جمعرات, اپریل 19, 2012

Team Ashiyana (Waziristan): Faryal is going back to Canada.

اسلام و علیکم،
میں فریال زہرہ، پشاور میں ہوں اور عدنان بھائی کے ساتھ ہوں، شمالی وزیرستان میں کچھ وقت گزرنے کے بعد میں واپس کینیڈا جا رہی ہوں اس  امید پرکہ عدنان بھائی اپنی پور لگن، خلوص، محنت کے ساتھ اپنے فلاحی کام میں مصروف رہے گیں.میں اپنی پوری کوشش کروں گی کہ کینیڈا جا  کر وہاں کی پاکستانی کمیونٹی کو وزیرستان کے حالات سے اور اپنے تجربات سے آگاہ کروں اور جو کچھ بھی میں کینیڈا میں رہ کر شمالی وزیرستان کے بھائی بہنوں کے لئے کر سکتی ہوں کروں. میری دعا اور محبت ٹیم آشیانہ کے ایک ایک  فرد کے ساتھ ہیں. 
میں اپنے بھائی عدنان، منصور، اکرم، بلال،  بہن بدر، شائستہ، زینب اور سب ہی وزیرستان والوں کی شکر گزار ہوں کہ سب ہی نی مجھ کو بہت پیار، محبت اور خلوص سے نوازا. بدترین حالات میں بھی مجھ کو بہت عزت دی، اور میری حفاظت کری. خاص کر بھائی اکرم، جنہوں نی مجھ کو دو (٢) بہت پیارے بچے جن کے نام اسماعیل اور سدرہ ہیں دے، کہ ان کی کفالت میں کروں. ایک اور بھائی نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ بہت جلد ان دونو بچوں کے پاسپورٹ اور ضروری کاغذات بنوا دیں گے جس کے بعد میں ان پیارے بچوں کو کینیڈا بلوا سکوں گی. وزیرستان میں ایسے بہت بچے ہیں جن کا مستقبل کا کچھ پتہ نہیں، اکثر بچوں کے گھر والے کہی چلے گئے ہیں یا پھر یہ بچے اپنے گھر والوں سے بچھڑ گئے ہیں. آشیانہ کیمپ دتہ خیل میں فلحال ایسے ٤٠ (چالیس) بچے موجود ہیں، جن کی کفالت اور دوسری ذمداریاں ٹیم آشیانہ پوری کرنے کی کوشش میں ہے. الله پاک ٹیم آشیانہ کو اس کام کا صلہ دے، آمین.
آج منصور بھائی (کراچی) سے بات ہوئی ہے، وہ آج ہی کچھ سامان اور دوسری چیزیں ایک بس کے ذریے روانہ کر رہے ہیں امید کی جاسکتی ہے کہ ان کا امدادی سامان ٢ دن تک پشاور پہنچ جاۓ گا اور اور ٣-٤ دن تک دتہ خیل شمالی وزیرستان. میں نہیں منصور بھائی کی وزیرستان ڈائری کا بھی مطالعہ کیا ہے، میرا منصور بھائی کو مشورہ ہے کہ واقعات اور حالات کو بیان کرنے میں عجلت اور مکمل سچائی سے کام نہ لیں اس سے ٹیم آشیانہ اور مقامی لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ سکتا  ہے. آپ فرضی کردار اور جگہوں کے ناموں کا استعمال کر سکتے ہیں. عدنان بھائی آپ کو بہتر طریقے سے رہنمائی دے سکتے ہیں.
الله پاک، ٹیم آشیانہ کی رہنمائی فرماے، اور اسی محنت اور لگن اور جوش و جذبے سے اپنا فلاحی کام جاری رکھنے کی ہمت اور حوصلہ دے. آمین.
میری خدمات پہلے بھی حاضر تھی اور آیندہ جب بھی ٹیم آشیانہ اور پاکستان کو میری ضرورت ہوئی میری خدمات حاضر رہے گی. میں یہاں بھائی فیصل کی بہت شکر گزار ہوں جنہوں نیں ہر حالات میں مجھ سے رابطہ رکھا، اور ٹیم آشیانہ کے بلاگ کو ہدایات ملنے پر اپ ڈیٹ کرتے رہے. 
زندگی رہی تو انشا الله آپ سب ہی ساتھیوں سے پھر ملاقات ہوگی. الله پاک ہم سب کا  حامی و ناصر ہو. مجھ کو اپنی دعاؤں یاد رکھیے گا اور دعا کیجئے گا کے ان دو بچوں کی جو ذمے داری میں نی لی ہے اس کو بہتر اور احسن طریقے سے نبھا سکوں.
جزاک الله
سیدہ فریال زہرہ
faryal.zehra@gmail.com
f4faryal @ twitter