اسلام و علیکم
محترم دوستوں ساتھیوں
جیسا کے آپ کے علم میں ہے کہ ٹیم آشیانہ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے قریب موجود ہے اور وہاں کے کے لئے فری میڈیکل کیمپ لگائے ہووے ہے. ٹیم آشیانہ کے شمالی وزیرستان میں موجود کارکنان نے ہم کو جو بھی معلومات بھیجی ہیں اس کے مطابق وہاں جن اشیا کے اشد ضرورت ہے اس کی فہرست ہم یہاں لکھ رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کے الله پاک ہماری مدد کسی نہ کسی طریقے سے ضرور فرمائیں گے،, انشا الله.
فہرست برائے فوری ضرورتی اشیا "ٹیم آشیانہ، دتہ خیل - شمالی وزیرستان"
١- ادویات:
ٹیم آشیانہ کے میڈیکل کیمپ کے لئے فوری ادویات کی ضرورت ہے،
ادویات برائے اطفال "بچوں کے امراض کے لئے".
ایک ماہ سے ١٢ برس کے بچوں کے امراض کے لئے ہر ترہان کی ادویات خصوصاً "پیٹ کے امراض، بخار، نزلہ، زکام، کھانسی، جلدی امراض اور دیگر. ادویات کی تعداد یا مقدار کا اندازہ ممکن نہیں. ٹیم آشیانہ "شمالی وزیرستان" کے مطابق فوری طور پر ٥٠٠ (پانچ سو) بچوں کے لئے ادویات کی ضرورت ہے.
پولیو بچاؤ کی ادویات (اگر ممکن ہو)
خواتین کے لئے ادویات:
خواتین خصوصاً حاملہ اور بزرگ خواتین کے جملہ امراض کے لئے کوئی انتظام نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ادویات موجود ہیں. اس سلسلے میں ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں. الله پاک بہتر انتظام کروانے والا ہے.
عام / جنرل ادویات:
ٹیم آشیانہ کے پاسس بہت کم مقدار میں عام ادویات دستیاب ہیں. جن سے ٹیم آشیانہ شمالی وزیرستان میں میڈیکل کیمپ لگاۓ ہووے ہے. ان ادویات سے ہر مرض کا علاج ممکن نہیں.
ادویات کا تخمینہ: پاکستانی ٢٠٠٠٠٠ ( دو لاکھ روپے) سے زیادہ ہے. ٹیم آشیانہ کے فنڈ میں فلحال اتنی بڑی رقم کا انتظام نہیں. تمام دوستوں اور ساتھیوں سے فوری مدد کی اپیل اور درخواست ہے.
٢- غذائی اجناس:
ٹیم آشیانہ کے شمالی وزیرستان میں موجود کارکنان مقامی وزیر بھائی، بہنوں اور بچوں (جو گھروں سے بے گھر ہیں، کیونکے بار بار کے فوجی حملوں نے ان کے لئے مشکلات کھڑی کی ہوئی ہیں)، کے لئے ٢ (دو) وقت کے کھانے پینے کا انتظام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹیم آشیانہ کے کارکنان بھی اسی کھانے میں حصہ لیتے ہیں. لہٰذا غذائی اجناس جن میں، "آٹا، چاول، دالیں، ضروری مسالہ جات، چینی، اور دیگر کی اشد ضرورت ہے، ابھی کے لئے جتنا بھی مل جاۓ انشا الله کافی ہوگا.
غذائی اجناس کے لئے اندازن، پاکستانی ١٠٠٠٠٠ (ایک لاکھ روپے) کا تخمینہ ہے.
٣- دیگر اشیا:
ٹیم آشیانہ کو شمالی وزیرستان میں اپنے فلاحی منصوبوں جیسے کہ صاف پانی کی فراہمی (وزیرستان میں اگر صاف پانی فراہم کیا جاۓ تو بچوں کے بہت سارے امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے، لیکن ہمارے لئے وہاں کسی مخصوص مقام پر پانی صاف کرنے کے پلانٹ لگانا یا عطیہ کرنا ممکن نہیں،, نہ ہی ہمارے پاس اتنے فنڈز ہیں اور نہ ہے ہم کسی ایک مقام کو منتخب کر سکتے ہیں، یہ کام مقامی انتظامیہ کا ہے جو بلکل بے بس اور لاچار ہے. ہم فلحال ایسی ادویات کا انتظام کرنے کی کوشش میں ہیں جن کے استعمال سے گندے یا غیر استعمال شدہ پانی کی کچھ مقدار کو پینے کے قابل بنایا جا سکے، ہم لوگوں نہیں اس کے لئے پھٹکری کا استعمال کیا تھا مگر کچھ ڈاکٹر حضرات نیں ہم کو پھٹکری کے استعمال سے روک دیا ہے اسس سے کچھ اور امراض کے پھیلنے کا خدشہ ہے. پانی کو صاف کرنے کے دیگر طریقوں پر عمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے. اگر کسی بھائی، بہن یا دوست کو کسی ایسے طریقے کا علم ہو جو سستا بھی ہو اور کارآمد بھی تو ہم کو ضرور بتائیں.
اس کے لئے بھی فنڈ کی ضرورت ہے جو فلحال ٣٠٠٠٠ سے ٣٥٠٠٠ (تیس سے پینتیس ہزار روپے) کا رکھا گیا ہے..
اس کے علاوہ برسٹ کے موسم کی آمد ہے، ٹیم آشیانہ کے پاس ٹینٹ اور کپڑوں کی بہت کمی ہے، ہم کو ہر عمر کے بچوں اور خواتین کے کپڑوں کی اشد ضرورت ہے جو یہاں کے بچوں اور خواتین کے کام آسکیں، کپڑے نئے ہوں یا پرانے بس قبل استعمال ہونے چاہیے.
دیگر اشیا میں ,مومبتیاں، ماچس، لکڑیاں، اوڑھنے اور بچانے کے لئے کچھ کپڑے، ٹیم آشیانہ کے سکول اور مدرسہ منصوبہ کے لئے ,چٹائی، بچوں کے پڑھنے کے لئے ,کتابیں، ,پنسل، کاپیاں، وغیرہ
=====================================================================
محترم دوستوں اور ساتھیوں،,،
ٹیم آشیانہ صرف اور صرف انسانی خدمت اور اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنے بھائی، بہنوں اور بچوں کے لئے فلاحی کام کرنے کے جذبے سے سرشار دوستوں کا ایک گروپ ہے. جو اپنے گھروں کو چھوڑ کر اپنی جانوں اور مال کی پروا کے بغیر شمالی وزیرستان میں موجود ہے. ہمارا کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ہم کسی گروپ کے لئے کام کر رہے ہیں. ہم کو پورا یقین ہے اور ہمارا ایمان ہے کے الله پاک ہماری اس محنت کو ضرور قبول فرمائیں گے اور ہماری غیب سے مدد کے لئے اسباب مہیا کریں گے. آپ سب ہی دوستوں اور بھائی بہنوں سے مدد کی اپیل اور درخواست ہے.
الله پاک ہم کو ,ہمت ,صبر حوصلہ اور استقامت عطا کرے. آمین.
ٹیم آشیانہ سے رابطہ کرنے کے لئے
team.ashiyana@gmail.com
s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca
faryal.zehra@gmail.com
+92 345 297 1618
یا ہماری مدد کرنے کے لئے،,
"Ashiyana"
Ms. Badar un Nissa.
A/c # 0100-34780.
United Bank Limited.
Gulistan e Joher Branch. (1921)
Karachi, Pakistan.
Swift Code:UNILPKKA
Ms. Badar un Nissa.
A/c # 0100-34780.
United Bank Limited.
Gulistan e Joher Branch. (1921)
Karachi, Pakistan.
Swift Code:UNILPKKA
جزاک الله خیر
سیدہ فریال زہرہ
کارکن، ٹیم آشیانہ،
دتہ خیل، شمالی وزیرستان.