محترم دوستوں اور ساتھیوں،
اسلام و علیکم،
الله پاک ہم سب پر اپنی رحمتیں، برکتیں نازل کرے اور ہم کو اپنی ہر آزمائش پر پورا اترنے اور کامیاب ہونے کی ہمت عطا کرے (آمین).
محترم دوستوں اور ساتھیوں،
ٹیم
آشیانہ کے کارکنان اور ساتھی جو شمالی وزیرستان میں قائم آشیانہ کیمپ میں
خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں اور جو کچھ انہوں نے ٹیم آشیانہ کے ساتھ فلاحی
کام کر کے سیکھا ہے. اسی جذبے کے تحت الله پاک کی عطا کی ہوئی ہمت، صبر، استقامت، حوصلہ کے ساتھ الحمد الله بارش اور سیلاب سے متاثرہ اپنے پاکستانی بھائی، بہنوں کیلئے فلاحی خدمات سر انجام دے رہے ہیں.
کندھکوٹ (سندھ) اور آس پاس کے علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ، غذائی اجناس کی تقسیم، ٹینٹ کی تقسیم، بچوں اور خواتین میں کپڑوں کی تقسیم کری گئی. اس مقصد کے لئے ہم نے اپنے تمام تر دستیاب وسائل کو استعمال کیا اور جس حد تک اپنے بھائی، بہنوں کے لئے خدمات سر انجام دے سکتے تھے دیں.
الله
پاک کے فضل و کرم اور مہربانی سے ہمارے دوست احباب، رشتے داروں، پڑھنے
والوں اور ٹیم آشیانہ کے ساتھیوں نے ہماری بہت مدد کر اور ہر لمحہ ہم کو
ہماری غفلت، کارکردگی، فلاحی کام کرنے کے انداز کے بارے میں ہماری رہنمائی
کر جس کے لئے ہم سب ہی دوستوں اور ساتھیوں کے شکرگزار ہیں.
اور الله پاک کے حضور دعا کرتے ہیں کہ الله پاک ہم سب کو اپنے مقصد میں
ثابت قدم رکھے اور ہم کو توفیق دے کے ہم آنے والے وقت میں اپنی فلاحی خدمات
کے سلسلہ کو اور بڑھا سکیں اور خدمات انسانی الله کے حکم کے مطابق کرتے
رہیں - آمین.
الله
پاک کے فضل و کرم سے ٹیم آشیانہ کے خدمت گار سید عدنان علی نقوی بھائی بھی
سندھ اور بلوچستان کے بھائی بہنوں کی خدمات کرنے کے لئے ساتھیوں کے ساتھ
موجود ہیں.
الله
پاک کا احسان ہے کہ ٹیم آشیانہ کے ساتھیوں اور کارکنان میں فلاحی خدمت کا
جذبہ ہمیشہ کی طرح موجود ہے اور ساتھیوں کی فلاحی خدمات اور انداز کو
دیکھتے ہوۓ ہمارے کچھ اور دوست، خاندان کے افراد بھی ہمارے ساتھ خدمات
انجام دینے کو تیار ہوۓ.
ہم
دوستوں کو کچھ اور مدد ملی اور کچھ ساتھیوں نے مزید مدد کرنے کے لئے امید
دلائی ہے، جس کی وجہہ سے ہم اب کندھکوٹ (سندھ) سے آگے بلوچستان میں موجود
ہیں، بلوچستان کے جس علاقے میں ہم ابھی موجود ہیں اس جگہ کا نام صحبت پور
ہے جو بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کا ایک قصبہ (ٹاون) ہے. گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں میں یہاں جو تباہی ہوئی ہے اس کا اندازہ یہاں آکرہی لگایا جا سکتا ہے.
انشا
الله ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ یہاں اپنے بھائی، بہنوں اور بچوں کی جس
قدر مدد کر سکتے ہیں کریں اور آپ سب دوستوں سے امید کرتے ہیں کہ آپ سب لوگ
بھی اپنے بھائی، بہنوں اور بچوں کے لئے کچھ نہ کچھ مدد کریں گے.
یہاں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے، کھانے پینے
کے لئے غذائی اجناس بلکل موجود نہیں، ادویات کے بارے میں کیا کہیں؟ فلحال
جو ادویات ہمارے پاس موجود ہیں ہم انہی سے ہی انشا الله صبح ایک فری میڈیکل
کیمپ لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں. الله پاک ہماری غیب سے مدد فرماۓ اور ہم
کو یہاں کے حالات کے مطابق فلاحی کام کرنے کی توفیق عطا فرماۓ - آمین.
مزید تفصیلات انشا الله بہت جلد ہی اپ لوڈ کر دی جائیں گے.
آپ کی دعاؤں کے محتاج
کارکنان، ٹیم آشیانہ برائے سندھ اور بلوچستان
اسلام و علیکم