محترم دوستوں اور ساتھیوں، اسلام و علیکم!
ٹیم آشیانہ کو شمالی وزیرستان میں اپنا کام جاری رکھنے کے لئے فنڈز کی کمی کا سامنا ہے، ٹیم آشیانہ، شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں مفت میڈیکل کمپ، غذائی اجناس، مختلف کتابیں اور کپڑوں کی تقسیم کرتی ہے. اسس کے علاوہ ٹیم آشیانہ یتیم لڑکیوں کی شادی کرانے میں بھی جو مدد ہو سکتی ہے فراہم کرتی ہے.
ہمارے کام اور کارکردگی کے بارے میں ہم اسی بلاگ میں اپنی تفصیل لکھتے رہتے ہیں. ہم اپنے تمام دوستوں، فمیلی ممبرز، اور پڑھنے والوں سے انسانیت کے نام پر درخواست کرتے ہیں کہ مشکل کے اس موقع پر ہماری مدد کریں، ہم اور ہمارے دوست یہاں بہت مشکل حالت سے دو چار ہو کر بھی اپنے مسلم اور انسان ہونے کا فرض ادا کر رہے ہیں اور بہتر سے بہتر طریقے سے خدمات انسانیت کرنے کی کوشش میں ہیں. ہم الله پاک کی مدد سے ہی اس مقام تک پہنچے ہیں اور اپنا کم جاری رکھنا چاہتے ہیں.
ہم ایک دفع پھر آپ سب سے ہی درخواست کرتے ہیں کہ ہماری جس طرح مدد کرنا چاہتے ہیں کر سکتے ہیں، ہم کو بڑی مقدار میں ادویات، خواتین اور بچوں کے کپڑوں اور مختلف کتابوں کی اشد ضرورت ہے. خدارا ہماری مدد کر کے انسانیت کے اس مشن کو جاری رکھنے میں ہماری مدد کریں، ہم کسی بھی قسم کی عنایت یا کرم یا نام کا وعدہ تو نہیں کر سکتے مگر اتنا یقین ضرور دلا سکتے ہیں کہ الله پاک کی رہ میں خرچ کرنے سے مل میں تو اضافہ ہوتا ہی ہے مگر الله پاک دوسروں کے لئے بہت اسباب فراہم کر دیتے ہیں.
ہمارے والنٹیر سے رابطہ کرنے کے لئے درج ذیل نمبر یا ای میل استعمال کریں.
+92 345 297 1618
+92 333 342 6031
team.ashiyana@gmail.com
s_adnan_ali_naqvi@yahoo.ca
faryal.zehra@gmail.com
mansoorahmed.aaj@gmail.com
ہو سکتا ہے کہ ریموٹ ایریا میں ہونے کی وجہہ سے ہمارے نمبرز بند ہوں یا کم نہ کر رہے ہوں آپ اپنا پیغام چھوڑ سکتے ہیں ہم پوری کوشش کریں گے کہ جتنا جلدی رابطہ ہو کر سکیں.
آپ اپنے عطیات، صدقات وغیرہ ہم کو ہمارے آن لائن بھی بھجوا سکتے ہیں. جس کے لئے آپ درج ذیل کو استعمال کر سکتے ہیں.
"Ashiyana"
Ms. Badar un Nissa.
A/c # 0100-34780.
United Bank Limited.
Gulistan e Joher Branch. (1921)
Karachi, Pakistan.
Swift Code:UNILPKKA
الله پاک ہم سب کو ایک صحیح مسلمان اور انسان بننے کی توفیق اور ہدایت فرماے اور ہمارے کام کو قبول کر کے ہماری غیب سے مدد فرماے، آمین.
جزاک الله خیر
سید عدنان علی نقوی
ٹیم آشیانہ، شمالی وزیرستان.