محترم دوستوں اور ساتھیوں، اسلام و علیکم
الله کی ذات سے امید ہے کہ تمام دوست اور احباب خیریت سے ہونگے ٹیم آشیانہ جو کہ دوستوں اور ساتھیوں کی ذاتی مصروفیات کے سبب بکھر گئی تھی محترمہ فریال زہرہ، عدنان علی نقوی، منصور بھائی، احمد بھائی، اسماء باجی اور دیگر دوستوں نے ایک بار پھر سے یکجاں کر لی ہے، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ہمارا مقصد خدمت انسانیت اور فلاح و بہبود ہے
اکتوبر ٢٠١٥ کے زلزلے کے بعد خدمت انسانیت کا سفر پاکستان میں اور بیرون ملک میں کسی نہ کسی طرح جاری رکھا ہوا ہے، عدنان بھائی ذاتی حیثیت میں اور دوستوں کہ ہمراہ ہر مشکل وقت میں تمام دستیاب وسائل کے ساتھ پوری توانائی کے ساتھ جتنا کر سکتے ہیں کر رہے ہیں. ٹیم آشیانہ بہت زیادہ تو نہیں کرسکی لیکن جتنا کیا الله نے اس میں سرخرو اور کامیاب کیا
اب جبکہ پاکستان بھر میں مختلف فلاحی ادارے اور گروپ کسی نہ کسی انداز میں خدمات انسانیت کر رہے ہیں جو کہ قابل تحیسن عمل ہے وہیں بہت سارے ایسے لوگ اور افراد ہیں جو محض سفید پوشی کے سبب ان اداروں یا گروپس سے رابطہ نہیں کرتے، ٹیم آشیانہ اب ایسے ہے لوگوں و تلاش کر کہ انکی مدد کر رہی ہے جس سے ان افراد کی مدد بھی ہو سکے اور سفید پوشی کا بھرم بھی قائم رہے
ٹیم آشیانہ کے وہ دوست جو پاکستان میں مقیم ہیں وہ اپنے وسائل استعمال کر رہے ہیں اور گزشتہ ایک برس میں ١٥٠ کے لگ بھگ خاندانوں کی مدد کرنے میں کامیاب بھی رہے ہیں
ٹیم آشیانہ کے دوست سندھ کے دور دراز علاقوں میں راشن کی فراہمی، طبی امداد کی فراہمی انتہائی محدود پیمانے پر کر رہے ہیں
انشا اللہ، بہت جلد اگلی اپ ڈیٹ کے ساتھ پھر حاضر ہونگے، تمام دوستوں سے دعاؤں کے درخواست ہے
جزاک الله
سید عدنان علی نقوی اور ٹیم آشیانہ