اسلام و علیکم
یہ
بات میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ خود مجھ کو نہیں پتا کے میں ان بچوں کے لئے
کیا کر سکتا ہوں، مگر اتنا جانتا ہوں کہ میں ان بچوں کو کسی بھی طرح ایسے
لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں جانےدوں گا جو ان بچوں کو ایک ڈھال کی طرح
استعمال کریں اور ان بچوں کی زندگی ختم کر دیں، میں اپنی یہی سوچ لے کر ٹیم
آشیانہ کے سربراہ عدنان بھائی کے پاس گیا وہ بھی جب سے بچوں سے مل کر گئے
تھے بہت فکرمند اور پرشان تھے، ہم لوگوں نے تمام کارکنان کو جمع کیا اور اس
بات پر بحث شروع کری. بات چھوٹی نہیں تھی بلکے بہت بڑی تھی، ہم سب کو فکر
تھی کے اگر بچوں کی سوچ ایسے ہی رہی تو یہاں کا کیا ہوگا؟ ہم کس طرح سے
بچوں کو اور ان کے گھر والوں کو سمجھائیں کہ جو راستہ اختیار کرنے کا یہ
لوگ سوچ رہے ہیں وہ راستہ کسی بھی طرح سے سچائی، حق اور اسلام کا راستہ
نہیں ہے. ٹیم آشیانہ کے سارے کارکنان افسوس کا اظہار کر رہے تھے مگر ہم میں
سے کوئی بھی اس قابل نہیں جو ان بچوں اور ان کے گھر والوں کی ذمداری اٹھا
سکے ہم سب اپنی اپنی مجبوریوں اور ضرورتوں کے محتاج ہیں. میں نے سب ہی
دوستوں کی اجازت سے اپنی بات کہنی چاہی تو عدنان بھائی نے مجھ کو روک دیا
اور کہا کے وہ کچھ کہنا چاہتے ہیں، انہوں نے جو کہا وہ کچھ اس طرح تھا،
ٹیم آشیانہ "شمالی وزیرستان" کی میٹنگ اور عدنان بھائی کی تلقین
آگے پڑھنے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں:
Dairy from North Waziristan: Click here to read
آگے پڑھنے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں:
Dairy from North Waziristan: Click here to read