جمعہ, جولائی 13, 2012

شمالی وزیرستان کے لئے فریال زہرہ کی اپیل

عزیزدوستوں اور ساتھیوں،
اسلام و علیکم 
الله پاک رحمتوں کا سایہ آپ پر سدا قائم رکھے، آمین.

دوستوں اور ساتھیوں،  میں بھی آپ کو ٹیم آشیانہ اور ٹیم آشیانہ کے فلاحی کام کے بارے میں میلز کرتی رہتی ہوں. ٹیم آشیانہ ٢٠٠٥ کے زلزلے کے بعد سے ہم کچھ دوستوں نے مل کر بنائی اور ابہ تک ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کے الله پاک کی رضا اور پاکستان کی بقا کے لئے جو بھی کر سکتے ہیںکریں . ٹیم آشیانہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرین ایسے خاندانوں، بچوں اور خواتین کے لئے کام کر رہی ہے جو شمالی وزیرستان سے کہیں اور نہیں جا سکتے، یا ان کے خاندان کے افراد اس جنگ میں مارے گئے ہیں اور زندگی گزارنے کے لئے کوئی ذریہ موجود نہیں. ٹیم آشیانہ ایسے لوگوں میں مفت راشن کی تقسیم کرتی ہے، مفت میڈیکل کیمپ لگاتی ہے، اور بچوں میں تعلیم پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے. 
ٹیم آشیانہ ابھی تک کوئی رجسٹر تنظیم نہیں ہے، وجہہ یہاں موجود لوگ ہیں جو ایک فلاحی تنظیم کو رجسٹر کرنے کے لئے منہ مانگی رقم وصول کرتے ہیں. ٹیم آشیانہ کے پاس پہلے ہی  ہمیشہ فنڈز کی کمی رہتی ہے. 
ہم یہ کام صرف اور صرف الله کی رضا اور انسانی خدمت کے جذبے کے تحت کر رہے ہیں ہمارا مقصد خودنمائی یا شہرت حاصل کرنا نہیں ہے.

دوستوں، ہم اپنے بلاگ پر اور ایمیل سے اپنے دوستوں، ساتھیوں اور گھر والوں کو ٹیم آشیانہ کو درکار اشیا اور ٹیم آشیانہ کو حاصل فنڈز کی تفصیلات سے اگاہ کرتے رہتے ہیں آپ کو بھی ایمیل ملتی رہتی ہونگی. اس وقت ٹیم آشیانہ کے کارکنان شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں موجود ہیں اور وہاں اپنی بساط کے مطابق فلاحی کام سرانجام دے رہے ہیں، 

ہم اکثر اپیل کرتے ہیں کے شمالی وزیرستان کی لوگوں کو  چیزوں کی  ضرورت ہے.ٹیم آشیانہ واحد ہے جو اس وقت شمالی وزیرستان کے بے بس، لاچار اور پریشان حال لوگوں لوگوں کے لئے فلاحی کام کر رہے ہے جس میں ٹیم آشیانہ کے کارکنان کو ہمیشہ جانی اور ملی نقصان کا خطرہ رہتا ہے. الله پاک کے فضل اور کرم سے ابھی تک کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے.

میں آپ سے ٹیم آشیانہ کی طرف سے اپیل کرتی ہوں کہ آپ جہاں صبح کی خدمات کرتی ہیں وہیں ٹیم آشیانہ کے لئے اور شمالی وزیرستان کے لوگوں کے لئے بھی  تھوڑا کوشش کریں. الله پاک آپ کو اجر ا عظیم عطا  فرماے.

ٹیم آشیانہ کے فلاحی کاموں کی تفصیل درج ظل سے حاصل ہو سکتی ہے. آپ کسی بھی وقت مجھ سے رابطہ کر سکتی ہیں. یا ٹیم آشیانہ کے لئے جس  قسم کی مدد ہو کر سکتی ہیں. ہم کو رقم یا پیسوں کی ضرورت نہیں ہے، ہم کو شمالی وزیرستان کے بیمار بچوں اور لوگوں کے لئے ادویات کی اشد ضرورت ہے، ہم کو شمالی وزیرستان کے یتیم اور بیواؤں کے گھر والوں کے لئے غذائی اجناس کی ضرورت ہے. ہم کو بچوں کے کپڑوں کی بہت ضرورت ہے. ہم کو بچوں کے مدرسہ سکول کے لئے  اور دیگر کی ضرورت ہے. 

ہم نی بہت کوشش کر کے مقامی حکومتی اہلکاروں، فلاحی تنظیموں کو یہاں  کام کرنے کی دعوت دیں مگر افسوس یہاں ابھی تک کوئی نہیں  آیا صرف کچھ سیکورٹی کے ادارے ہی تھوڑا بہت کام کر رہے ہیں جو کافی نہیں ہے. 

میں آپ سے انسانیت کے  پر اپیل کرتی ہوں کے ہمارے فلاحی منصوبوں کے لئے جس طرح کی مدد ہو سکتی کریں، الله پاک آپ کو جزا دیں گے. 

ٹیم آشیانہ کے پاس جدید سہولیات موجود نہیں ہیں  سے ہم ہر وقت شمالی وزیرستان سے دنیا کے رابطے میں رہ سکیں. ہم کو کیمرے میسر نہیں ہیں. جو ہم وہاں کے بھوکے اور پریشان لوگوں کی تصویر لے کر دنیا کو دکھا سکیں پھر بھی ہمارے پاس جو بھی تفصیل موجود ہوتی ہے وہ ہم سب کو بتا دیتے ہیں.

میں ایک دفع پھر آپ سے اپیل کرتی ہوں کے آپ شمالی وزیرستان کے لوگوں کے لئے بھی کچھ کریں، الله پاک ہم سب کو صبر استقامت ، حوصلہ صبر، اور انسانیت کی خدمات بغیر کسی غرض اور لالچ کے کرنے کی توفیق عطا فرماے، آمین.

مجھ کو اور ٹیم آشیانہ کو آپ کے جواب کا انتظار رہے گا.
جزاک الله خیر 
سیدہ فریال زہرہ 
کارکن، ٹیم آشیانہ، 
شمالی وزیرستان.

آپ ہم سے رابطے کے لئے درج ذیل استعمال کر سکتی ہیں.
faryal.zehra@gmail.com
team.ashiyana@gmail.com
s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca

+92 345 297 1618
ٹیم آشیانہ کے لنک:
http://ashiyanacamp.blogspot.com
http://waziristandairy.blogspot.com