محترم دوستوں اور ساتھیوں
اسلام و علیکم
الله پاک کے فضل و کرم سے بھیک مشن میں ہم (ٹیم آشیانہ) نے کچھ اشیاء جمع کر لی ہیں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہم لوگوں نیں جو کچھ بھی جمع کیا اس کی تفصیلات یہاں لکھی جا رہی ہیں. اسس کے علاوہ کچھ مالی مدد بھی جمع ہوئی جس سے ہم نے بچوں کے لئے گرم کپڑے اور ادویات کی خریداری کری ہے جن کی تفصیلات بھی یھاں لکھی جا رہی ہیں اور تمام دوستوں کو ای میل کر کے بھی پیغامات بھیجے جا رہی ہیں.
محترم دوستوں ہم (ٹیم آشیانہ کے تمام ممبرز) آپ کے بہت شکر گزار ہیں کہ آپ سب ہی ہر مشکل وقت میں ہمارے بہت کم آتے رہی ہیں، الله پاک آپ کو آپ کی مدد کا اجر عظیم عطا فرماۓ. اور روز حشر ہم سب کو سرخرو فرماۓ - آمین.
ہمارے کچھ ساتھ کراچی اور لاہور سے امدادی سامان لے کر ہم سے آملے ہیں جن میں لاہور سے فیصل بھائی،ساجد بھائی اور کراچی سے منصور بھائی، عامر بھائی، راحیل بھائی بھی تشریف لے آئے ہیں جس کی وجھہ سے ٹیم میں ایک نئی جان آگئی ہے.
ٹیم آشیانہ کو گزشتہ بھیک مشن میں ملنے والی امداد کی تفصیل:
بچوں اور خواتین کہ لئے گرم کپڑے: ٥٠٠ جوڑے (استعمال شدہ اور ٥٠ جوڑے نئے)
غذائی اجناس:
آٹا : ٧٠ کلو،
چاول: ٥٠ کلو
دالیں: ٢٠ کلو
نمک: ٥ کلو
شکر (چینی): ٢٠ کلو
مسالہ جات: ٥ کلو
آلو: ١٠ کلو
پیاز: ١٠ کلو
بچوں کہ لئے بسکٹ وغیرہ: تھوڑی مقدار میں
ادویات:
نزلہ، بخار، کھانسی، جسم درد وغیرہ کے لئے ادویات (١٠٠٠٠) دس ہزار روپے کی خریدی گیں.
دیگر ادویات (٥٠٠٠) پانچ ہزار روپے کی خریدی گیں.
مالی مدد:
قطر سے ایک بھائی نے مبلغ ١٠٠٠٠ (دس ہزار پاکستانی روپے بھیجے)
کراچی سے ہمارے دوستوں اور ساتھیوں نے مبلغ ١٥٠٠٠ (پندرہ ہزار روپے جمع کے اور ادویات خرید کر روانہ کری).
لاہور سے ہمارے دوستوں نے ١٠٠٠٠ (دس ہزار روپے جمع کر کے گرم کپڑے اور کچھ غذائی اجناس خرید کر روانہ کری).
ٹیم آشیانہ کے تمام ساتھی گزشتہ رات شمالی وزیرستان میں موجود آشیانہ کیمپ کے لئے روانہ ہو چکے ہیں. الله پاک تمام ساتھیوں کو ساتھ خیریت کے کیمپ تک پہنچاۓ، اور کیمپ میں موجود تمام لوگوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے. آمین.
ایک دفع پھر آپ تمام دوستوں کا شکریہ کے آپ نے ہماری مدد کری اور ہم امید رکھتے ہیں کہ آنے والے وقت میں بھی آپ لوگ ہماری مدد کرتے رہیں گے.
الله پاک آپ سب کو جزائے خیر دے اور ٹیم آشیانہ کے ساتھیوں کو ہمت صبر حوصلہ اور استقامت عطا فرماۓ - آمین.
اسلام و علیکم
ممبر ٹیم آشیانہ برائے شمالی وزیرستان
آشیانہ کیمپ . دتہ خیل. شمالی وزیرستان.
ٹیم آشیانہ سے رابطہ کرنے کے لئے استعمال کریں
team.ashiyana@gmail.com
s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca
faryal.zehra@gmail.com
mansoorahmed.aaj@gmail.com
فون یا ٹیکسٹ پیغام کے لئے:
00923452971618
شمالی وزیرستان میں موجود ٹیم آشیانہ کی کسی بھی طرح کی مدد کرنے کے لئے نیچے دے گئے لنک پر کلک کریں: