اسلام و علیکم
ٹیم آشیانہ کے کارکنان الله کی دی ہوئی ہمت، صبر، استقامت اور پوری جانفشانی سے ہر قسم کے حالت کا سامنا کرتے ہوۓ شمالی وزیرستان کے مجبور، بے بس، محروم بھائی، بہنوں اور بچوں کے لئے خدمات کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں. گو کہ تاحال ہم کو فنڈز اور امدادی سامان میں انتہائی کمی کا سامنا کرنا پر رہا ہے مگر تمام تر مشکلات کے باوجود ہم سب کارکنان شمالی وزیرستان میں ابھی تک موجود ہیں اور ہر طرح کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں.
بہت مشکل سے اور کچھ مقامی لوگوں کی مہربانی سے ہم کچھ مقامی تصاویر حاصل کرنے میں کامیاب ہوے ہیں. ہمارے دوست احباب اور دیگر ساتھی اکثر ہم سے فرمائش یا مطالبہ کرتے ہیں کہ ہم شمالی وزیرستان میں موجود اپنی ٹیم کے لوگوں کی اور فلاحی کاموں کی تصاویر یا ویڈیو ان کو بھیجیں. یہاں کے مقامی حالات اور صورت حال کی وجہہ سے ہمارا ایسا کرنا ممکن نہی. پھر بھی جو کچھ ہم حاصل کرتے ہیں وہ آپ کو بھیج دیتے ہیں.
وزیرستان کے لوگوں کی کچھ تصاویر پیش خدمت ہیں جن لوگوں کو دیکھ کر شاید آپ یہاں کے لوگوں کی پریشانی اور مصائب کا بہتر اندازہ لگا سکیں.
کچھ اور تصاویر بھی موجود ہیں جو انشااللہ بہت جلد آپ کے سامنے پیش کر دی جائیں گی.
آپ سب کی دعاؤں کے طلبگار،
ٹیم آشیانہ اور آشیانہ کیمپ میں موجود وزیرستانی بھائی، بہن اور بچے
جزاک الله
اسلام و علیکم
ٹیم آشیانہ سے رابطہ کرنے کے لئے:
s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca
faryal.zehra@gmail.com
team.ashiyana@gmail.com
+92 345 297 1618
نوٹ:
ٹیم آشیانہ کے کچھ کارکنان ابھی بھی بلوچستان کے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ بلوچی بھائی، بہنوں اور بچوں کے لئے بلوچستان کے ایک علاقے صحبت پور (ضلع نصیرآباد) میں موجود ہیں. ہمارے بلوچستان میں موجود کارکنان کے فلاحی خدمات کا جایزہ اور فلاحی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ ہونے کے لئے لنک یہ ہے :