اسلام و علیکم،
گزشتہ روز (٦ جولائی ٢٠١٢) کو شمالی وزیرستان میں دتہ خیل میں ڈرون حملہ کیا گیا، جس جگہ حملہ کیا گیا وہاں ٹیم کے کارکنان نے اپنا کیمپ لگایا ہوا تھا. ہم کو ابھی تک ملنے والی معلومات کے مطابق ٹیم آشیانہ محفوظ ہے اور ایک نئے محفوظ مقام پر منتقل ہو چکی ہے. ہم ٹیم آشیانہ کی سلامتی کے لئے دعا گو ہیں.
ڈرون حملوں میں ٦ میزائل فائر کیے گئے. جس سے دو (٢) مکانات پوری ترحان برباد ہو گئے. ہم کو ابھی تک ملنے والی معلومات کے مطابق دونوں مکانوں میں موجود تمام افراد مارے گئے ہیں. آخری اطلاع ملنے تک ١٩ افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں کچھ غیر ملکی اور مقامی باشندے شامل ہیں. مرنے والوں میں دو (٢) بچے بھی شامل ہیں.
ہماری اپنے تمام دوستوں اور پڑھنے والوں سے اپیل ہے کے وہ ٹیم آشیانہ کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کریں.