نقوی بھائی، محترم قیصر انکل، محترمہ حفصہ باجی، انجمن آب حیات کے ساتھ، کراچی ینیورسیٹی کے دوست، اور دوسرے ساتھی جو کسی نہ کسی طریقے سے ہم سے منسلک رہے یا ہیں، ان سب کا شکریہ، الله پاک آپ سب کو اجر عظیم عطا فرماے، آمین. 
لاہور سے ہمارے دوست، ہمارے ساتھی، فیصل بھائی، خاور بھائی، ملک انوار صاحب، کچھ تعلیمی اداروں کے ساتھی اور وہ سب دوست جو ہم سے رابطہ کر کے ہمارے لئے امداد جمع کرتے رہے اور ہم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھا، آپ سب ہی کا بہت بہت شکریہ. الله پاک آپ سب ہی کو بہتر سے بہتر اجر دینے والا ہے. آمین. 
اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، پشاور، ایبٹ آباد، کوہاٹ، تربیلا، ڈیرہ غازی خان، درہ آدم خیل کے تمام ساتھیوں کا شکریہ جنہوں نے ہمارے لئے ہمیشہ کچھ نہ کچھ کیا اور اپنی دعاؤں میں یاد رکھا. الله پاک آپ سب ہی کو اجے عطا فرماے، آمین. 

بیرون ملک، کینیڈا، امریکا، آسٹریلیا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، اور دوسرے ملکوں کے ساتھی، دوست، اور احباب، جنہوں نے ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی کری اور ہمت بڑھائی، کچھ نے مدد کری اور کچھ نے وعدہ کیا کے وہ ہم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھے گئی اور کسی نہ کسی موڑ پر ہماری مدد کریں گے، الله پاک آپ سب ہی کو اس دنیا میں ترقی، عزت، خوشیاں اور کامیابی عطا فرماے، اور آخرت میں آپ کے لئے بہتر سے بہتر مقام عطا فرماے، آمین. 

یہاں پر میں اپنے تمام دوستوں اور ساتھیوں کے معزرت چاہتا ہوں، جن کے ساتھ ہم یا وہ ہم سے رابطے میں رہ سکے، کیوں کہ آج کے اس جدید دور میں بھی پاکستان کے کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں زندگی کی بنیادی سہولیات موجود نہیں. کچھ لوگ ہم کو بھول گے، کچھ کو شاید ہم بھول گے، مگر ہمیشہ دعاؤں میں اپنے سب ہی دوستوں اور ساتھیوں کو یاد رکھا ہے. میں ذاتی طور پر اور ٹیم آشیانہ، (سید عدنان علی نقوی اور گروپ) کی طرف سے بھی معافی چاہتا ہوں. کہ اکثر دوستوں کی فرمائش ہم پوری نہ کر سکے، جس میں اکثر دوست اور احباب ہم سے ہمارے کام کی تصور وغیرہ کا کہتے رہے ہیں. حالات اور وقت کے نامناسب ہونے کی وجہہ سے ایسا ہو رہا ہے. ہم پوری کوشش کرتے ہیں کہ ہم اپنی کام کی کچھ تصور بھی اپنی دوستوں اور ساتھیوں کو روانہ کریں، مگر کیا کریں، جہاں ہم ہیں وہاں ہم کو ہمارے کام سے زیادہ اور کچھ کرنے کی اجازت نہیں. ویسے بھی ہم یہاں کسی بھی قسم کی پبلسٹی یا فوٹو سیشن کے لئے نہیں آے ہیں ہم تو یہاں اپنی بے بس، بےسہارہ، بچوں کی مدد کرنے اور بس تھوڑا بہت ساتھ دینے کی غرض سے مقیم ہیں. اور کب تک یہاں رہنا ہے اس کا اندازہ خود مجھ کو نہیں. 
یہاں پر میں اپنی ٹیم کے ایسے ساتھیوں کا بھی شکر گزار ہوں جن کو میں بلکل نہیں جانتا نہ ہی میری کبی ان سے ملاقات ہوئی ہے مگر وہ کسی نہ کسی طرہان ہماری مدد کرتے رہے ہیں، الله پاک آپ سب کی محنت کو قبول کرے اور آپ کو کامیابیاں عطا فرماے، آمین. 

عزیز دوستوں، آج مجھ کو یہاں (پشاور) کے ایک تعلیمی ادارے میں بلایا گیا، جہاں کچھ طالب علموں نیں مجھ سی ٹیم آشیانہ کے کام کے بارے میں ایک چھوٹی سی تفصیل مانگی، جو میں نے دینے کی پوری کوشش کری، مگر آج کی اس ملاقات سے مجھ کو ماضی کا ایک واقعہ یاد آگیا، جو میں یہاں ضرور بیان کرنا چاہوں گا. 
اکتوبر ٢٠٠٥ کے زلزلے کے بعد جب میں کشمیر میں زلزلہ متاثرین کے لئے کام کر رہا تھا تو لاہور میں مقیم ایک دوست محترم شیراز بھائی نے مجھ سے رابطہ کیا جنہوں نے مجھ کو لاہور آنے کی دعوت دی، کچھ عرصہ بعد میرا لاہور جانا ہوا تو محترم شیراز بھائی نے ایک اور ساتھی دوست کے ہمراہ میرا بہت بہترین استقبال کیا،  مجھ کو رہنے کے لئے اپنی گھر میں پرآسائش کمرہ دیا اور مجھ کو اگلے دن ایک تعلیمی ادارے اور کچھ دوسرے اداروں کا دورہ کرایا، میری ملاقات کافی لوگوں سے ہوئی، محترم شیراز بھائی، محترم کلیم بھائی اور دوسرے ساتھیوں نے میری بہت مدد کری، سری مدد رقم کی صورت میں تھی. جو ایک بہت بڑا سرمایا تھا. اس وقت تک مجھ کو اپنا کام لمبے عرصے تک جاری رکھنے کا خیال بلکل نہیں تھا. میں بس جلد از جلد اپنی کام سے جو میں کشمیر میں کر رہا تھا فارغ ہو کر واپس کراچی جانا چاہتا تھا. مگر شیراز بھائی کی اس مدد نے مجھ کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا. اور میں نے اپنی کچھ ساتھیوں کا ساتھ خود کو فلاحی کاموں کے لئے وقف کر دینے کا فیصلہ کیا. مجھ کو کسی نے کہا، "ہے زندگی کا مقصد، اوروں کے کام آنا" آج بھی میں شیراز بھائی اور سارے ساتھیوں کا دل کی گہرایوں سے احسان مند ہوں، کے انہوں نے مجھ کو میری زندگی کا مقصد دکھانے میں میری بھرپور مدد کری، اور میں دعا کرتا ہوں کہ شیراز بھائی اور دوسرے ساتھی جن سے میری ملاقات ہوئی تھی، وہ سب جہاں کہیں بھی ہوں الله پاک ان کو کامیاب رکھے اور زندگی میں سدا خوش رکھے، آخرت کی فلاح عطا فرماے، آمین.  "وقت کی چکی میں شیراز بھائی اور بہت سارے ساتھی پتا نہیں کہاں گم ہوتے چلے گے، آج بھی ان سب کی یاد بہت آتی ہے. کیوں کہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے مجھ کو میرے ابتدائی ایام میں بہت حوصلہ، ہمت، دیا، اور بہت زیادہ مدد فراہم کری. اگر میری یہ تحریر شیراز بھائی (لاہور) یا دوسرے ساتھیوں تک پہنچ سکتی ہے تو ان سے میرا یہی کہنا ہے کے "الله پاک آپ سب کو سدا خوشیاں عطا فرماے ، آمین".
آج شام کچھ اور لوگوں سے ملاقات کا امکان ہے الله پاک سے دعا کرتا ہوں کہ ہم کو مستقل امداد کا کوئی ذریہ مل جاۓ، تو ہم اس ترہان گلی گئی، گھروں پر جا کر بھیک مانگنے پر مجبور نہ ہوں. الله پاک ہماری غیب سے مدد کرے اور ہم کو مشکلات سے آسانی سے نکالے - آمین.

پچھلے دنوں عزیزم منصور بھائی نے ہمارے ساتھ دتہ خیل میں کچھ عرصہ قیام کیا جس کی وہ ڈائری تحریر کر رہے ہیں، آپ کو بھی اس ڈائری کے پڑھنے سے دتہ خیل کے حالت اور ٹیم آشیانہ کے کام کے بارے میں بہتر اندازہ ہو سکے گا. 

مجھ کو کافی عرصے سے میرے دوست، ساتھی اور فمیلی کے کچھ لوگ یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مجھ کو اپنی اور لوگوں کی مدد کے لئے میڈیا (چینلز) کا سہارا لینا چاہیے، ایک دفع اگر میں اور میری ٹیم کمیرہ کے سامنے آگئی تو ہم کو بہت امداد مل سکتی ہے اور ہم بہت بہتر طریقے سے (وزیرستان) کے لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں اور اپنی فلاحی کاموں کو کر سکتے ہیں. میرا جواب ہمیشہ انکار میں ہی رہا. اس کی بہت ساری وجوہات ہیں. سب سے پہلی وجہہ یہ ہے کہ، عدنان کی ڈائری - بی بی سی اردو ڈٹ کام پر دے کر بہت اچھی ترہان اندازہ ہو گیا تھا کے کچھ مطلب پرست عناصر کس ترہان ایک نیک مقصد کو استعمال کرتے ہیں، اور کچھ تنظیموں نے بھی میرے کام کو اور میرے نام کو بہت گلت طریقے سے استعمال کیا جس سے میرا بھروسہ اور یقین بہت زیادہ مجروح ہوا. ایک اور بات یہ کے، الله پاک کا ارشاد ہے کہ کسی بھی نیک کام کو کرنے کے لئے شہرت کا سہارا نہ لو بلکہ اس ترہان کرو کے دوسرے ہاتھ کو خبر تک نہ ہو. بس کچھ کنٹیکٹ جو ہیں ان ہی سے مدد مانگتا ہوں یا پھر بھیک مانگنے کو ترجیح دیتا ہوں. خود کو ایک خبر بنا کر پیش نہیں کرنا چاہتا. اچھی ترہان جانتا ہوں کے بہت نام ملے گا. امداد بھی ملنی ہے مگر کہیں ان سب کے ملنے کا بعد میں اپنی مقصد سے دور نہ ہو جاؤں. اور ان لوگوں جن کے لئے میں کام کر رہا ہوں شرمندہ نہ ہوجاؤں. اور اللہ پاک کی نظروں میں برا نہ ہو جاؤں اسی لئے میں اس ترہان کی خرافات سے دور رہتا ہوں اور رہنے کی کوشش کرتا ہوں. ہاں، میں دعوت دیتا ہوں تمام میڈیا والوں کو کہ وہ شمالی وزیرستان آے، یہاں کے حالات کو دیکھیں، فلمائیں، دنیا کو وزیرستان اور وزیرستان کے لوگوں کے مسائل سے آگاہ کریں، یہاں کے لوگوں سے ملاقات کریں، اور بہتر طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کریں، شاید اس ترہان دنیا کے سامنے وزیرستان کا وقار ایک دفع پھر سے بلند ہو. اور یہاں کے لوگوں کو بھی ایک پاکستانی اور انسان کی ترہان دیکھا اور سمجھا جاۓ. مگر یہ بات بھی اچھی ترہان جانتا ہوں کہ فلحال ایسا ہونا ممکن نہیں کیوں ہے، ایسا کرنے کے لئے بہت ہمت  اور حوصلہ چاہیے، ویسے بھی وزیرستان میں میڈیا والوں کو کوئی ایسی خبر نہیں ملنے والی جو ان کو بہت اچھی قیمت دلوا سکے، یا بک سکے، معزرت کے ساتھ پاکستانی میڈیا کا حال ایسا ہی ہے کہ "جو دیکھتا ہے ووہی بکتا ہے" اور معزرت کہ ساتھ وزیرستان کے لوگ اور ہم بکاؤ نہیں ہیں، سادہ لوگ ہیں، جو چھوٹی چھوٹی باتوں پر خوش ہوتے ہیں، دن میں ایک وقت کا کھانا کھا کر جہاں جگہ ملتی ہے سو جاتے ہیں، بیمار ہونے پر شور شرابہ نہیں کرتے کہی سے دوا مل گی تو ٹھیک نہیں تو الله کا صبر شکر کر لیتے ہیں. 

محترم دوستوں، میں اور میرے کچھ دوست آج پشاور میں ہیں، یہاں ہم جی ٹی روڈ پر بھیک لینے کے لئے بیٹھے ہیں، ایک مقامی طالب علم نے ہماری مدد اس ترہان کری ہے کہ اپنا لیپ ٹاپ لے آیا ہے اور جو میں کہ رہا ہوں وہ لکھ رہا ہے جو انشا الله آج ہی آپ کو پڑھنے کو مل جائے گا. ہم یہاں دوا جمع کر رہے ہیں، ہم کو بچوں اور خواتین کے لئے کپڑوں کی بہت ضرورت ہے. وزیرستان میں ٹیم آشیانہ اب دوسرے (اداروں) کے رحم و کرم پر ہے کیوں کے ابہ ہمارے خود کے پاس کھانے پینے کی چیزیں نہیں، بس کارکن موجود ہیں. ہمت، حوصلے اور صبر اور استقامت کے ساتھ. الله پاک ہماری مدد کے لئے ذریے فراہم کرے اور ہم کو استقامت کے ساتھ اپنی مقصد پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرماے، آمین. 
کراچی سے منصور بھائی نے فون پر بتایا ہے کے تھوڑا بہت سامان جو انہوں نے جمع کیا ہے وہ آج ہی روانہ کر رہے ہیں الله پاک سے دعا ہے کہ کل رات تک وہ  ہم کو مل جاۓ،  فریال بہن ایک دفع پھر کینیڈا جانے کی تیاری میں ہیں. اور مجھ کو یقیں دلا رہی ہیں کے وہ بھی جتنا جلدی جو کچھ ہوا کریں گی. الله پاک فریال بہن کو بھی ہمت اور حوصلہ عطا فرماے، آمین. کچھ اور دوستوں سے فون پر رابطہ کیا ہے مگر ابھی تک کچھ خاص جواب نہیں ملا. الله پاک صاحب  ثروت لوگوں کے دلوں میں رحم اور ترس ڈالے، کہ وہ مشکلات میں موجود اپنے بھائی بہنوں کی مدد فرمائیں. 
میرے پاس اب کہنے کو یا لکھوانے کو کو کچھ زیادہ نہیں ہے. ٹیم آشیانہ کے کارکن آیندہ کے حالت سے آپ سب کو آگاہ کرتے رہے گے. آپ اپنا بہت خیال رکھیے گا، مجھ کو میری ٹیم کو، میرے دوستوں کے لئے دعا کرتے رہے گا. اور جو کچھ اگر آپ کر سکتے ہیں تو ٹیم آشیانہ کے لئے ضرور کرے گا. الله پاک آپ سب کو اجر عظیم عطا فرماے، آمین.
جزاک الله خیر 
اسلام و علیکم 
آپ کا بھائی، آپ کا دوست 
سید عدنان علی نقوی
کارکن، ٹیم آشیانہ براۓ شمالی وزیرستان. 
جی ٹی روڈ، پشاور.

میرے بارے میں جاننے کے لئے درج ذیل لنک  پر کلک کریں. 
منصور بھائی کی وزیرستان ڈائری پڑھنے کے لئے کلک کریں 
    
To contact with us:
team.ashiyana@gmail.com
faryal.zehra@gmail.com
mansoorahmed.aaj@gmail.com

+92 345 297 1618